صوبائی آرگنائزرایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کاتحصیل بھلوال کا تنظیمی دورہ

24 July 2025

وحدت نیوز(بھلوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے ایک وفد کے ہمراہ تحصیل بھلوال کا تنظیمی دورہ کیا۔

جامعہ الحسین (ع) بھلوال میں وحدت یوتھ کے نوجوانوں کے ساتھ تنظیمی، سیاسی، مذہبی اور سماجی امور پر ایک صمیمی نشست کا انعقاد ہوا۔

اس نشست میں مولانا غلام جعفر صاحب (سیکرٹری تعلیم و تربیت تحصیل بھلوال و پرنسپل جامعہ الحسین) نے بھلوال کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے میں مولانا ذوالفقار اسدی صاحب (ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سرگودھا) بھی شریک تھے۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے تحصیل بھلوال یونٹ کی فعالیت کو سراہتے ہوئے وحدت، مذہبی ہم آہنگی، اور شدت پسندی کے خلاف کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے مرکز و صوبے کی پالیسیز پر عمل ضروری ہے، اور نفرتوں کو ختم کر کے استقامت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

دشمن پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے، جس کی روک تھام وحدت اور بیداری کے ذریعے ممکن ہے۔

جوانوں کو تلقین کی گئی کہ وہ امن و آشتی، مذہبی ہم آہنگی، اور امام حسین (ع) کے پیغام کو عام کریں اور خود اس پر عمل کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree