The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں چالیس سے زائد افراد کی موت ایک المناک سانحہ ہے جس سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حادثے کے زخمی افراد کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات اور متاثرہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے ریلوے اور متعلقہ اداروں کو بلا حیل و حجت تمام تر وسائل بروئے کار لانے ہوں گے۔مسافروں کی طرف سے متبادل گاڑی کی فراہمی کے مطالبے پر ریلوے حکام کی عدم توجہی کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمی مسافروں کی طرف سے ریلوے کے عملے پر حادثے کا الزام عائد کیا جانا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ریل کار کے ذریعے کسی بھی سفر سے قبل ریل کے انجن اور بوگیوں کے ضروری حصوں کی جانچ پڑتال میں کوتاہی سنگین جرم ہے۔ اس طرح کے حادثات اگر عملے کی غفلت کے سبب رونما ہوں تو ذمہ داران کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے تحت مقدمات کا اندراج ہونا چاہئے تاکہ حساس نوعیت کی ذمہ داریوں میں کوتاہی نہ برتی جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہداء ٹھیڑھی ضلع خیرپور کے شہداء کی 58 ویں برسی کی مناسبت سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین جون 1963 کے دن یزیدی دھشت گردوں نے عزاداروں کا قتل عام کر کے یزیدی رسم ادا کی۔ روز عاشورا کے دن 118 حسینیوں نے جام شہادت نوش کیا جو کہ پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے۔ سر زمین پاکستان پر حسینیوں نے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ دے کر ذکر حسین علیہ السلام اور عزاداری کی حفاظت کی ہے۔ دھشت گردی اور بم دھماکے عاشقان اھل بیت علیھم السلام کو ڈرانے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ یزیدی فکر اسلام کی پاکیزہ تاریخ میں ایک نجس سوچ کا نام ہے جو ہر دور میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کا نام ہے۔ حسینیوں کی چودہ سو سالہ تاریخ حق گوئی حق طلبی عشق خدا و عشقِ رسول و آل رسول سے مزین تابناک اور شہادت فی سبیل اللہ کے سرخ خون سے رنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کا تسلسل ضروری ہے۔ جن دھشت گردوں نے وطن عزیز پاکستان میں شہریوں کو نشانہ بنایا پاک فوج پولیس ایف سی اور رینجرز پر حملے کئے ان تکفیری دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت کے سیکرٹریٹ وحدت ہاوس میں وحدت ویلفئیر ٹرسٹ ویمن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں این جی او کی چئیر پرسن خواہر زیبی حسن نے کہا کے اس این جی او کا مقصد خواتین کو باشعور بنانا ہے اور خواتین کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید اور کم خرچ روزگار فراہم کرنا ہے ۔
اس موقع پر مرکزی سیکٹرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کے ہم ہر مثبت کام میں آپ کے ساتھ ہیں اور گلگت میں بڑھتی ہوئی بیرونی ثقافت اور بیروزگاری کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں آپس میں تعاون سے ہی آگے بڑھنا ہو گا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی معاون سیکرٹری تربیت جناب آغا جان حیدری جو ان دنوں گلگت میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں نے کہا کے اس قسم کی این جی او وقت کی ضرورت ہے جو کے وقت اور حالات کی نزاکت کے مطابق حکمت عملی کے تحت کام کرے اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی مسئول محترمہ صائقہ بھی موجود تھیں ۔
وحدت نیوز(سکردو)شگری کلاں سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگریکلان میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان،صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور ڈائیریکٹر ایجوکیشن سید نبی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ وزیر تعلیم کی سربراہی میں تعلیمی مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں،تعلیمی مسائل کے حل سمیت پی سی فور کی منظوری کے لئے گورنمنٹ پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ شگری کلاں سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کاوشیں لائق تحسین ہے۔
انہوں نے اس موقع پر سکول کے لئے زمین دینے والے ڈونرز کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ تعلیمی مسائل کو حل کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے کمیونٹی اور عمائدین کے ساتھ مل کر جدوجہد تیز کی جائے گی۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح کی 32ویں برسی کی مناسبت سے حبیب اللہ قادری ھال پریس کلب ٹھٹھہ میں فکر امام خمینی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں شہر کے معززین اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی ضلعی کابینہ اور یونٹس کے سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی۔
نظامت کے فرائض برادر نعیم قریشی نے سر انجام دئیے اور تلاوت کا شرف مولانا غلام شبیر لانگاھ نے حاصل کیا جبکہ خطابت کے فرائض برادر کامران رضا سومرو (مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان) مولانا فدا حسين فردوسی (خطیب جمع جامع مسجد ابوطالب ع) اور مولانا ایاز علی دلوانی (سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ) نے انجام دیئے۔
مقررین نے کہا کہ عظیم انقلابی رہنماء، فیلسوف آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں,مقررین نے امام خمینی رح کی شخصیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ نے ایرانی قوم کو شاہ کی طاغوتی حکومت سے نجات دلائی جبکہ اقوام عالم کو شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف قیام کا درس دیا,آپ نے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی حکومت قائم کرکے فقیہ عادل کی حاکمیت پر مبنی نظام ولایت فقیہ کو عملی جامہ پہنایا, امام خمینی کے انقلابی افکار آج عالمی انقلابی تحریک بن کر وقت کے فرعون یعنی شیطان بزرگ امریکہ اور شیاطین عالم کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں_آخر میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالحسين شاھ(شبیر شاہ) نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) بانی انقلاب اسلامی ، مدافع قبلہ اول آیت العظمی امام خمینی کی 32 ویں برسی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امام خمینی ایک عظیم اور بابصیرت قائد تھے جنہوں نے یہود و نصاری کی اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے شیعہ سنی وحدت کی ضرورت پر زور دیا ۔یہی وہ تفکر ہے جس کے خلاف طاغوت و استکبار ڈالرو دینار لٹانے میں اب تک مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انقلابی تحریک نے ظلم کے ایوانوں پرلرزہ طاری کر رکھا ہے۔عراق، شام اور یمن سمیت جہاں جہاں لوگ مرجعیت سے جُڑے ہوئے ہیں وہاں وہ ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔اگر پاکستان میں بسنے والے مسلمان عوام باہم ہو جائیں تو دنیا کی ایک مضبوط اور نمایاں طاقت بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے شیطانی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے امام خمینی کی مزاحمتی و انقلابی فکر ایک بہترین حکمت علمی تھا،اگر کشمیر کے مظلومین اس خط پر عمل پیرا ہوں تو ظالم ہندوستانی فوج سے ابدی نجات ممکن ہے،انہوں نے کہا حدود الہیہ کے نفاذ کے لیے اللہ اس کے رسول اور اولی الامر کی اطاعت لازم ہے۔اس اطاعت کا دائرہ کار محض نماز روزہ تک محدود نہیں بلکہ اجتماعی معاملات اور زندگی کے ہر شعبے میں اسلام سے رہنمائی لینا لازم ہے۔غیبت کبری کے بعد اب علماء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام سے رابطے میں رہیں اور اجتماعی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں۔حکومت اور دین کی حاکمیت مسلمات میں سے ہے۔غیبت امام اور اس کی وجوہات سے آگہی سب کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرجعیت ہماری طاقت اور مرکزیت ہے،مرجعیت ہمیں حب الوطنی کو جز ایمان اور وطن پرستی کا درس دیتے ہیں،جہاں مقلدین موجود ہیں وہاں مکتب اہلبیت کے پیروکار اس ملک کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اور دشمن کیخلاف ایک مضبوط طاقت ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مرجعیت اور فقہاء کے خلاف دشمن پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے۔اگر ہم مرجعیت کو چھوڑ دیں گے تو ہماری اپنی بقا خطرے میں پڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اور امریکہ و اسرائیل کے تمام منصوبوں کومرجعیت نے ناکام بنایا۔ہمیں اس فکر و دانش کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان (موسسہ شہید عارف الحسینی) شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور امام خمینی رضوان اللہ کی 32ویں برسی دفتر مجلس شعبہ مشہد میں مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ پروگرام میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین جناب حجت گنابادی نژاد مشاور و معاون تبلیغات اسلامی آستان قدس رضوی تھے ۔
مجلس کا آغاز زیارت عاشورا سے ہوا جس کی سعادت برادر مظاہر حسین منتظری نے حاصل کی. اس کے بعد برادر قمر علی کشمیری نے اپنی سوز بھری آواز میں مرثیہ پڑھا۔ حجت الاسلام والمسلمین آقای حجت گنابادی نژاد نے اپنے خطاب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرہ طیبہ پہ تفصیل سے گفتگو فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ امام صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور تھا اور بہت ہی سخت دور تھا امام صادق علیہ السلام نے امام محمد باقر علیہ السلام کے علوم کہ جنکی آپ نے بنیاد رکھی تھی انہیں علوم کو پروان چڑھایا اور تقریبا 4 ہزار شاگردوں کی تربیت فرمائ،تمام آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی ھمیشہ مبارزہ و جہاد میں گزری لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور اور بہت ہی مشکل دور تھا۔
آقائے گنابادی نژاد نےامام خمینی کے عظیم انقلاب کی وجوہات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام شیعہ اثناء عشریہ تھے لیکن انکی فکر اسلامی تھی وہ وسیع سوچ کے حامل تھے انکی وسعت نظری کی نظیر نہیں یہی وجہہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں فرزند اسلام کے نام سے یاد کرتے ہیں. امام خمینی نے اصل اسلام اور اسلام ناب سے لوگوں کو متعارف کروایا۔ امام نے دین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اور مطمئن قلب کے ساتھ وداع کیا۔لوگ امام خمینی رح کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض حجت الاسلام شیخ عارف حسین نے انجام دئیے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کے تمام حلقہ جات سے امیدواران نے اپنی درخواستیں بذریعہ سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی چیئرمین پارلیمانی بورڈ علامہ تصور نقوی صاحب کے پاس جمع کروا دی۔
ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل سید غفران علی کاظمی نے کہا کے ضلع مظفرآباد سے امیدواران نے ٹکٹ کے حصول کے لیے اپنی درخواستیں چیئرمین پارلیمانی بورڈ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے پاس جمع کروا دی ہیں ۔ضلع مظفرآباد کے پانچ حلقوں سے 9 امیدواران نے ٹکٹ کے حصول کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیدواران کے انٹرویو کے بعد پارلیمانی بورڈ کی جانب سے موزوں امیدواران کو ٹکٹ جاری کیے جائینگے۔ سید غفران علی کاظمی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم آزادکشمیر بھرپور قوت سے انتخابی میدان میں اترے گی اور نشاء اللہ فتح یاب ہوگی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی زیر اہتمام رہبر انقلاب اسلامی ، بت شکن زمان امام روح اللہ موسوی الخمینیؒ کی 32 ویں برسی کے موقع پر ضلع بھر میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مجلس ترحیم ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس سے نامور اسکالر آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، جبکہ جوگی موڑیونٹ کی جانب سے مسجد مسلم بن عقیل ؑ میں مجلس عزا سے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدرساجدی نے خطاب کیا، یوسف عارفانی کوٹھ یونٹ کی جانب سے مسجد باب الحوائج ؑ میں منعقدہ مجلس عزا سے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری امور تبلیغات مولانا بلاول حسین فائزی نے خطاب کیاجبکہ گھگھر پھاٹک یونٹ کی جانب سے مسجد علی المرتضیٰ ؑ میں منعقدہ مجلس عزا سے مولانا صادق حیدری نے خطاب کیا۔
مقررین نے امام خمینیؒ کی حیات مبارکہ اور ان کی انقلابی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ، مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ عصرحاضر کے سب سےمنفرد اور قابل احترام مذہبی رہنما ہیں ، امام خمینیؒ کی انقلابی فکر کسی مکتب و مسلک تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کی نجات دہندہ ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید روح اللہ موسوی الخمینی کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور ڈاکٹر محمد حسین الحسینی سمیت دیگر مفکرین نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
علمائے کرام اور معتبرین نے اپنے خطاب میں امام خمینی کے افکار و مقاصد اور احوال زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی زندگی سادگی کی بہترین مثال ہے۔ وہ چاہتے تو اس دنیائے فانی کی ہر سہولت سے آراستہ ہو سکتے تھے مگر انہوں نے عام زندگی کو ترجیع دی۔ رہبر انقلاب نے اپنی جدوجہد کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، مگر ان کے پختہ یقین اور ایمان نے انہیں اپنے عظیم مقصد سے ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کی اجازت نہیں دی۔
امام جمعہ کوئٹہ نے آیت اللہ سید روح اللہ موسوی الخمینی کے دور کی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ایران کے ظالم و جابر بادشاہ نے اسلام کا چہرہ بگاڑنے کی کوشش کی، اس وقت امام خمینی نے اس کا سامنا کیا اور اللہ کی راہ میں ہر مصیبت کی گھڑی میں صبر و استقامت کا دامن تھام کر رکھا۔ یہی وجہ تھی کہ ایران کا بادشاہ شدید طاقتور ہونے کے باوجود فرار ہو گیا۔ انہوں نے اسلامی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ظالم کو حکومت کا کوئی حق نہیں، رہبر انقلاب نے دین کو ایک بار پھر حیات بخش دی۔
علامہ ولایت حسین جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا دنیا بھر میں پھیل جانا خود اس بات کی دلیل ہے کہ سید روح اللہ موسوی حق پر تھے۔ ان کی ان کاوشوں کی بدولت آج ہم دین اسلام کا نام فخر سے لے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں، جن کا انتخاب اللہ نے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے کیا ہے اور رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی انہی میں سے ایک تھے۔