The Latest

وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کی جانب سے میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ میں امام بارگاہ ابوزر غفاری شیر بنگال کالونی میں مجلس وحدت مسلمین فیروزوالہ کے مسؤلين کیلئے تنظیمی و تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا. تنظیمی و تربیتی نشست میں ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد نقوی ،سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید حسن رضا ھمدانی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر حسن کاظمی ،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین تحصیل فیروزوالہ برادر سید زین رضوی ، یونٹ سیکرٹری جنرلز اور وحدت یوتھ کے مسئولين نے شرکت کی۔

سید اسد عباس نقوی نےمیونسپل کارپوریشن فیروزوالہ میں متوقع میونسپل کارپوریشن الیکشن کے حوالے سے تحصیل فیروزوالہ کے کارکنوں کی فعالیت کو سراہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کا عمل لائق تحسین ہے قرآن و احادیث کی روشنی میں جوان سے انکی زندگی کے اہداف بتائے اور اہلبیت علیہ السلام اور بلخصوص امام زمان عج کی خوشنودی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے، اس عزم کا اعادہ کیا مظلوموں کا ساتھ ہمیشہ دیں گے باطل کے خلاف میدان میں رہے گے۔آخر میں نئے آنے والے برادران کی حلف برداری سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی صاحب نے کروائی اور دعائے خیر کروائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تربیت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹرمحمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری تربیت ،حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناعقیل خان سیال نئے صوبائی سیکریٹری تربیت صوبہ سنٹرل پنجاب اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے شرکت کی۔

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ نقی ہاشمی کے کراچی شفٹ ہونے کی وجہ سے صوبائی سیکریٹری تربیت سنٹرل پنجاب کی سیٹ خالی ہو گئی تھی جس پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عقیل خان سیال سنیئرمدرس جامعہ بعثت کو سنٹرل پنجاب کا نیا صوبائی سیکریٹری تربیت نامزد کر دیا گیا ۔

نئے صوبائی سیکریٹری تربیت جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناعقیل خان سیال کی خدمت میں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی اورشعبہ تربیت کے امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے پروگرامات میں کو حتمی شکل دی گئی ۔ اس میٹنگ میں چارماہہ شعبہ تربیت کے پروگرام کی منظوری دی گئی اور اس پروگرام کو صوبائی تربیتی کونسلز میں بھجنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اگلی میٹنگ 14 جولائی کو منعقد ہوگی۔

وحدت نیوز(بیروت)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورخارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے فلسطینی مقاومتی رہنماء ، لبنان میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ جناب احسان عطایا نے ملاقات کی اورحالیہ فلسطین اسرائیل کشیدگی اور جنگ میں عوامی و حکومتی رد عمل اور فلسطین کی حمایت کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

 ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تمام مقاومتی جماعتوں کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور انہیں باطل صہیونی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ان پر عظیم فتح حاصل کرنےپر مبارکباد پیش کی۔

فلسطینی رہنماء نے اس فتح کو تمام عالم اسلام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فقط ہم ہی نہیں بلکہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینے والے تمام لوگ مبارکباد کےمستحق ہیں اور باطل کے مقابل یہ ہم سب کی مشترکہ فتح ہے ۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ہماری ہر جانب توجہ تھی اور پاکستان سے عوامی و حکومتی رد عمل اورہماری حمایت میں جو بہترین موقف سامنے آیا اس پر ہم پاکستانی عوام، سیاسی و دینی رہنماؤں تمام جماعتوں اور بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے وکلا کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ، سید عرفان نقوی ایڈووکیٹ، حسین مہدی ایڈووکیٹ، راحت عالم ایڈووکیٹ، سیف علی ایڈووکیٹ، سید ماجد نقوی ایڈووکیٹ، سید شان حیدر ایڈووکیٹ، سید سائم تقوی ایڈووکیٹ ، عادل جعفری ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء شریک تھے۔

ملاقات میں متحدہ علماء بورڈ سمیت دیگر سرکاری کمیٹیوں میں شیعہ نمائندوں کی تعداد میں کی جانیوالی کمی اور امتیازی سلوک کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے وکلاء رہنماؤں کو محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ سمیت کسی بھی ادارے یا کمیٹی میں آبادی کے تناسب سے ہی کسی بھی مکتب فکر کو نمائندگی دی جاتی ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ ان معاملات میں محکمہ اوقاف جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اہل تشیع کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ملاقات میں محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اداروں میں امتیازی سلوک کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، بیوروکریسی پنجاب بھر میں اہل تشیع کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کے اس امتیازی سلوک کیخلاف پُرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ کے سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری کو ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ سید عاشق حسین بخاری کی ناجائز گرفتاری کیخلاف ایم ڈبلیو ایم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اسد نثار بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سید عاشق حسین بخاری کا نام ناجائز طور پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا، سید عاشق حسین بخاری ایک محبِ وطن اور پُرامن شہری ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ عاشق حسین بخاری نے یوم آزادی کے موقع پر چنیوٹ میں جشن آزادی ریلی میں شرکت کی۔

وکیل نے کہا کہ عاشق حسین بخاری نے سبز ہلالی پرچم اٹھا کر وطن کی حرمت اور سربلندی کیلئے نعرے لگائے اور مملکت خداداد سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ چنیوٹ پولیس نے وطن سے محبت کے اظہار کے جرم میں عاشق حسین بخاری کو گرفتار کر لیا۔ درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی شہری کو وطن سے محبت کے اظہار پر کوئی کیسے گرفتار کرسکتا ہے؟ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ وطن کی محبت جزو ایمان ہے، کسی بھی شہری کو آزادی کا جشن منانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ فاضل جج نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سید عاشق حسین بخاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سے پنجاب کے مختلف ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندہ علمائے کرام نے ملاقات کی. متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں شیعہ علما کی تعداد میں کمی پر اظہارِ افسوس کیا۔

 اس نا انصافی پر علمائے کرام نے پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں اور علامتی دھرنوں کیلئے آمادگی کا اظہار کیا. اس موقع پر علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین ناانصافی کے ضمن میں سیکرٹری اوقاف کو خط لکھا گیا ہے۔

 اتمامِ حجت کیلئے تمام دروازے کھٹکھٹائے جا رہے ہیں. اگر پنجاب انتظامیہ اس معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ناانصافیوں کا ازالہ نہیں کرتے تو پُر امن اور بھرپور احتجاج کی کال دی جائے گی۔

وحدت نیوز (وزیر آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام کوآرڈینیشن کمیٹی تحصیل وزیرآباد و میونسپل کمیٹی وزیرآباد کا اجلاس ہوا ۔

جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسن کاظمی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی منتظر مہدی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کونسل وزیر آباد و میونسپل کمیٹی وزیر آباد میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پلاننگ کو حتمی شکل دی گئی۔

وحدت نیوز(سکردو) منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے نجی اخبار کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا جب تک تمام سیلابی راستوں کی واگزاری نہ ہو سڑکیں تالاب بنتا اور گھربار کو نقصان پہنچتا رہے گا۔ ان دنوں بیک وقت برگے نالہ، شگریکلاں، شگری بالا، چنداہ اور گیول نالہ سمیت دریائے سندھ آفات کے زد میں رہا۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہا اور عوام کو مشکلات سے بچانے کی حدالمقدور کوشش کی۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈاسٹرمینجمنٹ بھی دن رات سیلابی نقصانات سے عوام کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔ اب عوام ہی کے تعاون سے تمام سیلابی راستوں کو واگزار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام نالوں کے سیلابی راستوں میں گھربار دکانات اور کھیتوں کی تعمیرات ہوئیں ہیں جوکہ تجاوازات میں آتا ہے۔ اس عمل سے خود عوام کو مشکلات درپیش ہے۔ آج نہیں تو کل ان نالوں میں سیلاب آنا ہے لہذا عوام سے میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے آگے آئیں اور ان تمام راستوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کا ہاتھ بٹائیں۔ کسی بھی فرد کی غلطی یا سیلابی راستے میں تعمیرات سے سیلاب کا راستہ بدل کر کسی بے گناہ کا گھربار اجڑ سکتا ہے۔ لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی روایتوں راستوں پر تعمیرات سے گریز کریں اور واگزاری کے لیے متعلقہ اداروں کی معاونت کریں۔

وزیر ذراعت نےمزید کہا کہ سیلابی تباہ کاروں سے بچنے کا مستقل اور واحد حل یہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی ہے کہ سکردو کے تمام سیلابی راستوں کو واگزار کریں اور تجاوزات ہٹا کر نالے کو تھرو کریں تاکہ عام عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی اور کسی قسم کی غیریقینی صورتحال سے نکل سکیں۔ ان تمام سیلابی راستوں کی واگزاری کے بعد بڑے پیمانے پر انکو چینلائز کرنا ماسٹر پلان کا حصہ ہے۔ اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہری محفوظ بھی ہوں گے اور قدرتی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ستر ملکوں کے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرائت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری سید انور ہاشمی کے اعزاز میں امام بارگاہ اھل بیت علیھم السلام میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قاری سید انور ہاشمی نے قرائت قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ اس موقعہ پر شرکاء نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے ہوئے شیلڈ اور ھدیہ سے نوازا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے قاری سید انور ہاشمی کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو قرآن کریم پڑھے اور پڑھائے۔ قرآن کریم کا پڑھنا باعث ثواب قرآن کا سمجھنا باعثِ ھدایت اور قرآن مجید پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں قرآن پاک کی تعلیمات کو رائج کرکے اصلاح کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجوید اور حسن قرائت کی کلاسز کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی کی کلاسز منعقد کرکے نوجوان نسل کے قرآن کریم سے تعلق کو فروغ دیا جائے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)عشرہ کرامت کے آغاز پر گلشاہ مدرسہ و امامبارگاہ کی انتظامیہ طرف سے خانہ فرہنگ حیدر آباد میں سیرت امام رضاؑ و حضرت معصومہ قمؑ کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سیدہ عظمی تقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروگرام سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ ارم محسن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ نزہت حیدر بھی نے بھی شرکت کی،اپنے خطاب میں محترمہ عظمی تقوی نے سیرت جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیبی سلام اللہ علیھا  غیر معصوم ہوتے ہوئے بھی عصمت و طہارت کی اس منزل پر فائز ہو چکی تھیں کہ معصوم امامؑ نے انہیں معصومہ کا لقب عطا کیا۔

 ان کا کہنا تھا کریمہ اہلبیت نے اپنے بھائی مولا امام رضا علیہ سلام کی محبت میں فقط بہن بن کر نہیں بلکہ اپنے زمانے کے امامؑ کی معرفت رکھتے ہوئے ان کے رخ انور کی دیدار کی خاطر دیار غیر کے لیے رخت سفر باندھا اور راہ امامؑ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا اس محبت کے عوض خداوند عالم نے انہیں وہ مقام و منزلت عطا کی کہ آپ کا حرم اور آپ کا مقدس شہر علم و آگہی کا مرکز شمار ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا روایت میں ملتا ہے کہ آپ سلام اللہ علیھا کے حرم کی زیارت تمام معصومین ع کے حرم کی زیارت کے مانند ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree