The Latest
وحدت نیوز (کراچی) کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پا گئے ۔ انتخابی نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156ووٹ حاصل کرکےمسلم لیگ ن کے امیدوار مفتح اسماعیل کو شکست سے دوچار کیا جنہوںنے 15473 ووٹ حاصل کیئے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نذیر احمد تیسرے نمبر پر رہے ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی پانچویں اور اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار چھٹے نمبر پر رہے ۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اس حلقے میں صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جنہیں پولیٹیکل کونسل کی مشاورت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر قادر خان مندوخیل کے حق میں دستبردار کروالیا گیاتھا، ایم ڈبلیوایم نے قادر خان مندوخیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ڈور ٹو ڈور کیمپین کے ساتھ مختلف یونین کونسلزمیں انتخابی کارنر میٹنگس کا بھی انعقاد کیا گیا اور ووٹرز سپوٹرز کو پی پی پی کے نامزد اورایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تلقین کی ۔
وحدت نیوز(گلگت) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مختلف محکموں کے لئے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردئےہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کی خاتون رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پارلیمانی سیکریٹری برائے وویمن ڈیویلپمنٹ مقرر کردیا ہے ۔
جبکہ ممبر اسمبلی دلشاد بانو سیاحت، ممبر اسمبلی ثریا زمان تعلیم اور ممبر اسمبلی کلثوم الیاس صحت کی پارلیمانی سیکرٹریز نامزد ہوئی ہیں۔ تمام نامزد پارلیمانی سیکریٹریز کی نامزدگی کے باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سےجاری کردیئے گئے ہیں۔
دنیا بھر کی تمام اقوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں ،علامہ مقصود ڈومکی
وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں کہ جن کی سرزمین پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں لہذا دنیا بھر کی تمام اقوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں ،بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے یوم القدس کے موقع پر تحریک آزادی فلسطین و مسجد اقصی کی راہ میں اپنے خون کا نذرانہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں انہیں آج بھی پینے کا صاف پانی تعلیم صحت اور روزگار میسر نہیں۔ بنیادی حقوق سے محروم علاقوں کی ترقی پر حکومت توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کے اندر نظر آنے چاہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہم فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین کے عوام کے درد کو سمجھتے ہیں ان شاء اللہ فلسطین فاؤنڈیشن کی گول میز کانفرنس میں نیشنل پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ گوادر کی ترقی کے دعوے دار اب تک گوادر کے عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران بارڈر پر موجود عوام کا ذریعہ معاش بارڈر تجارت سے وابستہ ہے لہذا انہیں قانونی تجارت کرنے کا حق دیا جائے.آئے روز بارڈر کی بندش سے لوگوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے ہم نوجوانوں میں تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں کیونکہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے۔ اس لئے میں نے اپنے علاقے میں لائبرریاں قائم کی ہیں۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جناب رحمت صالح بلوچ کو لائبریریز کے لئے کتب کا ایک سیٹ ھدیہ کیا۔
بہترین معاشرہ سازی کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم
وحدت نیوز(گلگت) آئی ایس او طالبات گلگت کی جانب سے منعقدہ تربیتی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ سائرہ ابراہیم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ان کا کہنا تھا آج نوجوان نسل کی بہترین تربیت کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے دور حاضر میں والدین پر دوہری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس زمانے کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کی تربیت کریں اور درست سمت میں راہنمای کریں ۔
انہوں نے کہا تعلیم انسان کو شعور و فہم اور آگہی کے ساتھ ساتھ اخلاقیات سکھاتی ہے ، اس کے اندر انسانیت کی خدمت کا جزبہ ، دینی اقدار کے تحفظ کی ذمہ داری پیدا کرتی ہے لیکن افسوس ہے ہماری تعلیمی نظام پر کہ جس میں بہترین معاشرہ سازی کے لیے مواد موجود نہیں ہے بلکہ تعلیم حاصل کرنے کو صرف کمای کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی بہترین تربیت ہی انھیں معاشرے کا مہذب شہری بنا سکتی ہے کنوشن میں محترمہ نور جہاں اور حرا روحانی نے بھی طالبات سے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ سلام کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسن ع کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے تھا۔آپ سراپا حق و صداقت تھے۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبردار ی اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی مقصد کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے۔اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر وفریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے،حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماو سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ ، ڈاکٹر رضوان نے صدر مملکت سے نگر کے دورے کےموقع پر عوام سے کیئے گئے وعدے پر عمل کرتے ہوئے شاہراہ نگر کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرانے پر ان کا شکریہ اور اہلیان نگر کی درینہ مطالبہ حل کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت صرف زبانی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی، انھوں مزید کہا کہ اس شاہراہ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے لیے گزشتہ برس ہی احکامات جاری کیے تھے تاہم کرونا وباء کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا۔
مزید انھوں نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر سے سیاحتی شعبے میں روزگار مواقع فراہم ہونگے۔آخر میں انھوں نے اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے یقین دہانی بھی کروائی۔
وحدت نیوز(گلگت) جوتل گلگت میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی ڈویژنل سیکرٹری تبلیغات محترمہ زیبی حسن کی طرف سے جشن بلوغت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے خصوصی شرکت کی ۔
شرکاۓ جشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ہمارا دشمن ہماری صفوں میں موجود ہے اور وہ ہماری نوجوان نسل کو ذہنی طور پر معزور کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کے ماؤں کو چاہیے کے وہ حالات سے باخبر رہیں اور اپنی بچوں کی تربیت عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کریں ۔
انہوں نے کہا کے دشمن جس تیزی سے مختلف شکلوں میں ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کی تیاری کر چکا ہے ہم کو بھی اسی تیزی سے اپنے بچوں کو بچانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کے بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال سے روکا نہی جا سکتا لیکن ان کو اس کا بہتر اور مثبت استعمال ضرور سکھایا جا سکتا ہے جس کو وہ اپنی طاقت بنا سکتے ہیں ۔
پروگرام میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے معاون سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ ثوبیہ انور نے روزے کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ محترمہ جنت حور نے احکام تقلید سے متعلق بچوں کو آگاہی دی اختتام میں بچیوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں دہشت گردی کے ان واقعات کے پیش نظر مدارس اور شخصیات کے لٸے مناسب سیکورٹی انتظام کیا جاٸے۔انہوں نے کہا کہ یوم علی علیہ السلام کا جلوس عظیم عبادت اور مودت اہل بیت علیہم السلام کی نشانی ہے لہذا کرونا ایس او پی کے تحت مجالس عزا و جلوسہاٸے عزا کی اجازت دی جاٸے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں جس کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں احتیاط سے کام لیں گلی بازار مارکیٹ اور عوامی مقامات پر میل جول میں عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ عوام کی جانب سے کرونا سے متعلق ایس او پیز کو نظرانداز کیا جارہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے کہا کہ کرونا ملک میں سنجیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے جبکہ پڑوسی ملک میں ہونے والی ہلاکتیں ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
انہوں نے کہا انتہائی افسوس ہے کرونا کی ہلاکتوں اور تباہ کاریوں کے باوجود عوام کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کر رہے ہیں مذہبی اجتماعات میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے جسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کرونا وبا سنگین صورت حال اختیار کر چکی ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جناب اظہر اکرام کو تاریخ و سیرت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی قائدین نے بلدیہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور رہنماؤں کا استقبال کیا۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق اعوان نے پی پی پی کی حمایت کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قادر خان مندوخیل دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اور مضبوط امیدوار ہیں۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس نے آئین کی بالادستی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔حلقہ این اے 249 میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔حلقے کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔تحریک انصاف نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگائے. 29 اپریل حقیقی تبدیلی کادن ہے۔انتخابات میں جیت کر حلقے کی تقدیر بدل دیں گے۔حلقے کو شہر کا رول ماڈل بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسین نے کہ تبدیلی کے ثمرات محض سوشل میڈیا تک محدود ہیں، عملی زندگی میں بڑھتے ہوئے مسائل نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔قادر خان مندوخیل حلقے کے رہائشی ہیں اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔وہ حلقے کی محرومیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کر دیں گے۔حلقے کے عوام تحریک انصاف کے امیدوار سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ حلقے کابجٹ کہاں لگایا۔این اے 249 کے سابق امیدوار کے خلاف نیب انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قادر خان مندوخیل جیت کر حلقے میں تعلیم و صحت کے مسائل حل کریں گے۔
امیدوار قادر خان مندوخیل نے کہا کہ فیصل واڈا نے بجٹ میں گھپلا کیا۔حلقے میں ترقیاتی کام سب کے سامنے ہیں۔2018 الیکشن کے بعد بلاول بھٹو نے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جو مکمل ہوگئے۔قیادت کے شکر گزار ہیں کہ حلقہ این اے 249 میں نشست نہ ہونے کے باوجود کام کروائے۔
انہوں نے کہا کہ میڑو پولیٹن سٹی ہونے کے باوجود اس حلقے میں پانی و سوریج کا نظام نہیں ہے۔حلقے میں صحت و تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسپتال و یونیورسٹی بنائیں گے۔حلقے میں حمایت پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔کارنر میٹنگ میں علامہ مبشر حسن. علامہ صادق جعفری۔مولانا علی انور جعفری،قادر خان مندوخیل، فاروق اعوان، ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت اسکانی کے علاوہ کثیر تعداد میں مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اپنی سر زمین کی بقا کے لئے لڑ رہے ہیں۔ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے اس لئے کہ فلسطین کے مظلوم عوام غاصبوں کے مقابلے میں اپنی ارض وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلوچستان سمیت ملک بھر سے جو افراد غائب ہوئے ہیں انہیں جلد بازیاب کرایا جائے۔
اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے 5128 ایسے افراد لاپتہ ہیں کہ جن کی باضابطہ طور پر لسٹ ہم حکومت کو دے چکے ہیں مسنگ پرسن چاہے ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کا کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق ہو ہم ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں کراچی میں جاری مسنگ پرسن کے دھرنے میں بی این پی مینگل کا اعلیٰ سطحی وفد اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی رواداری ضروری ہے اس سلسلے میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہیں ہمیں ان کے آلہ کاروں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ القدس کانفرنس میں بی این پی مینگل کا اعلی سطحی وفد شریک ہوگا. اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں بلوچ تاریخ کے حوالے سے کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔