The Latest

وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی کا سی- پی- او لاہور اور DC لاہور کے ہمراہ  بی بی پاک دامن کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا ۔

علامہ عبد الخالق اسدی نے لاہور انتظامیہ پر زور دیا کہ یکم ذی الحج سے پہلے تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور نے یقین دہانی کی کہ ہر صورت دربار کی تعمیراتی کام کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔

اس موقع پر علامہ عبد الخالق اسدی کے ہمراہ علامہ حسن ہمدانی، امیر عباس مرزا، ، سید خرم نقوی، افسر حسین خان،سید حسنین زیدی و دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید پاکستان اور اتحاد امت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر سرفراز نعیمی اتحاد امت کے حقیقی داعی تھے۔آپ نفاق بین المسلمین کے خاتمے کے لیے ساری زندگی متحرک رہے۔اتحاد امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔حق اور اصولی بات پر ڈٹ جانا ان کا طرہ امتیاز تھا۔وہ ایک جرات مند شخصیت تھے جو فتنوں اور فتنہ پسندوں کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا تھے۔ڈاکٹر سرفراز ملنسار اور شفیق انسان تھے۔اپنے متاثر کن لب و لہجے کی بدولت ایک ہی ملاقات میں دوسروں کو گرویدہ کر لیتے۔ اتحاد امت کے لیے ان کے فکر و نظریات ان کے چاہنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم پر حتمی فیصلہ جید علمائے کرام کی تجاویز و آراء کے بغیر جلدی بازی میں کرنا مشکلات کو دانستہ دعوت دینے کے مترادف ہے۔تکنیکی و سائنسی علوم یا زبان کے اعتبار سے نصاب کو یکساں کیا جا سکتا ہے تاہم کسی مخصوص مسلک کے عقائد اور تاریخ کو حقیقی تسلیم کرنے پر دوسروں کو زور نہیں دیا جا سکتا۔یہ ایک حساس مسئلہ ہے جس پر مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کو اعتماد میں لینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت سے خطے کی صورتحال دن بہ دن پیچیدہ ہورہی ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے گرلز ہائی سکول گمبہ سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر گرلز ہائی سکول گمبہ سکردو حاجی یوسف نے خوش آمدید کہا اور دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔رکن اسمبلی نے کلاس رومز کا دورہ کیا اور طالبات کو سکول میں درپیش مسائل سنے۔

پارلیمانی سیکرٹری نے ہیڈ ماسٹر حاجی یوسف کی کوششوں اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔انہوں نے سابق ڈائریکٹر مجید خان کی ذاتی کوششوں سے بننے والی زیر تعمیر بلاک کا بھی دورہ کیا اور مجید خان کی ویژن اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر طالبات کے درپیش لیبارٹری، فرنیچر، عمارت اور اساتذہ کی کمی کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ علی محمد کریمی بھی ہمراہ تھے اور انہوں نے گرلز کالج گمبہ سکردو آمد پر خوش آمدید کہا اور انکی تعلیم دوست کاوشوں کو بھی سراہا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی تنظیم اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام شہید سرفراز نعیمی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس"  میں شرکت  اور خطاب۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہادت کا بہت بڑا رتبہ ہے مفتی سرفراز نعیمی کی اتحاد امت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹے رہے ہم سب نے ملکر آگے بڑھنا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عالم کفر اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ملک میں اتحاد امت اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے استعمار کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔

 کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور جناب نور الحق قادری،علامہ مفتی گلزاراحمد نعیمی سمیت چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر اور محمد شریف ہزاروی بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان میں تنظیم سازی عمل کا جاری ہے، جلالپور پیروالا اور شجاع آبادکے بعد ملتان شہر میں یونٹ سازی مہم جاری ہے، ملتان کے علاقے پیراں غائب میں ایم ڈبلیو ایم کا نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا، پیراں غائب یونٹ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی آرگنائزر فخر نسیم صدیقی، سردار شہباز حیدر گرمانی، محمد رضا مومن، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا شمشاد حسین شمسی، سید عاصم علی جعفری، ملک عمران حیدر، محمد ذوالقرنین حیدر، علی رضاجعفری، سید محمد رضا نقوی اور دیگر موجود تھے۔

 اجلاس میں اتفاق رائے سے سید عاصم علی جعفری کو نیا یونٹ سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا جبکہ ملک عمران حیدر کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، مولانا شمشاد حیدر کو سیکرٹری تربیت نامزد کیا گیا، نامزد یونٹ کابینہ سے صوبائی سیکرٹری سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے 9 رکنی وفد نے آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سے سی پی او میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شیعہ علماء نے آئی جی پنجاب کو آمدِ محرم پر مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی، عزاداروں کے خلاف بلاجواز مقدمات سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے مسائل سننے اور ان کے ازالے کیلئے فوری ہدایات جاری کرنے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ ہر ممکن تعاون اور سپورٹ فراہم کی ہے۔

علامہ حسن رضا ہمدانی نے امام بارگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے تعاون کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیمیں جس فرض شناسی کیساتھ اپنے فرائض ادا کرتی ہیں، اس پر وہ پوری کمیونٹی کی جانب سے پنجاب پولیس کے شکر گزار ہیں۔ دوران ملاقات علمائے کرام نے گزشتہ جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں افسر رضا خان، علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت 9 علمائے کرام شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے علمائے کرام کا باہمی تعاون اور مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے، چنانچہ تمام مکاتب فکر کے علماء کیساتھ ساتھ شہریوں کو بھی ملکی سالمیت اور سماجی امن و اتحاد کیلئے اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا اور ہمیں بحیثیت قوم خود میں برداشت اور درگزر کو مزید بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں امام بارگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کے فرائض جانفشانی اور مکمل ذمہ داری کیساتھ ادا کر رہی ہیں۔

آئی جی نے کہا شیعہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حل مستقبل میں بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں اہل تشیع عمائدین کیساتھ کلوز کوآرڈینیشن رکھیں، تاکہ مقدس ایام کے دوران سکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جا سکیں اور ساتھ ہی ساتھ شیعہ کمیونٹی کے مسائل اور شکایات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود سلسلہ کوہ سلیمان کے خوبصورت علاقہ فورٹ منرو سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ شجرکاری مہم کا آغاز ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی سیکرٹری تحفظ عزاداری صفدر حسین خان اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد خان گشکوری نے درخت لگا کر کیا، شجر کاری مہم کے دوران کلمہ چوک اور اناری آرچرڈ کے مقام پر قدآور سایہ دار درخت لگائے۔

 اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی نے کیا کی ارض وطن پاکستان میں شجر کاری ایک اہم مہم ہے۔شجر سے محبت دراصل انسانیت سے محبت ہے کیونکہ درخت آکسیجن مہیا کرکے ہماری زندگی کا سامان پیدا کرتے ہیں۔ درختوں کی کٹائی سے گلوبل وارمنگ کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں اگر گلوبل وارمنگ کو روکا نہیں گیا تو یہ دنیا کو صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے اور پینے کے لئے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث پوری نوع انسانی شدید خطرات سے دوچار ہونے جا رہی ہے درجہ حرارت بڑھنے اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے سمندروں کے سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔جس کے نتیجہ میں مستقبل میں طغیانی سے شہروں کی شہر زیرآب آنے کے خدشات ظاہر ہو رہے ہیں۔

 اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان جس حد تک ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کا شکار ہوچکا ہےضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، ان کی دیکھ بھال کی جائے اور آنے والی نسل کو بھی شجرکاری کے فوائد اور اہمیت سے واقف کرایا جائے اور نسل انسانی کے دائمی تحفظ کے لیے ناصرف ایک دن بلکہ پورا سال شجر کاری مہم کو جاری رکھا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان عوامی تحریک کے تحت سانحہ ماڈل ٹاؤن میں14افراد کی شہادت کو سات سال مکمل ہونے پر اور اب تک انصاف نہ ملنے کے خلاف شاہین کمپلیکس سے سندھ اسمبلی تک احتجاج کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور صوبائی رہنما ناصر حسینی نے شرکت کی۔

 اس موقع پرمولانا صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سات سال کا عرصہ گزر گیا لیکن انصاف نہیں ملا اعلی عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بتائیں ان شہیدوں کے لواحقین کو کب انصاف ملے گا؟ عمران خان حکومت میں نہیں تھے تب وہ اپنے تقریروں میں انصاف کی باتیں کرتے تھے اب یہ ملک کے وزیراعظم ہیں تو اپنے وعدے بھول گئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ساتھ انصاف کریں ورنہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سانحہ ماڈل ٹاؤن سے لے کراب تک تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام سیکرٹری اوقاف پنجاب کے ملت جعفریہ کیخلاف امتیازی سلوک اور سرکاری کمیٹیوں میں ارکان کی تعداد میں عدم توازن کیخلاف اکیس جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آ گئی۔

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کو لاہور کے علماء نے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروا دی۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے متحدہ علماء بورڈ سمیت امن کمیٹی ہو یا دیگر سرکاری ادارے، ان میں ایک مخصوص مکتب فکر قابض دکھائی دیتا ہے جبکہ تمام اداروں میں ملت جعفریہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

 علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور کے علمائے کرام اس مظاہرے میں بھرپور شرکت سے ثابت کریں گے کہ وہ پاکستان کے محب وطن شہری ہے جو ناانصافی اور ظلم کیخلاف سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بیوروکریسی کا رویہ ہمارے ساتھ متعصبانہ ہے، بے بنیاد مقدمات درج کئے جاتے ہیں جبکہ بانیاں مجالس کو بھی ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔ ریاست مدینہ میں بھی فرقہ وارانہ سوچ کے تابع پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں جو قابل مزمت امر ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے پولٹیکل سیل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات اور سیاسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے انتخابات کے حوالے سے تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری بالادستی کے لیے آزاد،شفاف اور بروقت الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے مجلس وحدت مسلمین مکمل طور پر تیار ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی کے لیے سیاسی استحکام اولین شرط ہے۔ ہم سیاسی اعتبار سے جتنے مستحکم ہوں گے قوم کی اتنے ہی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں گے۔جو لوگ مذہب اور سیاست کو ایک دوسرے کی ضد سمجھتے ہیں وہ یا تو کم علمی کا شکار ہیں یا پھر ملت تشیع کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیاسی طور پر مضبوط ہوئے بغیر حکومتی ایوانوں میں اپنی بات نہیں منوائی جا سکتی ۔انہوں نے پولٹیکل سیل کو آزادکشمیر الیکشن کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree