The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا (آغا رضا) کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ وفد نے آج صوبائی الیکشن کمشنر آفس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں سابق صوبائی وزیر اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے صوبائی الیکشن کمشنر کو نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی حلقہ بندی کی جائے، جس میں تمام علاقوں کی بہتر حلقہ بندی کی جائے تاکہ کوئی بھی فرد لوکل گورنمنٹ میں اپنے نمائندے سے محروم نہ رہ سکے۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کوئٹہ سٹی ارباب لیاقت علی ہزارہ، سابق کونسلر حلقہ 12 کربلائی رجب علی، آفس سیکرٹری حاجی محمد ناصر، مشاورتی کونسل کے اراکین ٹھیکیدار سرور اور ٹھیکیدار سخی شامل تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب اسلامی کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا دن حقیقی اسلام کی سربلندی اور مرجعیت کی فتح کے اعلان کا دن ہے۔آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ موسوی خمینی نے اپنی حکمت و تدبر اور بصیرت سے پوری دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو منوایا۔عالم اسلام کے اس عظیم اور نڈر قائد نے جس استقامت اور جرات کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا تاریخ اسے ہمیشہ سنہرے لفظوں سے یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا عالم کفر کو سب زیادہ خطرہ اس نظام ولایت سے ہے جس کے سب سےمضبوط مدافعین مراجع عظام ہیں۔مرجعیت کے ہاتھوں شام و عراق میں شرمناک شکست کے بعد عالمی غنڈوں نے اپنی توپوں کا رخ مرجعیت کی طرف موڑ دیا ہے۔خودساختہ پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کو ان الہی قوتوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حقیقی معنوں میں اسلام کے عظیم مجاہد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد پوری دنیا میں مکتب تشیع کا وقار بلند ہوا ہے۔ انقلاب اسلامی طاغوتی و استعماری قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کی الہی طاقت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کانام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کی دجالی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔انہیں شکست دینے کے لیے اس عاشورائی فکر کو اپنانا ہو گا جس کا اظہار امام خمینی رحمتہ اللہ نے اپنے کردار و عمل سے کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) کلچرل قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام اسلام میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے ثقافتی ادارے لوک ورثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت، تاریخ اور تہذیب پر مبنی ایک خصوصی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستان میں تعينات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرجناب محمد علی حسینی اور وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمودنے کیا ۔اہل ہنر و علم اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد میں اس ہنری میلے میں شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری معزز ممبر گلگت بلتستان کونسل اورمولانا ظہیر الحسن کربلائی نے شرکت کی اور عزت مآب محمد علی حسینی سفیر جمہوری اسلامی ایران۔اسلام آباد کی خدمت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظہ اللہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ۔ جس پر سفیر جمہوری اسلامی ایران نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور قائد وحدت کی خدمت میں سلام اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں کی طرف سے ایک نہتی باحجاب مسلمان لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کو بھارت کا اصلی چہرہ قرار دیتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے متعصبانہ اقدامات کے باعث بھارت کو اقلیتوں کے لیے ایک غیر محفوظ ریاست بنا دیا ہے۔ ہندو شدت پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے واقعات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے۔مذہبی جنونیوں کی موجودگی میں ایک نہتی باحجاب مسلمان لڑکی کا نعرہ تکبیر بلند کرناکوئی معمولی واقعہ نہیں۔مسکان خان نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا ہے کہ جس کا خدا پر ایمان مضبوط ہو اسے قادر مطلق کے علاوہ دنیا کی کسی طاقت سے ڈر نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ اس لڑکی کی للکار بھارت کے جارحانہ نظام حکومت کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔اس کاروان میں جوق در جوق لوگ شامل ہوں گے اور بھارت بہت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔بھارت میں مذہبی جنونیت مودی حکومت کی سرپرستی میں پروان چڑھ رہی ہے۔ایک نہتی با حجاب مسلمان لڑکی کو خوفزدہ کرنے کے لیے شدت پسندوں نے جو گھٹیا اور بزدلانہ حرکت کی لڑکی نے اللہ اکبر کے جرات مندانہ نعروں سے اس کا جواب دے کر ان مسلمانوں حکمرانوں کو بھی شرما دیا ہے جنہوں نے چانکیہ کے پیروکار کو سرکا تاج سمجھ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس نڈر بیٹی کی جرات و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سینٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان صوبائی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی حفظہ اللہ نے کی ۔

 اجلاس میں گلگت بلتستان کے اہم  امور پر گفت و شنید کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان جی بی کونسل ممبر شیخ احمد علی نوری ،مشیر وزیر اعلی جناب الیاس صدیقی  ،ممبر جی بی اسمبلی علامہ اکبر رجائی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان حاجی محمد علی، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان عارف قمبری ،سید الیاس موسوی اور برادر سلیم یاسر نے شرکت کی۔

 اجلاس میں گلگت بلتستان کے صوبائی سیٹ اپ کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے اور آئینی حیثیت حاصل کرنے کے عمل میں تیزی لانے سمیت گندم بحران سے جلد از جلد عوام کو نجات دلانے کے لئے اراکین اسمبلی کو کردار ادا کرنے پر زور دیاگیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکریٹریٹ  اسلام آبادمیں نماز ظہرین کے بعد برائے ایصال ثواب  یعقوب حسینی مرحوم ابن خیر محمد قرآن خوانی منعقد کی گئی۔گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی ، معاون وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان برادر الیاس صدیقی ،گلگت بلتستان کونسل کے ممبر جناب علامہ شیخ احمد نوری ، پارلیمانی سیکریٹری علامہ اکبر رجائی ْمولانا علی شیر انصاری ، مولانا ظہیر کربلائی،برادر عارف قنبری ممبر صوبائی کابینہ جی بی کے علاوہ دیگر شعبوں کے اسٹاف نے شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی ہے ۔ آنے والی شب جمعہ کو نماز مغربین کے بعد مجلس عزاء بعنوان مجلس ترحیم مرحوم ومغفور یعقوب حسینی ابن خیر محمد منعقد کی جائے گی۔

وحدت نیوز(ماتلی) فخر ملت جعفریہ سندھ ، مجاہد ومبارز رہنما مجلس وحدت مسلمین یعقوب حسینی ابن خیر محمد کی نماز جنازہ ہائی سکول گراونڈنمبر1 ماتلی میں ادا کردی گئی ۔

پہلی نماز جنازہ اہل سنت عالم دین مولانا نور محمد جبکہ دوسری نمازجنازہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر اقتداء ادا کردی گئی۔

 نماز جنازہ میں پسماندگان سمیت مختلف شہروں سے تشریف لانے والے شیعہ سنی علمائے کرام، اکابرین و دانشورحضرات ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں، سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں مرحوم یعقوب حسینی کے جسد خاکی کو ایک بڑےجلوس کی شکل میں ان کی آخری آرمگاہ تک لیجایا گیا جہاں آہوں اور سسکیوں میں انہیں سپرد لحد کیا گیا، مرحوم کا سوئم 10 فروری بروز جمعرات بعد نمازظہرین مرکزی امام بارگاہ معصومینؑ کاپڑ شیدی محلہ (ماتلی)میں منعقد ہوگا مجلس سوئم سے سربراہ ایم ڈبلیوایم قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ خطاب فرمائیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) شہید مظفر کرمانی اور شہید نظیر عباس کی 21ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے شہید کے رفقاء کے ہمراہ ان کے مرقد پر حاضری دی اور ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ صادق جعفری نے شہید کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید مظفر کرمانی نے پاکستان میں اللہ کی آواز کو بلند کیا، وہ پاکستان میں مظلومین جہاں کے مدافع تھے، شہید نے عزاداری کے فروغ کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔

علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ شہید مظفر کرمانی قدس کی آزادی کیلئے کراچی میں آواز بلند کرنے والے اولین افراد میں سے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا شہداء کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے، خدا کے ہاں شہید کا مرتبہ اس قدر بلند ہوتا ہے کہ وہ آرزو کرتا ہے کہ مجھے پھر سے دنیا میں بھیجا جائے اور میں پھر سے شہید ہوجاؤں۔ اس موقع پر منقبت خواں بیرسٹر مرتضیٰ اور اعجاز علی لاڑک نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید مظفر کرمانی کے بیٹے محمد تصدق اور شہید نظیر عباس کے بھائی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(دبئی) دبئی میں جڑی بوٹیوں اور ہربل میڈیسن کے سب سے بڑے ایکسپورٹر اور امپورٹر مصطفیٰ ہیمانی سے وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے سیکرٹری ایگریکلچر جی بی خادم حسین سلیم سمیت وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ہیمانی ہربل کمپنی کے آنر نے اپنی تمام مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی۔

 انہوں نے کہا کہ 80 سے زیادہ ممالک میں ہیمانی کی مصنوعات برآمد کی جاتی ہے اور مجموعی طور دوسو کے قریب ہربل میڈیسن اور آئلز کی مصنوعات بنائی جا رہی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے مختلف جڑی بوٹیاں درآمد کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود دنیا کی نایاب اور طبی اہمیت کے حامل بے تحاشا ہربل پلانٹس کے بارے میں آگاہی دینے اور جی بی کی حکومت ان جڑی بوٹیوں کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہیمانی گروپ آف انڈسٹریز ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں وافر مقدار میں جڑی بیوٹیوں اور دیگر طبی اہمیت کے حامل فروٹس کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور اس بات پر یقین دہائی کرائی کہ جی بی میں موجود میڈسنل پلانٹس کی فوری سروے کے بعد اسکی عرب امارات میں درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وحدت نیوز(پشاور ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی عارف الجانی اور مرکزی آفس انچارچ ارشاد بنگش کے ہمراہ عدیل عباس زیدی اور راحیل عباس زیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد بزرگوارکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔مرکزی رہنماؤں نے بزرگ عالم دین و رکن شوری عالی علامہ جواد ہادی سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورت حال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree