The Latest

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ موثر بلدیاتی نظام کے فقدان کے سبب شہری مشکلات کا شکار ہیں۔حکمرانوں کی نیک نیتی عوامی مسائل کے حل میں شامل نہیں۔شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پانی، بجلی،سیوریج  سمیت دیگر مسائل عوامی پریشانی ومشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ شہریوں کو بلدیاتی نظام کے بغیر لاوارثوں کے عالم میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات نے عوام کو خوف و حراس میں مبتلا کیا ہوا ہے اگر انتظامیہ ان کو مار نہیں سکتی تو پکڑ کر شہر سے باہر کسی مقام پر بند کردے۔

انہوں نے کہا شہری حکومت ضلع ملیر پر خصوصی توجہ دے ضلع ملیر میں صفائی ستھرائی کی بدترین حالت،آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ ضلع ملیر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر تعفن اور بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں لیکن انتظامیہ خواب غفلت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کتے کے کاٹے سے متاثرہ شہری ویکسین کی تلاش میں اسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں جب کورونا ویکسین لگوانے کیلئے حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا سکتی ہے کتا مار دوا اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کا انتظام کیوں نہیں کرسکتی؟؟

سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور آوارہ کتوں کے خاتمے کے احکامات جاری کیئے جائیں اور بلدیاتی انتخابات کا حکم نامہ جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی ہی مسائل کے حل کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

وحدت نیوز(کوٹ ادو)فلسطینی مسلمانوں پر جاری صیہونی بربریت اور جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل کوٹ ادو کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی کالی پُل سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کےعلاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل، جمعیت علمائے اسلام(ف)، انجمن تاجران کے رہنمائوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف پلے کارڈز اور پینافلیکس اٹھا رکھے تھے، احتجاجی ریلی کے شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

 ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما طاہر خورشید، شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا احسان اللہ اتحادی، تحریک بیداری اُمت مصطفی(ص) کے رہنما ملازم حسین خان، جامعہ دارالزہراء کے پرنسپل مولانا سجاد حسین کاظمی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا حزیفہ شاکر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما محمد شمشیر حیدر، جامعة الشیعہ کوٹ ادو کے نمائندے مولانا حسن رضا نے خطاب کیا۔

 رہنمائوں نے اپنے خطابات میں اُمت مسلمہ سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی حرمت خانہ کعبہ سے کم نہیں، ہمیں اپنے شعائراللہ کی حفاظت کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف TDAچوک لیہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ضلعی لیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا ساجد حسین اسدی نے کی۔ جبکہ ریلی میں مولانا رضوان حیدر جعفری، صوبائی رہنما صفدر حسین خان، ساجد خان گشکوری، جمیل حسین خان، محسن عباس سواگ، میاں قیصر عباسی موجود تھے۔

دیگر جماعتوں کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنما سید انعام حیدر گیلانی اور شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما سید نیر عباس کاظمی نے شرکت اور خطاب بھی کیا۔

 ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز، پلے کارڈز اور پرچم اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عالم اسلام سے عملی بیداری کا مطالبہ کیا۔ مولانا ساجد رضا اسدی نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور عرب لیگ کا کردار شرمناک ہے، جن ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ دیا ہے اُنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں آئی ایس او کے کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گزشتہ ۵ دہائیوں سے پاکستان میں نوجوانوں کے دینی اخلاقی اور الٰہی تربیت کا محور ہے۔ ایک ایسی جماعت ہے کہ جس کے کارکن محبت وطن، انتہائی دیندار اور اپنی شرعی و قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک ایسی انقلابی نوجوانوں پر مشتمل جماعت ہے کہ جس کے جوان ہمیشہ مظلوم کے حامی رہے اور ظلم کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ چاہے وہ ظلم عالمی سطح پر استکبار کی طرف سے ہو یا ہمارے ملک میں جاری نہ روا سلوک اور زیادتیاں ہوں اس میں آئی ایس او بڑھ چڑھ کر مظلوم کی حمایت کرتی ہے اور ظالم کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک ایسی جماعت ہے کہ جس نے پاکستان کی سرزمین پر تشیع کے استحکام اور ترقی کی کوششیں کی ہیں اور پاکستان میں نوجوان نسل کو بے راہ روی سے دور کرنے کے لیے نوجوانوں کی بہترین دینی اور اخلاقی تربیت کی ہے اور مسلسل امر باالمعروف و نہی عن المنکر کے ذریعے سے معاشرے میں فساد کو ختم کرنے اور اصلاح کے عمل کو جاری رکھنے میں معاشرے کی بہترین خدمت کو انجام دیا۔

 لہٰذا میں آئی ایس او پاکستان کے 49 ویں یومِ تاسیس پر آئی ایس او کے مرکزی صدر ، ان کی کابینہ، مجلس نظارت اور تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس الٰہی جماعت کی حفاظت فرمائے اور مزید استحکام اور ترقی عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(رگیول)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و رکن اسمبلی کنیز فاطمہ علی نے رگیول حلقہ دو کے خواتین کی دعوت پر دورہ کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ نے خواتین سے انکے مسائل سنے۔

انہوں نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور رگیول سمیت پورے حلقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو روزگار کے موقع فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے تحت جلد حلقے میں ایم سی ایچ سنٹر اور دستکاری سنٹرز کے قیام کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

آخر میں علاقہ رگیول کے خواتین نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و ممبر اسمبلی کنیز فاطمہ علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انکو پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اورنگی یونٹ کراچی کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ بنین زہرا نے خطاب کیا ۔

مجلس عزا کے بعد اجلاس ہوا جس میں اورنگی یونٹ کی تشکیل کی گئی محترمہ بنین زہرا نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر خواہران کو بریف کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ڈپٹیز محترمہ نایاب زہرا ، محترمہ یاسمین اور محترمہ سائرہ نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار ھمدردی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک سے پریس کلب تک نکالی گی جس میں شیعہ علما کونسل، انجمن آل عبا نے بھی شرکت کی ۔

پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی ،شیعہ علما کونسل اوکاڑہ کے صدر صادق روحانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ تمام اسلامی کو ممالک ایک پیج پر آنا پڑھے گا ھماری غیرت گوارہ نہیں کرتی کہ فلسطینی ماہیں بہنیں اور بیٹیاں روتی رھیں اور ھم اپنے گھروں میں بیٹھے رہیں۔

وحدت نیوز(دیپال پور)مجلس وحدت مسلمین دیپال پور کے زیر اھتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ سجادیہ سے نکالی گی جس میں امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن، انجمن سجادیہ اور شیعہ علما کونسل کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرےے بازی کی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی جب مدینہ چوک پہنچی تو مجلس وحدت مسلمین دیپال پور کے سیکریٹری جنرل سید شیرالحسن،آ ئی ایس او کے ڈویژنل نمائندے شبر عباس ،مولانا غلام حسن طاہری نے خطاب کرتے ھوئے تمام مسلم ممالک کو خبردار کیا کہ وہ غیرت دینی کا مظاہرہ کرتے ھوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ھو جائیں اور اسرائیلی مظالم کے سامنے ڈٹ جائیں۔


وحدت نیوز(فیصل آباد)  نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین،  جعفریہ ٹرسٹ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،عزاداری کو نسل پنجاب کی جانب سے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرہ کی قیادت صوبائی ذمہ دران نے کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ امت مسلمہ کے دل دھڑکتے ہیں۔فلسطین اور کشمیر کو حکمران تو بھول سکتے ہیں مگر ہم نہیں بھول سکتے۔اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی فوج کو فی الفور فلسطین بھیجا جائے۔پاکستان کے حکمران بیانات سے آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کریں۔

 مظاہرین نے اسرائیل،امریکہ اور بھارت کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ۔مظاہرےمیں بڑی تعداد میں تما  جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔مظاہرین نے القدس کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی رہنما ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ،جعفر نقوی، فخر حسینی ،حسنین شیرازی،رانا انعام منج، ذاکر حسین نقوی ،غلام اکبر ساقی ،مولانا شیخ قاسم ،رانا دلاور عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت مظلوم فلسطین کی جہد مسلسل اسرائیل غاصب کی نابودی اور قبلہ اول کی آزادی کا سبب بنے گی۔ فلسطینی مجاہدین نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر اسرائیل کو قابل شکست بنا دیا ہے۔ امت مسلمہ عالمی سامراجی قوتوں کی غلام بننے کی بجائے صبر و استقامت کا درس فلسطین سے لے۔ سرزمین فلسطین کے مجاہدوں نے عرب حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے قیام جہاد اور شہادت کے ذریعے دشمن پر فتح حاصل کی۔ میں اس عظیم کامیابی پر فلسطین کے مظلوم عوام مقاومتی محاذ اور پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

در این اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے امن پر حملہ کرنے والے دشمن اسلام اور انسانیت کے مجرم ہیں۔ جو آئے روز بے گناہ انسانوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ معصوم شہریوں پاک فوج پولیس ایف سی اور رینجرز پر حملہ کرنے والے دشمن کے آلہ کار ہیں۔ جن کو پوری طاقت سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھشتگردی ناسور بن چکی ہے۔ ہم چمن واقع  کے شہداء کے وارثوں اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ دھشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree