The Latest
وحدت نیوز(تھرپارکر) مرکزی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ سیمی نقوی کی قیادت میں معصومہ قمؑ گرلز گائیڈز نے گوٹھ آدم رند میں سمر پمپ کا افتتاح کیا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری سیدہ سیمی نقوی نے اپنی رضاکار ٹیم معصومہ قم گرلز گائیڈز کے ہمراہ منیر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے گوٹھ آدم رند تھر پارکر میں سمر پمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے جناب ڈاکٹر منیر صاحب کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل ضلع تھر پارکر میں مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیم بالغاں اسکول و مدرسہ کی بنیاد رکھی گئی تھی جس میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد نے اسکول کا دورہ کیا اور طلباء سے سوال و جواب کیے اور ان میں انعامات تقسیم کیے علاوہ ازیں معصومہ قم گرلز گائیڈز کی جانب سے پورے گاؤں میں نیاز کی صورت میں طعام تقسیم کیا گیا ۔
وحدت نیوز(بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے لبنان میں تعینات خصوصی نمائندے احمد عبد الھادی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حماس کے رہنما کو غاصب اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر ایم ڈبلیو ایم کی قیادت اور پاکستانی قومی کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور مزاحمتی رہنماوں اور مجاہدین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فلسطینی مزاحمتی رہنما نے کہا حالیہ جنگ میں فتح صرف حماس کی فتح کی نہیں بلکہ یہ تمام امت اسلامیہ کی فتح ہے۔
انہوں نے جنگ کے دوران پاکستانی قوم اور خصوصا ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے حماس کی اخلاقی و سیاسی مدد پر پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ فلسطینی مزاحمتی رہنما نے کہا اس جنگ میں فتح سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔
انہوں نے کہا حالیہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت نے امریکی صدر کے صدی کی ڈٰیل کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا عربوں سمیت پوری دنیا کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ فلسطینی اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنی سرزمین کی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے اس کی انہیں جتنی قیمت بھی ادا کرنا پڑی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے ان کے اس عزم و ارادے کی تعریف کرتے ہوئے کہا اسی عزم و ارادے کی وجہ سے فلسطینی قوم پوری امت مسلمہ میں خاص احترام اور مقام کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینی قوم کی مزاحمت دنیا بھر کے مستضعفین کے لیے مشعل راہ ہے کہ آزادی اور حریت کا راستہ قربانیوں کا راستہ ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ اس جدوجہد میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ خود کو اس جدوجہد آزادی میں تنہا نہ سمجھیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی سربراہی میںایم ڈبلیوایم کے وفد کی ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اورسینئرحکام سے ملاقات ہوئی۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر قائد میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیااور محرم وربیع الاول سے قبل شہر بھر میں سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور روشنی کے موثر انتظامات کے حوالے سے گذارشات پیش کیں۔
ملاقات میں شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مجلس وحدت مسلمین کی خدمات و کوششوں کو سراہااور مسائل کے فوری حل اور روابط کو آگے بھی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما عسکری رضا، میر تقی، سبط اصغر، زین رضا و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئرمہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے عزاداروں نے اربعین واک کی جس کی پاداش میں بالخصوص جنوبی پنجاب میں عزاداروں، بانیان مجالس وجلوس، علمائے کرام اور اہم شخصیات کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے، ہماری اربعین واک پُرامن تھی لیکن اس کے باوجود مقدمات قائم کیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لیہ میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں اور دیگر عزاداروں کی مشی کیس میں باعزت بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین خان گشکوری موجود تھے۔ انجینئر سخاوت علی نے اُنہیں باعزت بری ہونے پر ہار بھی پہنائے۔
انجینئر سخاوت علی نے مزید کہا کہ عزاداری سیدالشہداء ہماری شہہ رگ حیات ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد صوبائی سطح پر عزاداری کانفرنس منعقد کی جائے گی، جسمیں جنوبی پنجاب بھر سے عزاداروں، بانیان جلوس و مجالس اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں کو دعوت دی جائے گی۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ممبر پارلیمانی بورڈ پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر و امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ مظفرآباد راجہ منصور علی خان کی وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد۔اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید حمید حسین نقوی و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ منصور علی خان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جس طرح گلگت بلتستان میں آپ نےرول ادا کیا،جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں میں آپ نے رول ادا کیا اس طرح یہاں بھی آپ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر ہمیں سپورٹ کریں اور مل کر ہم الیکشن لڑیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ وہ پسے ہوئے محروم طبقہ کی آواز بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کس قدر دکھ کی بات ہے کہ علامہ تصور جوادی پرحملہ آوروں کو نہ آج تک گرفتار کیا جا سکا نہ کوئی سراغ مل سکا۔اگر یہاں ہماری حکومت آئے گی تو ہم انشااللہ کوشش کریں گے کہ جوادی صاحب سمیت تمام مظلومین و متاثرین کو انکا حق دلائیں گے۔
اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ جوادی نے انہیں خوش آمدیدکرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کے شکرگزار ہیں کہ آپ وحدت ہاؤس تشریف لائے۔ہم آپ کواور آپکے وفد کو یہاں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ ہم ایسا اتحاد قائم کریں جو دیرپا اور ملت مفاد میں ہو۔اگرچہ یہاں پر مجلس وحدت مسلمین کا اچھا مظبوط فعال سیٹ اپ ہے لیکن چونکہ ہماری مادر جماعت پاکستان ہے لہذا فیصلہ جات پاکستان سے ہی کیے جا سکتے ہیں۔لہذا حتمی مشاورت مرکزی قیادت سے کرنے کے بعد آپکو آپکی پیشکش کا واضح جواب دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر مولانا حمید حسین نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ مظلوم کی حمایت میں اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔راجہ منصور علی خان کے ہمراہ وفد میں سید عاشق حسین کاظمی،سید انصر نقوی،راجہ ارشد خان اور دیگر بھی شامل تھے۔جبکہ وحدت ہاوس میں علامہ تصور جوادی کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید حمید حسین نقوی،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیرسید ذوالفقار علی نقوی،ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات و سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید رضی عباس سبزواری،سیکرٹری میڈیاایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید اسد علی نقوی،سید ممتاز حسین نقوی کوآرڈینیٹر ایمپلائیز ونگ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر بھی موجود تھے۔
غیر ذمہ دارانہ رویے نے ملک میں ویکسینیشن کے عمل پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کر دے،علامہ باقر عباس زیدی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے کورونا ویکسین کی قلت اور بغیر ویکسینیشن کے نادرا ریکارڈ میں لوگوں کے جعلی اندراج کے مبینہ واقعات کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اپنے انتظامی معاملات پر توجہ دینے کی بجائے عوام کی مشکلات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارہ ایک طرف مذہبی اجتماعات، تعلیمی عمل اور کاروبار سمیت دیگر اہم امور میں رکاوٹیں ڈالنے میں پیش پیش ہے جب کہ دوسری جانب ویکسین کی فراہمی اور اس سے مستفید ہونے والے افراد کے شفاف اندراج جیسی اہم ترین ذمہ داریوں سے غفلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ پاکستان میں جاری ویکسینیشن کے عمل پر کئی طرح کے سوالات کھڑے کر دے۔کووڈ 19ایک عالمی وبا ہے۔اگر ویکسینیشن کے عمل کو شفاف بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو ان افراد کو بھی بیرون ممالک سفر میں مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں جنہوں نے ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی کو اہم انتظامی امور پر خصوصی توجہ دینا ہو گئی تاکہ کورونا کے خلاف وطن عزیز کی کوششوں پر کوئی انگلی نہ اٹھائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کی تعلیم کا بے حد ضیاع ہوا ہے۔اس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں بلکہ اسے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ گیا۔ملک بھر میں خرید و فروخت اور تفریحی سرگرمیاں کورونا کے دوران بھی معمول کے مطابق جاری رہیں۔سرکاری دفاتر میں عوام کی آمدورفت میں کسی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ پاکستان ریلوے،پبلک ٹرانسپورٹ اور نقل وحرکت کے دیگر ذرائع عوام بدستور استعمال کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف تعلیمی اداروں پر پابندی لگا کر تعلیمی نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آن لائن طریقہ تدریس مروجہ نظام تعلیم کا متبادل نہیں ہو سکا اور وہ فوائد حاصل نہیں کیے جا سکے جو ضروری تھے۔ دنیا کے ایک سوپچاس ممالک ایسے بھی ہیں جہاں درس و تدریس معمول کے مطابق جاری رہی۔ تاہم پاکستان میں سرکاری سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے میں درکار اربوں روپے کے فنڈز کی ضرورت کو جواز بنا کر پرائیویٹ سکولوں کو بھی جبری طور پر بند رکھا گیا جو ایک سنگین غلطی ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی غلط اور غیر سنجیدہ پالیسیوں کا خمیازہ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر ضلع باغ سیدعبادت علی کاظمی کی وحدت ہاوس مظفرآباد میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے ملاقات۔اس موقع پرضلع باغ کی سیاسی،ملی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ جوادی نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ضلع باغ کی تنظیم غیر فعال ہوئی تھی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ جیسے پہلے ضلع باغ کا تنظیمی سیٹ اپ مثالی تھا ایسے ہی اب بھی یہ ضلع آپکی قیادت میں ماڈل ضلع بنے۔اس موقع پر علامہ تصور جوادی نے سید عبادت کاظمی کو مجلس وحدت مسلمین پونچھ ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے ضلع باغ کے لیے عبوری سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں بھی تفویض کیں۔
سید عبادت کاظمی نے کہا کہ میں اعتماد پر آپکا اور جماعت کا ممنون ہوں اور کوشش کروں گا کہ ضلع باغ میں بلخصوص اورپونچھ ڈویژن میں بھی اپنی فعالیت کر کے جلد ایک جامع رپورٹ مرکز کو فراہم کروں گا۔اس موقع پر سیکرٹری سیاسیت ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر سید ذوالفقار علی نقوی اور کوآرڈینیٹر ایمپلائز ونگ سید ممتاز حسین نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) متحدہ علماء بورڈ سمیت سرکاری اداروں اور کمیٹیوں میں شیعہ نمائندگی کم کئے جانے کیخلاف شیعہ علمائے کرام میدان میں آ گئے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی دفتر وحدت سیکرٹریٹ میں شیعہ علما کرام نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ متحدہ بورڈ میں شیعہ مسلک کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پاکستان کے بانی، پیسہ خرچ کرنیوالوں اور قربانیاں دینے والوں میں شیعہ شامل تھے، شیعیانِ حیدر کرار اس ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں افراتفری کیلئے ماضی میں مذہبی منافرت پھیلائی گئی، گزشتہ حکمرانوں نے ملک کو تقسیم کیا، گزشتہ چالیس سال سے فرقہ وارانہ جنگ شروع ہے، ہمیں ہر لحاظ سے سائیڈ پر کرنے کی کوشش کی گئی مگر تشیع دشمن ناکام رہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک سے وفاداری کی پاسداری کی ہے، اپنے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی وطن کی حرمت کیلئے ہم ہی قربانیاں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ بھر فرقہ ورانہ جنگ چھیڑی جا رہی ہے، عزاداروں کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر ہابند سلاسل کیا گیا، عزاداری سید الشہدا ہماری عبادت ہے، ہم اس سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے دور میں ہم سے زیادتی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت سے یہ توقع نہیں تھی، بیوروکریسی نے یزید کا کردار ادا کیا۔
علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ میں اہلسنت کی تعداد دس، الحدیث کی تعداد چھ اور ہماری تعداد پانچ ہے، متحدہ علما بورڈ میں ہماری تعداد آدھی کر دی گئی ہے، ہماری بات کو سنجیدگی سے سنیں اور اس پر عمل کریں. امتیازی ناروا سلوک نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علما بورڈ میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جس کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس لا چکے ہیں، سب نے حمایت کی لیکن کوئی ردعمل نہیں آیا، گورنمنٹ اس حساس ایشو کی طرف توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہاں علمائے کرام کا اکٹھا ہونا ہمارا احتجاج ہے، اگر توجہ نہ دی گئی تو ہم پُرامن احتجاج کریں گے، جب تک متحدہ علماء بورڈ میں ہمارے علماء کی تعداد دوسرے مسالک کے علما کرام کے برابر نہیں کی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر اکیس جون کو احتجاج ہو گا، پھر اس کے بعد پچیس جون کو علامتی احتجاج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پھر بھی توجہ نہ دی گئی تو پنجاب بھر سے کارکنان کو لاہور داخل کریں گے اور پر امن احتجاج ہو گا، یہ زیادتی نا قابل قبول ہے۔
پریس کانفرنس میں مرجع تقلید آیت اللہ حافظ بشیر نجفی حفظہ اللہ کے پاکستان میں نمائندے علامہ امجد علی عابدی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ گلزار فیاضی، علامہ مبشر نقوی،علامہ عقیل سیال، علامہ مظہر حسین، علامہ اقبال بہشتی، علامہ نیاز حسین علوی، علامہ علی تجمل تلہاڑا، علامہ ثقلین حیدر عابدی سمیت پنجاب بھر سے آئمہ جمعہ و جماعت علماء نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی صوبائی کابینہ و مرکزی عہدیداران کی مشترکہ میٹنگ وحدت ھاؤس لاھور میں منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی آفس کی فعالیت اور تنظیمی صورت حال، تنظیم سازی پر تفصیلی گفتگو ہوئی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔
میٹنگ میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد نقوی ، مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرارحسین ، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی برادر آصف رضا ، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری مالیات رائے ناصر علی، سینئر ممبر پولیٹیکل کونسل و صوبائی کابینہ رکن برادر حسین زیدی صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر منتظر مہدی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لیہ) عاشقان حسین علیہ السلام پھر جیت گئے، لیہ کی سیشن کورٹ نے اربعین حسینی کے موقع پر نکلنے والی مشی(پیدل جلوس) کی پاداش میں 20 سے زائد مومنین کو باعزت بری کردیا گیا۔
مشی کیس میں بری ہونے والے مومنین میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لیہ ساجد خان گشگوری اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر صفدر حسین خان نے کہا کہ آج حسینیت کی جیت ہوئی ہے اور روز اربعین عزاداروں پر درج بے بنیاد ایف آئی آر میں بری ہونا آل محمد ؑ کا خصوصی لطف و کرم ہے۔ اس موقع پر کیس کی پیروی کرنے والے وکلاء سبطین خان گشکوری ایڈووکیٹ اور امجد خان سرگانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جن کی خصوصی کوششوں سے عزاداروں کو باعزت بری کیا گیا۔