The Latest
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی شاہ نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بزرگ عالم دین کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، علامہ سیداحمد اقبال رضوی نے مکمل صحتیابی کی دُعا کی۔
وحدت نیوز(عباس پور/آزادکشمیر) شہید عزیز شاہ کے چہلم میں شرکت کے لئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے شرکت کی بروز پیر 20 فوری 2022 ء کو کشمیر عباس پور میں شہید کا چہلم منایا گیا ۔ لوکل انتظامیہ کے دبائو کے باوجود شہید عزیز شاہ کا چہلم بڑے احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ جس میں مقامی افراد کے علاوہ ریاست آزاد کشمیر کئی علاقوں سے افراد نے شرکت اور ہر مکتب فکر افراد کی شرکت کی وجہ عزیز شاہ کے چہلم کو انتظامیہ نہ رکوا سکی ۔ عزیز شاہ کے زخمی بھائی سخاوت شاہ نےنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو کیوں شہید کیا گیا سب جانتے ہیں ۔ میں اور میرےبھائی نے آج سے چھ سال پہلے اس علاقے میں مذہب حقہ کو قبول کیا ۔ اور گھر پر علم پاک نصب کیا جس پر علاقے میں موجود بعض عناد پسند مولویوں نے ہمیں دھمکانا شروع کیا اور علم پاک کو اتارنے کے لئے پیغام بھیجنے شروع کیے ۔ اس علاقے میں سادات موجود ہیں مگر اکثریت اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ میں اور میرے بھائی نے مقاومت دیکھائی اور علم پاک نہ اتارنے اور مجلس عزار کو نہ روکنے پر ڈٹے رہے ۔
مقامی مولویوں نے اسی سال ۲ ربیع الاول کو میلاد رسول پاک ﷺ کے عنوان سے لوگوں کو جمع کیا اور ہم دوبھائیوں اور ہمارے بیوی بچوں کے خلاف لوگوں کو مشتعل کیا گیا اور دہشت گردوں کے بیانات کی روشنی میں انہوں کئی بار رات کو کوشش کی کہ دیوار پھلانگ کر حملہ کیا جائے مگر گھر میں کتوں کی موجودگی سے وہ ناکام رہے ،دہشت گردوں نے عزیز شاہ کے مکان کے ساتھ ایک مکان میں سکونت اختیار کیے رکھی ۔ جس کاعلم کسی کو نہ تھا ۔ دہشت گردوں نے صبح کے وقت دروازہ پر دستک دی اور یہ کہہ کر اندر آئے کہ عزیز شاہ جی سے ملنا ہے۔ عزیز شاہ کے بیٹے نے انہیں بٹھایا اور چائے لینے گھر کی دوسری طرف اند رچلا گیا اور اپنے والد کو مہمانوں کے پاس بھیجا ، جیسے ہی عزیز شاہ ،دہشت گردوں جو مہمانوں کے روپ میں تھے کے پاس پہنچا انہوں نے عزیز شاہ کو پکڑ لیا اور فائرنگ شروع کردی ۔
عزیز شاہ شدید زخمی ہوگیا اسی اثنا عزیز شاہ کا بھائی سخاوت شاہ آیا اور دہشت گردوں سے گتھم گتھا ہوگیا عزیز شاہ کی زوجہ اور بیٹی اور بیٹے نے بھی آکر دہشت کردوں کو قابو کرلیا اور رسیوں سے باندھ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔عزیز شاہ کا بھائی زخمی ہوگیاتھا ۔ عزیز شاہ کو ہسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔
20 فروری کو اس شہید کا چہلم نہایت شان ون وشوکت سے منایا گیا ۔ ان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور مجلس عزاء منعقد کی گئی جس سے مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید علی اکبر کاظمی ، ظہیر کربلائی ، شیعہ علماء کونسل ضلع باغ کے صدر ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ (حامد علی شاہ موسوی) ضلع باغ کے صدر ، اہل سنت کے دو علمائے کرام کے علاوہ مقامی انجمنوں اور سول سائٹیز کی تنظیموں کے نمائوندوں نے بھی خطاب کیا ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس جگہ شہید کی خواہش کے مطابق اس کی زندگی میں اتنا بڑا اجتماع نہ ہوسکا جتنا آج اس شہید کے چہلم کا اجتماع منعقد ہوا ہے ۔شہید عزیز شاہ کی شہادت کا واقعہ دہشت گردی تھا ۔ اس کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش نہ کیا جائے ۔ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ مقامی افراد ایک رہبر کمیٹی بنائیں اور انتظامیہ سے دہشت گردوں کے سلسلے میں کی کئی تفتیش سے آگاہی حاصل کریں اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ رہبر کمیٹی کے مطالبات کو تسلیم کرے ۔ ابھی تک دہشت گردوں کے فونز کا ڈیٹا کیوں نہیں نکالاگیا ۔ ان کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوچکی انہوں نے اعتراف بھی کرلیا کہ ہم ان دونوں بھائیوں کو مارنے کی نیت سے آئے تھے ۔ دہشت گردوں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردی کی باقاعدہ ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں ۔ اس وقت دونوں دہشت گرد پولیس کی تحویل میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں ۔
آخر میں علی اکبر کاظمی نے شہید کے خانوادے کو سلام پیش کیا اور کہا ہمارا سلام اس دلیر اور بہادر خاتون پر جس نے اپنی بیٹی کی مدد سے ان دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور ان کے ہاتھ پیر باندھ دیئے ،۔ اور ان دہشت گردوں کو پلیس کے حوالے کیا ۔ اب علاقے کے سادات رہبر کمیٹی بنا کر آگے بڑھے ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔ ہم اس شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ آج ہم سب یہاں اکھٹے ہوئے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہانتظامیہ غیر جانبدار ہوکر کیس کو ٹیسٹ کیس بناکر آگے بڑھے ہم اس شہید کی آواز کودبنے نہیں دیں گے اور اس خاندان کے ساتھ ہیں ۔ اگر رہبر کمیٹی فیصلہ کرتی ہے تو ریاست کے ہر چوک پر ہم مظاہرے کریں گے ۔ اور ضروری ہوا تو دھرنا بھی دیں گے ۔
انہوں نے وزیر اعظم ریاست آزاد کشمیر سے کہا یہ علاقہ آپ کا اپنا حلقہ ہے کہ الیکشن کے دنوںآپ عزیز شاہ کے گھر آئے تھے اور عزیز شاہ الیکشن میں آپ کا اسپورٹر تھا مگر افسوس کہ اس کی شہادت کے بعد نہ آپ خود اس کے خاندان کے پاس وآئے اور نہ ہی اپنا وفد بھیجا ۔ اب یہ معاملہ حکومت آزاد کشمیر کے لئےایک امتحان ہے کہ وہ اس معاملےمیں کتنی مخلص ہے ۔ دہشت گرد جتتے ہیں یا پھر شہید کا خون ؟جس کے بارے قرآن کریم نےکہا اسے مردہ مت کہو وہ زندہ ہے اور اپنے رب کی جانب سے رزق حاصل کررہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے شہید عزیز شاہ کو شہید کیا انہوں اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ عزیز شاہ کی شہادت سےریاست آزاد جموں کشمیر کا امن خراب ہوا ۔ اتتظامیہ اس علاقے کی فضا کو مزید خراب ہونے سے بچائے اور دہشت گردوں کو قررار وقعی سزا دلوائے ۔ شہید عزیز شاہ کے چہلم کی مجلس عزاء کے بعد نوحہ خوانی کی گئی اور ماتمداری بھی ہوئی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے صحافی اطہرمتین کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے ۔
اپنے ٹیویٹر ہینڈل پر جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ کراچی میں معروف صحافی اطہر متین کا قتل جرائم پیشہ عناصر پر ذمہ دار اداروں کی کمزور گرفت کو ظاہر کرتا ہے۔سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سےکراچی کے عوام پہلے ہی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ قانون کی بالادستی اگر ثابت کرنی ہے تو جرائم یپشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزائیں دی جائیں۔اطہر متین کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور الفاطمہ مسجد و امام بارگاہ واپڈا ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکز کی جانب سے تیرہ ، چودہ اور پندرہ رجب کی تاریخوں میں خواتین کے لیے سالانہ اعتکاف ِ علوی ؑکا اہتمام مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی کیا گیا ۔
معنویت سے بھرپور اس اعتکاف کی محفل میں خواتین نے تلاوت قرآن ، دعا و مناجات اور ذکر خداوندی کیساتھ ساتھ مختلف معلمات اور علماے کرام کے دروس سے بھی استفادہ کیا ۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و رکن قرآن بورڈ محترمہ معصومہ نقوی ،جناب مولانا حسن مھدی کاظمی اور خانم اقصی ذاکر نے معتکفین سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا ۔
اعتکاف کے تیسرے اور آخری روز مجلس شہادت جناب زینب الکبری سلام اللہ علیھا سے خانم اقصی ذاکر نے خطاب کیا ، نماز ظہرین کے بعد اعمال ام داود کا اہتمام کیا گیا جس میں معتکفین کے ساتھ ساتھ لاہور کے دیگر علاقوں سے بھی خواتین نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے بھی شرکت کی اور تمام معتکفین خواہران میں خاک شفا و تسبیح بطور تبرک تقسیم کیا ْ
آخر میں منتظمین کی جانب سے اعتکاف میں شرکت کرنے والی خواہران کا شکریہ ادا کیا گیا، اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ محترمہ صبا رضا اور محترمہ زیدی اور ان کی پوری ٹیم اور الفاطمہ مسجد و امام بارگاہ انتظامیہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس نورانی اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ سے بھرپور تعاون کیا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی دوست خان گولاٹو میں منعقدہ جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولا علی کی ذات معیار حق ہے آپ نے مظلومانہ زندگی گذاری۔ آپ جن انسانوں کی تربيت کی وہ تاریخ انسانی کے عظيم کردار قرار پائے مالک اشتر، عمار یاسر، میثم تمار، حجر بن عدی، عثمان بن حنیف جیسے باکردار ساتھی جنہوں نے اپنے پاکیزہ کردار اور عظيم اخلاق سے تاریخ انسانی پر گہرے نقوش مرتب کیے۔ ان کا پاکیزہ کردار آج بھی بشریت کے لئے رہنما ہے۔
انہوں نے کہا کہ منتظرین امام زمانہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعليم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں۔ اپنے کردار کو سلمان ابوذر مالک اشتر اور میثم تمار کے سانچے میں ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ نصاب میں شیعہ مکتبہ فکر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ملت جعفریہ اس ظلم اور زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی۔ متنازعہ نصاب کے ذریعے شیعہ طلبہ پر ان کے دینی عقائد کے خلاف تعلیمات مسلط کی جا رہی ہیں جو ظلم ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملت کے حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تقریب میں صوفی پہلوان فقیر کے پوتے سائیں ریاض حسین اور علی دوست خان نے صوفی پہلوان فقیر کی شاعری پر مبنی کتاب دعوت العشق مقصود علی ڈومکی کو ھدیہ کی۔
وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی) امید سحر فاونڈیشن کے زیراہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں 20 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد ہوا۔ اجتماعی شادی تقریب سے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی ،میر دوران خان کھوسہ، امید سحر فاونڈیشن کے چیرمین سید محمد یار شاہ ،وائس چیرمین میر غلام نبی عمرانی و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نکاح وہ مبارک اور مقدس بندھن ہے جس کے ذریعے قابل احترام رشتے وجود میں آتے ہیں بیوی شوہر کا رشتہ ماں باپ کا رشتہ ۔ مغربی ثقافتی یلغار بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ترویج کے ذریعے نکاح اور خاندانی نظام پر حملہ آور ہے۔ جہیز کا اہتمام کرکے نکاح کے ذریعے لوگوں کے گھر بسانا عظيم عبادت ہے معاشرے کے اھل خیر کو اجتماعی شادیوں کے مبارک کام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اھل جہنم کی اکثریت غیر شادی شدہ لوگوں پر مشتمل ہوگی جبکہ شادی شدہ کی ایک رکعت نماز ستر رکعت کے برابر ثواب رکھتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اجتماعی شادی کے پروگراموں میں تعاون کرے۔ کیونکہ روز افزوں مہنگائی بے روزگاری غربت اور افلاس کے باعث غریب طبقے کے لہذائے جہیز کا انتظام ناممکن ہوچکا ہے۔ غریب والدین اپنی اولاد کے جہیز یا شادی کا اہتمام کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں یا مقروض ہو جاتے ہیں۔
تقریب میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری مولانا سید ظفر عباس شمسی سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی کراچی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد جشن مولود کعبہ بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت علی علی ابن ابی طالب علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی،جس میں سماجی، سیاسی شخصیات مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تلاوت دعا کی سعادت محمد ارسلان رضوی نے حاصل کی۔
شہر کے معروف شعرائے کرام، منقبت خواں، اہلسنت سے تعلق رکھنے والے نعت خواں حکیم فیض سلطان قادری، قوال عمران، مجاہد، حیدر زیدی، ظہیر جارچوی، بلوچستان سے ہی تعلق رکھنے والے مہمان سجاد حسین و برادران، محمد رضا نقوی، محمد ارسلان رضوی، ریاست میر، نقی لاہوتی، راشد جلالوی، عبداللہ شریفی، عدنان سیفی، محمد علی جلالوی و دیگر نے بارگاہ ولایت حضرت امام علیؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
علامہ اظہر حسین نقوی، دعا کمیٹی کے رکن علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 رجب المرجب کا دن ایسا دن ہے کہ گلستان وحی اور وحی کے امانتدار امام علیؑ دنیا میں تشریف لائے، اس موقع پر بردار ناصر حسینی نے کہا کہ حکومت نے نصاب تعلیم میں عقائد کو تبدیل کیا ہے اور ملت جعفریہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی شازش کی جارہی ہے ہم اتحاد بین المسلمین کے ذریعے حکومتی اداروں و تکفیری دہشت گردوں کی تمام استعماری سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
علامہ اظہر نقوی نے کہا کہ حضرت امام علیؑ کے ذکر سے مومنین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں اور منافقین کے چہرے مرجھا جاتے ہیں ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں حضرت امام علیؑ کی ولایت پر ایمان رکھنے والا بنایا ہے، آج پاکستان میں حضرت امام علیؑ کے ماننے والے اس ملک کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے چلے آئے ہیں اس موقع پر سماجی شخصیت دانش بخاری اور دیگر رہنماؤں نے کیک کاٹا اور شرکاء محفل میں تقسیم کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرنے، نظام کی تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعرے پر اقتدار میں آنے والے حکمران بھی عوام کو بھول گئے۔ غلط حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کے ہاتھوں بے حال عوام اب مہنگائی کے مزید جھٹکے برداشت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے اپنی روزمرہ ضروریات کو پوری کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ متوسط طبقہ بھی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوا جبکہ غریب آدمی کا جینا اجیرن ہوچکا ہے۔ ایسے حالات میں معاشی خوشحالی کا واویلا مچانے والے وزراء اس مہنگائی کے طوفان پر کیوں خاموش ہیں۔ کیا عوام کو دوسرے ملکوں میں مہنگائی کی کہانی سنا کر مطمئن کیا جاسکتا۔؟
علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ اگر حکمران دوسرے ملکوں کی مہنگائی کی مثال دیتے ہیں تو فی کس آمدنی بھی انہی ممالک کے مطابق کریں۔ حکمران اپنے خوابوں سے باہر آکر عوام کے مسائل حل کرنے کا بھی سوچیں، تاکہ انہیں اندازہ ہو کہ عام آدمی حکومتی پالیسیوں کے باعث کس قدر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خالد خورشید کی حکومت کی عبوری صوبے کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہے تاہم عبوری صوبہ بااختیار ہونا ضروری ہے۔ ریاست ماں کا کردار ادا کرے اور ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں نشستوں کی تعداد سےکسی صورت ستر سالہ محرومی کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ صوبائی حکومت اور اپوزیشن گلگت بلتستان کے مستقبل کے لیے ڈٹ جائیں اور کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ عجلت میں اور سوچے سمجھے بغیر فیصلہ کیا تو پورا خطہ ایک نئے بحران میں داخل ہوگا۔ سابقہ لولےلنگڑے سیٹ اپ کی طرح کا کوئی نظام نہیں چاہیے۔ نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں مجوزہ سیٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔ مقتدر حلقے فوری نظر ثانی کریں گلگت بلتستان کو بھرپور نمائندگی دینے سے ریاست کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔ حتمی خدوخال تک عوام انتظار کرے ستر سال پہلے کی تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔
انہون نے مزید کہا کہ نظام کا آئینی تحفظ، حقوق کی یقینی، سبسڈی اور ٹیکس فری سمیت ریاستی مالیاتی و دیگر اداروں میں نمائندگی اور حصہ کی تفصیلات سامنے لاکر اسمبلی میں ڈسکس کرکے کسی فیصلے پر جانا چاہیے۔ اگر حکومت اور اپوزیشن کی شنوائی کے لیے مقتدر حلقے تیار نہیں تو ہمیں حکم کریں ہم عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔ عبوری صوبہ ریاست کے لیے قبول کیا ہے ورنہ ہمارا باقاعدہ صوبہ مطالبہ ہے۔ امید ہے حکومت، اپوزیشن اور مقتدر حلقے سنجیدگی سے اقدام اٹھائیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے طب اور صحت کے ماہرین کے وفد کی ڈاکٹرمیثم علی کی سربراہی میں ملاقات ۔ اس ملاقات کا مقصد 13 رجب المرجب کی مناسبت مبارک پیش کرنا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملت کے لئے خدمات اور فلاحی (ADMC) کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔
وفد کے سربراہ ڈاکٹر میثم نے مجلس وحدت مسلمین تمام مسئولین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورخصوصی طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خدمت سلام بھیجا اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی ۔
وفد کے سربراہ نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی امور خصوصا ADMC کے برادران جس لگن محنت ،ایمانداری اور امانتداری کے ساتھ ملت کے فلاحی اوررفاعی امورمیں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔ ہمیں آپ سب برادران پر فخر ہے اور یہ ایثار اور قربانی قابل تحسین ہے ۔ ہم آپ کی کاوشوں پر مطمئن ہوجاتے ہیں جب دیکھتے ہیں ملت کی ہر مشکل گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کے برادران موسمی حالات کی پرواہ کیے بغیر ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطہ اور دورہ جات اور علاقے کے مستضعفین کی بروقت خدمت اور جذبہ خیر سگالی کو دیکھتے ہیں تو ہمارے حوصلے مزید بلند ہوجاتے ہیں ۔
ہم صرف اپنا وظیفہ سمجھتے ہوئے اپنے بردران کی حوصلہ افزائی اور آپ دوستوں کےپاکیزہ جذبوں کو سلام کی نیت سے حاضر ہوئے ہیں ۔ہمارے روابط ADMC کے شعبے میں جاری رہیں گے ۔ آپ سے گفتگو کرنے اورایم ڈبلیو ایم کے دوستوں سے ملنے کے بعد ہمارے احساسات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اور خدمت کا جذبہ بڑھا ہے ۔ برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔