The Latest
وحدت نیوز(سکردو) رہنما مجلس وحدت مسلمین و صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم اور صوبائی وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم نے انجمن امامیہ بلتستان کے سرپرست اعلی نامور عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے انکے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بلخصوص بلتستان ریجن کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزرا ءنے کہا کہ موجودہ حکومت خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہے اور حالیہ ترقیاتی پیکیج اس چیز کا عکاس ہے۔ ترقیاتی پیکیج میں شغرتھنگ روڈ، شغرتھنگ پاور پروجیکٹ، ہرپو، سدپارہ، مہدی آباد، غواڑی پاور پروجیکٹ، شگر پایو روڈ، 500بیڈ ہسپتال، میڈیکل کالج، سیوریج سسٹم سکردو روڈ کی ری کارپیٹنگ سمیت شاتونگ نالے کی ڈائیورژن پر بریفنگ دی۔
علامہ شیخ حسن جعفری نے ترقیاتی پیکیج کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ شاتونگ نالے پر فوری طور پر کام شروع کروانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام وزرا کو خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دیانتدار انسان ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے وہ توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بلتستان ریجن ہمیشہ نظر انداز رہا ہے امید ہے صوبائی حکومت ان محرومیوں کے ازالے کی کوشش کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی مرکز پر حملہ کر کے معصوم طلباء کو نشانہ بنائے جانے کے اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین نے نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں مظاہرین نے امریکہ ،اسرائیل اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے رمضان کے مقدس ایام میں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیل کر یہ ثابت کیا کہ ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔مذہب کے نام پر دنیا بھر میں خون کا بازار گرم کرنے اور اسلام کے روشن تشخص کو بدنما ظاہر کرنے والے دراصل یہود و نصارٰی کے ایجنٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس روح فرسا واقعہ پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ نام نہاد مہذب ممالک کے اس تعصب اور دوہرے معیار کو منافقانہ طرز عمل کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ ہزارہ پر حملہ ان طاقتوں کی وحشیانہ کاروائی ہے جو افغانستان اور پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر افغان حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو ان شر پسند عناصر کو ایک بار پھر سر اٹھانے کا موقع مل جائے گا۔عسکریت پسندوں کی کمین گاہوں کے تدارک کے لیے بھرپور آپریشن کیا جانا چاہئیے۔ خطے کا امن امریکہ کے ان لے پالک شدت پسند گروہوں کے خاتمے سے مشروط ہے انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کے عفریت پر قابو نہ پایا گیا یا تو ایک سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔امریکہ اور اس کے حواریوں نے افغانستان پر ایک طولانی جنگ مسلط کر کے کے اس کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔افغانستان کا معاشی اور اقتصادی ڈھانچہ اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے۔افغان ریاست کو اپنے وجود کی بقا کے لیے دہشت گردوں کو پوری طاقت سے کچلنا ہوگا۔احتجاجی مظاہرے میں ناصر الحسینی، ثاقب رضا ثاقب، شبیر حسینی، رضوان پنجوانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی درندوں کے حملہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جو دنیا بھر کے امن کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہرسخاوت سیال نے ایک بیان میں کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل صرف فلسطین میں ہی نہیں بلکہ کشمیر، عراق، شام، برما، یمن سمیت دنیا بھر میں اپنے ظالم حواریوں کے ساتھ مظلوم مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسی لئے اسرائیل کے ساتھ اتحادی انداز اپنانے کی بجائے اس کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے، کیونکہ اسرائیل مسلمانوں کی معاشی حالت کو بھی تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے اور دن رات امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ آئندہ جمعہ کو امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منائے۔
وحدت نیوز(ملتان)ملتان سمیت پنجاب بھر میں شیعیان حیدر کرار کے خلاف یوم علی علیہ السلام اور اُس کے بعد یوم القدس کے موقع پر درج کیے گئے مقدمات، بلاجواز گرفتاریاں، چادر و چاردیواری کے تقدس کی پامالی کیخلاف ملتان میں شیعہ رہنمائوں اور قائدین نے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی اُمور و ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نے کی، جبکہ وفد میں انجمن تحفظ عزاداری کے صدر خاور حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، انجینیئر سخاوت علی، ناصر علی کربلائی، حسنین بخاری، خادم بخاری، آصف گردیزی، عمران نقوی، عترت کاظمی، مصطفیٰ زیدی، ندیم کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ شیعہ قائدین اور رہنمائوں نے ملاقات میں ملتان انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بزدلانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری ریڈ لائن ہے، اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کا ماحول ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، ملتان ایک پُرامن شہر ہے، اس کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمارے ساتھ انتظامیہ نے معاملات خود طے کیے اور پھر مقدمے بھی درج کر دیئے، اگر ملتان انتظامیہ اور پولیس نے روش نہ بدلی تو حالات یکسر مختلف ہوں گے۔ رہنمائوں نے اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ملتان سمیت پنجاب بھر میں قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور 8 شوال یوم انہدام جنت القبیع کے موقع پر کسی بدمزگی سے بچنے کے لیے عزاداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
رہنمائوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں اور مظلوم کے حامی ہیں، جنہوں نے خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا روضہ شہید کیا ہے، وہ قطعاً مسلمان نہیں ہوسکتے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم انہدام جنت القبیع کا مرکزی جلوس گھنٹہ گھر چوک سے شروع ہو کر نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ان شاء اللہ آپ کی یادداشت بھی وزیراعظم تک پہنچائی جائے گی اور ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اس حوالے سے ملاقات کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین جارحیت قرار دیاہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔شہری آبادی پر حملہ کرکے بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل مسلمانوں کے قبلہ اول پر اپنا حق جتانے کے لیے جو غیر انسانی کھیل رہا اس کا خمیازہ اس کی رہتی نسلوں کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ایمان کی دولت سے مالا مال فلسطینی مسلمان غیرت و حمیت کا وہ پہاڑ ہیں جن سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت پر عالم اسلام کےنام نہاد چیمپیئن ممالک کے سکوت کو مجرمانہ خاموشی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ یہود نصاری باطل پر بھی مجتمع ہیں تو امت مسلمہ حق پر ہوتے ہوئے باہم کیوں نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا دنیا بھر کے مسلمان عید منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور فلسطینی مسلمانوں کے گھروں میں بچوں اور نوجوانوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ اگر امت مسلمہ نے اپنے مسلمان بھائیوں کی مشکلات اور غم کا ادراک نہ کیا تو پھر دنیا میں ان جیسا بے حس کوئی نہیں ہو گا۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو انتہائی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اگر اس شیطانی طاقت کو شرپسندی سے نہ روکا گیا تو اس کی سلگائی ہوئی آگ سب کے دامن سے لپٹی ہوئی نظر آئے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سابق سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ اورپرنسپل جامعہ شمس العلوم علامہ سید اظہر حسین کاظمی مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس افسوس ناک سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سیداظہر کاظمی کے انتقال پرملال پر انتہائی رنجیدہ ہوں ،ہم ملت تشیع کے حقوق کی جدوجہد میں ایک فعال اور دیرینہ ساتھی سےمحروم ہو گئے ،آپ ایک بہترین استاداور مبارز عالم دین تھے، آپ کی قومی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔خداوندِ عالم چہاردہ معصومین ؑ کے صدقے مرحوم کو جوار آئمہ معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے انتقال پرملال پر تمام پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں، آپ کی وفات بے شک ملت تشیع کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ آپ کی سماجی ،سیاسی اور قومی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ خداوند متعال بحق محمدﷺ وآل محمدﷺ مرحوم کو جوار آئمہ اطہارؑ میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگا ن کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ تعلیمی ورکشاپ سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے نظام ولایت کے موضوع پر خطاب کیا۔نظام ولایت اور نظام طاغوت قرآن کریم کی روشنی میں کے موضوع پر منعقدہ درسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت خدا کا دیا ہوا نظام ہے جس کا ذکر قرآن کریم کی متعدد آیات کریمہ میں ہے۔ نظام ولایت عالم انسانیت کے لئے عزت و سربلندی کا باعث ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نظام ولایت بشریت کی دنیا و آخرت میں فلاح اور نجات کا ضامن ہے جب کہ طاغوتی نظام عالم انسانیت کے لیے ہلاکت کا باعث ہے۔ قرآن کریم نے تمام اہل ایمان کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی خدا کے آئین شریعت کتاب اللہ اور قانون الہی کی روشنی میں بسر کریں اور جو قانونی خداوندی کو چھوڑ کر خود ساختہ قوانین کے تحت زندگی گزارتے ہیں قرآن کریم نے انہیں کافر ظالم اور فاسق کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب دین معاشرے میں نافذ ہو تو نفاذ دین کے لئے فقیہ جامع الشرائط کی قیادت ضروری ہے جو قانون الٰہی کو سب سے بہتر جانتا ہو اور خود اس پر عمل پیرا ہو۔ کیونکہ فاسق اور جاھل انسان خدا کے دین اور شریعت کو معاشرے میں نافذ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ عصر غیبت میں نظام ولایت و امامت کا تسلسل ہے۔ فقیہ عادل جامع الشرائط نائب امام کی حیثیت سے امت کا سرپرست اور حاکم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نظام ولایتِ کے علمبردار صالح نوجوانوں کی جماعت ہے جو اصلاح معاشرہ کے لیے مصروفِ جدوجہد ہے۔
وحدت نیوز(فیروز والا) کوٹ عبدالمالک فیروز والا کے عمائدین کا جوق در جوق مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہونے کا فیصلہ ۔6 نئے یونٹس کی تنظیم نو مکمل ۔ نئے یونٹس کے سیکرٹریز اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب مغل اسٹیل روڑ پر امام بارگاہ آل یٰسین کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ۔
افطار ڈنر سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کیا جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں جناب اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، جناب علامہ حسن ہمدانی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب، حسین شاہ صاحب، حسن کاظمی صاحب، برادر سجاد نقوی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما ، رکن جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری فار وومن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے کابل میں تعلیمی مرکز سید الشہداء ؑ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل اسکول میں ننھے بچوں پر حملہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفاک دہشتگردوں نے ماہ مقدس رمضان میں بھی معصوم جانوں کی خون سے ہولی کھیل کر سانحہ اے پی ایس پشاور دوہرایا ہے۔عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ ہر فورم پر اس بزدلانہ واقعے کے خلاف آواز بلند کریں اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ان دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن یہ نہ سمجھے کی شہادتوں سے ہم ڈر کے اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹیں گے یہ ان کی بھول ہو گی۔شہادت ہمیں ورثے میں ملی ہے، دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی سے ہمارا عزم و ہمت مضبوط سے مضبوط ترہوا ہےہم اور اپنے مقاصد کی حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مشغول پر امن فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں یوم القدس کے اجتماعات اور بیداری کی لہر دیکھ کر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ غیر انسانی فعل ہے یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل دنیا کاسب سے بڑا دہشتگرد ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے کئی دہائیوں سے غاصب صیہونی فوج کے مظالم برداشت کرتے ہوئے مزاحمت اور استقامت کاراستہ اپنائے رکھا اور آزادی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے یہ بات اسرائیل پر بھی روشن ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سر زمین اور قبلہ اول پر صیہونیوں کا ناپاک وجود کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حق کے حصول کے جہاد کا سفر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے ،دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔