The Latest
وحدت نیوز(حیدرآباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری قبلہ کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے ملک بھر میں کی طرح حیدر آباد میں بھی اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی میں مرکزی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ سیمی نقوی ،پی ٹی آئی رکن نازش فاطمہ ، رخسار ڈویلمپنٹ آرگنائنزیشن کی محترمہ شبینہ شاہ کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب ہپراحتجاج میں شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیمی نقوی نے کہا کہ بیت المقدس کا دفاع اور آزادی کی جدوجہد کرنا تمام مسلمانوں پر لازم ہے اسرائیل کی فلسطینی عوام پر جارحیت اور بمباری کے خلاف دنیا کی تمام امن پسند قوموں کو انسانیت کے تحت آواز اٹھانی چاہیے انہوں نے کہا اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے جسے فلسطینی عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کے زیر اہتمام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حماس کی فتح پر تقریب کا اہتمام ہوا ریلی موخر کر کے فلسطین کی مظلوم عوامُ کے ساتھ جشن منایا گیا اور شہدا کی لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیدہ رباب رضوی نے کہا کے ہماری اٹھائی آوازُ کو معمولی نہ سمجھیں اس میں بہت طاقت ہے پوری دنیا میں ظالم کے خلاف اٹھتی آوازوں نے آج اسرائیل کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا فلسطین کے مظلومین کے ساتھ خدا کی مدد ہے حماس کی مقاومت اور جوابی کاروائیوں نے یہ بات واضح کر دی کہ وہ دن دور نہیں جب سرزمین انبیاء سے اسرائیل کے نجس قدم مٹ جائینگے ان کا مزید کہنا تھا جرات مند فلسطینیوں کی مقاومت نے اسرائیل کو ذلیل و رسوا کر دیا ۔
وحدت نیوز(سکھر) یوم یکجہتی مظومین فلسطین و انہدام جنت البقیع کے حوالے سے قائد وحدت حجتہ الاسلام ولمسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمين ضلع سکھر برادر احسان علی شر ایڈووکیٹ و خطیب جمعہ سکھر برکت علی چانڈیو کی قیادت میں بعد نماز جمعہ حیدری جامع مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب سکھر تک ریلی نکالی گئی ۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظومین کی حمایت اسلام کا عین فریضہ ہے یہ وہ وقت ہے جو اسلام کے سچے ہمدرد عاشق رسول اللہ صہ کے دعویداروں کا امتحان ہے اس وقت ہماری مظوم فلسطین کی مائیں بہنیں اور معصوم بچے تمام مسلمانوں کی طرف اپنی آنسوں بھری آنکھوں اور لہو لہاں اپنے پیاروں کی لعشوں کے ساتھ ہماری مدد کے منتظر ہیں لیکن افسوس سد افسوس کے دنیا کے 57 اسلامی ملک خاموش تماشائی بن کر اپنے ہی کلمہ گو مسلمانوں کی عزت و آبرو کے لٹنے کا تماشہ دیکھ رہے ہیں.قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کی عظیم عبادت گاہ ہے جس طرح خانہ کعبہ، مسجد نبوی، کربلا و نجف اشرف کا دفعہ ہمارے لئیے لازم ہے اسی طرح بیت المقدس کا دفعہ کرنا ہر غیور مسلمان کے لئیے لازم ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ آخر کب تک ہم خاموش رہینگے، جب یہودی شیطانی قوتیں ہم پر غالب آجائیں اور وہ ہماری آبرو کو کچل کر مسجد اقصی قبلہ اول پر قابض ہوجائینگے اور فلسطین کے مردوں کو شھید کر کے عورتوں کو اپنی کنیزیں بنالیں؟افسوس کا مقام ہے کہ جن نام نہاد مسلمانوں نے ناموس رسول اللہ صہ کا خیال نہیں کیا جنت البقیع میں جگر گوشہ رسول اکرم صہ جناب فاطمہ زھرہ س اور ان کی اولاد کی قبروں کو مسمار کیا ان کی بے ہرمتی کی وہ لوگ آج بھی اسرائیل کی پشت پناہی میں ملوث ہیں. مسلمانوں بہت سخت وقت آگیا ہے اب ہم کو ایک ہونا پڑیگا اتحاد و نظم وضبط کے اصولوں پر اسلام کی سر بلندی کی خاطر اپنی آواز کو حکومتی اعوانوں تک پہنچائیں تاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کی غیرت کو جگا سکیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے مددگار بن سکیں۔
آخر میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان صرف بیان بازیوں سے جان نہ چھڑائیں بلکہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں اپنا عملی کردار ادا کریں.ریلی کے شرکاء نے اسرائیل، امریکہ، ہندوستان، انگلستان اور ان کے حواریوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور احتجاج کیا۔
وحدت نیوز(سکردو) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں گلگت کے اندر دو بڑے مسالک کے علماء کے مابین ایشوز پر مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جن جن گروہوں ، تنظیموں اور دونوں مسالک سے وابستہ و مذہبی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے اس اہم کام میں کردار ادا کیا وہ قابل داد و تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور انکی ٹیم نے بروقت حکمت عملی کیساتھ پارلیمانی کمیٹی، اور پیس کمیٹی کے ذریعے مصالحت کو عملی جامہ پہنایا۔ گلگت بلتستان کا امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان اور اتفاق و بھائی چارگی کے بغیر علاقہ تعمیر و ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا ، دنیا سے مقابلہ نہیں کرسکتا، عوام کے حقوق حاصل نہیں کرسکتے، مشکلات کا حل ممکن نہیں۔ ان تمام امور کیلئے اولین شرط علاقے میں امن و امان کی فضا کا قیام اور بسنے والی عوام کی آپس میں بھائی چارگی میں مضمر ہے۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آج مسلم امہ یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میںاصغریہ آرگنائزیشن ٹھٹھہ، جماعت اسلامی،تحریک انصاف جمعیت علماء اسلام ٹھٹھہ، جماعت اسلامی یوتھ ٹھٹھہ، پاکستان مسلم لیگ (ن)تاجر اتحاد ٹھٹھہ،،سندھ ملاح فورم ٹھٹھہ، الخدمت فاؤنڈیشن ٹھٹھہ،بروہی برداری، پیس ویلفیئر ایمبیسڈر آرگنائزیشن ٹھٹھہ، آل ورلڈ مغل فیڈریشن ٹھٹھہ و دیگر مختلف سیاسی و سماجی پارٹیوں نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف بڑی ریلی ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت ڈاکٹر شبیر شاہ،مولانا علی گوھر ایمانی،سید جاویدشاہ، سید حسنین شاہ، فرمان علی میمن سید راجا شاہ، اور سید شفقت شاھ داتاری نے کی ریلی میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرے میں عالمی استکباری طاقتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ۔ کورونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے شرکاء احتجاج نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اختیار کیا۔ شرکاء ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر حملہ نہیں کیا بلکہ عالم اسلام کی غیرت وحمیت پرحملہ کیا ہے ۔ دنیا کی باطل قوتیں مجتمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اگر مسلمان حکمرانوں نے امت مسلمہ کی خوشنما لفاظی سے نکل کر اس کا عملی اظہار نہ کیا تو پھر تاریخ میں وہ عالم اسلام سے غداری کے مرتکب ہونے والوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا اب کسی مصلحت یا منفعت کا وقت نہیں ہے اب حق و باطل کا معرکہ ہے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ محض اسلام کے نام لیوا نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے جان و دل سے تیار ہیں۔ بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی مسلمانوں کی جانی و مالی امداد کا اعلان کر کے طاغوتی طاقتوں کو یہ باور کرانا ہو گا کہ جب بھی جہاں بھی عالم اسلام کا یہود و نصاری سے کوئی معرکہ ہو گا ہم مسلمانوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے خوراک، ادویہ اور دیگر ضروری سازووسامان فلسطین بھیجنے کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو اعلان کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منایا گیا۔اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ،ملتان،اندرون سندھ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فلسطین کی شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملوں اور غزہ میں ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جن میں کثیر تعداد میں کارکنان، سیاسی و سماجی رہنماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم اور مغربی استعمار کے خلاف نعرے درج تھے۔
وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کا آغاز جمعہ کی نماز کے بعد مرکزی مسجد و امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان فلسطینی عوام کی فتح اور استعماری طاقتوں کی پسپائی کی نوید ہے۔ فلسطینیوں کی استقامت و جرات کے سامنے اسرائیل کے حوصلے ماند پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مقدر میں بربادی لکھی جا چکی ہے۔ یہ دنیا بہت جلد اس غاصب ریاست کے ناپاک وجود سے پاک ہو جائے گی۔انہوں نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کے سفارتی و اقتصادی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کرے۔دنیا کے مختلف حصوں سے آکر فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے والے اسرائیلیوں کا احتساب مسلم امہ کو مل کر کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی ریاست کو قابض قوتوں سے آزاد کرانے کے لیے ہے۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اکبر کاظمی نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطینیوں کی آزادی کے مطالبے کی حمایت کرکے پاکستان کی پالیسی واضح کر دی تھی۔غاصب اسرائیل سے فلسطین کا چھٹکارا ہمارا واحد ، اصولی اور اٹل موقف ہے جس نے ایک انچ بھی پیچھے ہٹا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسرائیلی بربریت کے خلاف عالمی فوج کی مداخلت کے پاکستانی مطالبے کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی نے جدید جنگی ہتھیاروں کا شہری علاقوں پر استعمال کرکے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ جنگ بندی کے اعلان سے اس کے جرائم معاف نہیں ہو سکتے۔ عالمی عدالت فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا جنگ کے دوران فلسطینی علاقوں میں خوراک اور ادویہ کی ترسیل کا عمل میں رکاوٹیں پیدا کرکے عام آدمی کی زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جو ایک شرمناک اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں موجود غاصب قوتوں کو اگر مستقل لگام نہ دی گئی تو کوئی سنگین انسانی المیہ اس خطے کا مقدر بن سکتا ہے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ ظہیر کربلائی نے کہا کہ اسرائیلی نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران سینکڑوں فلسطینیوں کو لقمہ اجل جبکہ ہزاروں کو بے گھر کیا ہے۔ان عالمی غنڈہ گردوں کو نکیل ڈالنے کے لیے فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں نے جس جرات و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا اس سے اسرائیل کے قدم لڑکھڑائے ہیں اور صیہونی فوج کے حوصلے پسپا ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے۔گریٹر اسرائیل کا ناپاک منصوبہ خطے کے مسلمان ممالک کے خلاف ایک گہری چال اور مذموم سازش تھا۔مسلم ممالک کا اتحاد وہ واحد ہتھیار ہے جس سے اسرائیل و امریکہ اور ان کے دیگر حواریوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بمباری کے بعد معصوم فلسطینی بچوں اور جوانوں کو اسرائیلی افواج کی جانب سے اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو ایک غاصب ریاست کی اس کھلی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اسلام کے دفاع کے نام پر وجود میں آنے والی تنظیموں کی زبانوں کا سنگین صورتحال میں گنگ ہو جانا اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ان کے مقاصد مسلمانوں کے تحفظ کی بجائے کچھ اور تھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جو جنگ شروع کی ،اس کو روکنے کے لیے اسرائیل کو خود گھٹنے ٹیکنے پڑے یہ فلسطینی قوم کی فتح ہے۔
وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمين پاک ضلع شکارپور کی طرف سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر غاصب اسرائیل کی طرف سے ھونے والے مظالم کے خلاف امام بارگاھ کربلا معلی سے ایک ریلی نکالی گئی جس کو رہنماوں،اصغر علی سیٹھار، مولانا مبشر مھدی ،مولانا مشتاق علی نجفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دھائیوں سے اسرائیل کی طرف سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے۔
انھوں نے کھا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ھے مسجد اقصٰی مسلمانوں کی وہ مقدس سر زمیں ھیں جھان پر انبیاء کرام نے سجدہ کیے لیکن گزشتہ کئی دھائیوں سے اس مقدس سر زمیں پر مظلوموں حتیٰ کے بچوں کا بھی جون بھایا جا رہا ہے رہنماوں نے عالم عرب کے سربراہی اجلاس او آء سی پر اظھار افسوس کیا کہ مسلمانوں کا خون بھایا جا رھا ھے اور یے خاموش تماشائی بن کے زبانی طور پر فقط مذمت کر رہے ہیں۔
رہنماوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی برادری میں موثر انداز میں پیش کریں ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمين کے کارکنوں نے اسرائیلی اور امریکی پرچم جلائے ریلی لکی در چوک سے پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
وحدت نیوز(کراچی) قبلہ اوّل بیت المقدس پر ناجائز اسرائیلی قبضے اور غزہ پر بہیمانہ حملوں کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پرمنعقدہ ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی جانب سے بعد نمازجمعہ حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے مولانا سید یاور عباس نقوی، مولانا گلزار شاہدی، علامہ سفیر عباس ، سید احسن عباس رضوی نے خطاب کیا، جبکہ آخر میں امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیئے گئے،جب کہ امریکا، اسرائیل اور آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما حسن عباس، ثمر سعید رضوی،نیاز علی کاچو،رضا حیدر سمیت دیگر رہنما اور مومنین بڑی تعداد میں شریک تھے ۔
مقررین نے کہا کہ قبلہ اوّل اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور امداد مولائے کائنات علی شیر خداؑ کی وصیت کی عملی تصویر ہے، اسرائیل کا وجود ایک پھونک کے برابر ہے، اسلامی مقاومت نے اسرائیل کی ہیبت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ، جلد ہی عالم بشریت کو اس موذی کینسر سے نجات حاصل ہونے والی ہے ۔
مقررین نے کہا کہ 11 روزہ جنگ میں اسرائیل اور اس کے حواریوں نےبھرپور قوت وطاقت، اسلحے اور ٹیکنالوجی کا استعمال نہتے فلسطینیوں کے خلاف کیا، لیکن خدا کی مدد ونصرت اور غیبی امداد سے مجاہدین اسلام نے انہیں شکست فاش سے دوچار کردیا ہے، بظاہر سیز فائر ہوگیا لیکن اسرائیل کی تباہی و بربادی کے جس سفر کا آغاز ہوا ہے وہ اب بھی جاری و ساری ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی)قبلہ اوّل بیت المقدس پر ناجائز اسرائیلی قبضے اور غزہ پر بہیمانہ حملوں کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پرمنعقدہ ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین بن قاسم زون ضلع ملیر کراچی کی جانب سے بعد نماز جمعہ جا مع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن سے براستہ نیشنل ہائی وے ملیر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
احتجاجی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی نے کی ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلع ملیر کے رہنما مولانا بلاول فائزی، جرنیل عباس ابڑو،شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا منظورحسین، مولانا فدا علی مفکری، مولانا منصورروحانی، پرنسپل جامعتہ الزہرا ؑ مولانا محمد حسین الحسینی ، مولانا انصاف حیدری ،فرحت عباس اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما بھی موجود تھے ۔
احتجاجی ریلی کے اختتام پرمقررین نےخطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی اور عالمی قوتوں سے بےحسی ختم کرنے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی امداد کی اپیل کی، اس موقع پر شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں ''یوم انہدام جنت البقیع ''منایا گیا، اسلام آباد،کراچی،لاہور،کوئٹہ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ملتان میں چوک گھنٹہ گھر سے شروع ہوئی جو چوک نواں شہر پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،علامہ قاضی نادر حسین،ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر نے کی جبکہ ریلی میں آئی ایس او کے مرکزی رہنما عاطف حسین،مولانا امیر حسین ساقی،مولانا سبطین نجفی، مولانا طاہر مہدی، مولانا ناصر سبطین ہاشمی، مولانا عمران ظفر،مولانا وسیم عباس معصومی،مولانا ہادی حسین،مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا علی رضا الحسینی، ذیشان عباس، زوار حسین لنگاہ،مخدوم سید عباس رضا شمسی،سید دلاور عباس زیدی،سید وسیم زیدی، رانا فیضان الحسینی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال تاریخ جہان اسلام کا وہ غم انگیز دن ہے کہ جب بوڑھے استعمار برطانیہ کی پیداوار وہابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کر دیا تھا۔ ایک خاص گروہ اسلامی امت کے الہی مقدسات کی توہین، ان کے عقائد کی تضعیف، نیز مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی غرض سے اس باطل فرقہ کو اسلامی ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، جنت البقیع کو تباہ کرنے والے ہی عالم اسلام کو تقسیم کرنیکی سازشوں میں مصروف ہیں اور یہی عناصر ظہور امام مہدی کے بھی دشمن ہیں، اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض)کے مقدس مزارات کی تعمیر نو عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت تمام عالم اسلام شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرے۔
رہنمائوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دین اسلام کا نام استعمال کرکے یہ مکروہ فعل انجام دے رہے ہیں، وہ عناصر اللہ کی رحمت سے دور اور دنیا کی لعنت کے مستحق ہیں، ان کا مقصد ملت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذ مہ دار برطانوی پیداوار آل سعود حضرت امام مہدی کے دشمن اور انکے ظہور میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے آ ل سعود عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، جنہیں شیعہ سنی مسلمان اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ناکام بناتے چلے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت اطہار (ع)، ازواج مطہرات و اصحاب رسول (رض)سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کی تعمیر نو تمام عالم اسلام پر فرض ہے، جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے، عالم اسلام کو جنت البقیع کی تعمیر کیلئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنا ہونگے، مٹھی بھر آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کا انہدام پورے عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع کے ذمہ دار آل سعود کا اقتدار اپنے آخری دن گن رہا ہے، جس سے نظریں ہٹانے کیلئے انہدام جنت البقیع جیسی دہشت گردی کے مرتکب آل سعود مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن عالم اسلام کے غیور شیعہ سنی عوام آل سعود کو تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سمیت تمام عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ شعائر اللہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے حوالے سے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور عملی اقدامات اٹھائے۔آخر میں اسرائیلی مصنوعات کو تلف کرکے اظہار نفرت بھی کیا گیا۔