The Latest

وحدت نیوز(سکھر)ٹھکراٹھو ضلع سکھر میں جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اھل سنت کے امام حاکم نیشابوری نے کتاب المستدرک میں لکھا کہ یہ بات تواتر سے ثابت ہے کہ حضرت امیرالمومنین علی کی ولادت کعبہ میں ہوئی۔ مولود کعبہ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی میں تمام انسانی فضائل و کمالات جمع ہوئے اسی لئے رسول اللہ نے فرمایا کہ آدم کا علم نوح کا عزم ابراہیم کی خلت موسی کی ہیبت عیسی کا زہد اور حضرت محمد مصطفی کا جلال و جمال سب ذات علی میں جمع ہے۔ یعنی آپ انبیائے الہی کے وارث ہیں اسی لئے انبیاء کی صفات نے آپ کی ذات میں تجلی کی۔

انہوں نے کہا کہ عادلانہ معاشرے کا قیام انبیائے کرام کا ھدف تھا مولا علی ؑنے عدل و انصاف کی جو حکومت قائم کی وہ آج بھی تاریخ انسانی کا سنہری باب ہے۔ حضرت علی علیہ السلام نے حضرت مالک اشتر رضی اللہ عنہ کو مصر کا گورنر مقرر کرتے جو تفصيلی تحریر وہ آج دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے بہترین آئین حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولا علی سے عشق و محبت ایمان کی نشانی ہے جبکہ مولا علی سے بغض و عداوت منافقت اور گمراہی ہے۔ مولا علی سے عشق و محبت کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں۔ جب تک ہمارے گفتار اور کردار سے کردار علوی کی خوشبو نہ آئے دعوائے محبت ادھورا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA 46 ،چیئر مین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخواہ ساجدحسین طوری نےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ناصر عباس شیرازی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 13رجب المرجب یوم مولود کعبہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ۔

 اس ملاقات میں محترم جناب علامہ سید آغاعلی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان ، علامہ شیخ احمد علی نوری معزز ممبر جی بی کونسل صوبہ گلگت بلتستان ،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم برادر زاھد علی کاچو ، سلیم یاسر ،مولانا ظہیر کربلائی کے علاوہ دیگرشعبوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےعلاوہ ملکی اور علاقائی امور بر بات چیت ہوئی  اور آئندہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاسی و دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ اس ملاقات میں جی بی اورخیبرپختونخواہ کے سیاسی امور بھی زیر بحث آئے ۔ ملاقات کے آخر میں جناب ساجد علی طوری نےقائد وحدت قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی صحت وسلامتی کے خصوصی دعا کی ۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت امیرالمومنین، امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور انقلاب اسلامی ایران کی 43ویں سالگرہ کی مناسبت سے موسسہ شہید عاف الحسینی دفتر مجلس وحدت مسلمین میں جشن کا اہتمام کیا گیا، جشن میں علمائے کرام، طلاب، زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن میں علمائے کرام کے علاوہ شعرائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین سید منور نقوی، اُلفت حسین جوئیہ، اکبر سرسوی، سید نیر رضوی، حسنین رضا عابد، سید عاصم زیدی، سید سبط رضوی اور ذاکر اسدی نے شرکت اور خطاب کیا۔ علمائے کرام اور شعرائے کرام نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے کلام پیش کیے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور) تیرہ رجب یوم ولادت با سعادت امیرالمومنین،  شیر خدا ، وصی رسول اللہ ، مولائے کائنات حضرت علی علیہ سلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن صوبائ اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں  کہا پروردگار کا لاکھ لطف و احسان ہے کہ اس نے اپنے محبوب نبی کے بعد ہمیں امام علی علیہ جیسا رہبر و رہنما عطا کیا آپ کی ذات فضائل و کمالات کا ایسا مجموعہ ہے کہ کوئی دانشور مفکر نکتہ داں اس کا احاطہ نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین ایسی شخصیت ہیں جن کے اندر متضاد صفات پائی جاتی ہیں۔ جو شخص جنگجو ہوتا ہے وہ اہل عبادت نہیں ہوتا، جو طاقت کے بل بوتے پر زندگی بسر کرتا ہے وہ زاہد و پرہیزگار نہیں ہو سکتا، جو ہمیشہ تلوار چلاتا ہو اور منحرف افراد کو سیدھے راستے پر لگاتا ہو وہ لوگوں پر مہربان نہیں ہو سکتا لیکن حضرت امیر المومنین علیہ السلام اس ذات کا نام ہے جس میں متضاد صفات پائی جاتی تھیں۔ وہ دنوں کو روزے رکھتے تھے اور راتوں کو عبادت میں مصروف رہتے انہوں نے کہا کہ آج تیرہ رجب  ایسا دن ہے جس میں رسول اسلام صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قرآن کریم اور اپنی سنت کا مفسّر ملا ہے اور دین اسلام کو اس دن حامی و مددگار ملا ہے، اس عظیم مولود کے وجود سے بعثت رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پایہ تکمیل تک پہنچی اور دین کامل ہوا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کی محبت و ولایت ہمارا ایمان ہے اسکے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا پیروان امیرالمومنین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم الہی نعمت کی قدر کریں اور ان کے سیرت و کردار کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت میں نجات کا سامان کریں۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام بھارت کی ظالم جابر مودی سرکار کی ہندوستان کے مسلمانوں کے خلاف مسلم اقدامات اور حالیہ دنوں حجاب کی پابندی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا جس میں تینوں یونٹس کی خواہران کے علاؤہ اہلسنت والجماعت کی خواہران نے شرکت کی ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواہر چمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں کردار زینبی ع ادا کرنا چاہیے جیسے بی بی زینب ع نے مشرک فاسق یزید کے سامنے کلمہ حق کہا اور اپنے پردہ کی حفاظت کی  اسی طرح جہاں پر ظلم ہو اسی طرح حق کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے چاہے آپ تعداد میں کم کیوں نہ ہو حق ہمیشہ غالب آتا ہے اور مسکان خان کے ساتھ ہماری پوری مسلم امت کھڑی ہے ۔

خواہر زینب بنت الہدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سوشل میڈیا نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کا ساتھ دینا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ایک مؤمن کی نشانی ہے اور اس پر خاموشی اختیار کرنا ظلم کے ساتھ دینے کے مترادف ہے۔احتجاج میں مرکزی مسئول مالیات خواہر قراةالعین اور ضلعی سیکرٹری جنرل خواہر نزہت نقوی اور ضلعی مسئول مالیات خواہر عاصمہ نوید اور ایکس سیکرٹری جنرل خواہر زینب رباب کے علاؤہ پی ٹی آئی اٹک کینٹ کی صدرماریہ نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولائے کائنات، باب العلم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان محمد و آل محمد علیھم السلام کو مبارکباد دی ہے۔

 انہوں نے کہا اولاد ابی طالب ؑ سے محبت و مودت خدا تعالیٰ کا وہ خصوصی انعام ہے جو مخصوص لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔رب کریم کا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے ہمارے دلوں میں وصی رسول صلی للہ علیہ وآلہ وسلَّم کی محبت ڈال کر ہمیں منافقین سے الگ کر رکھا ہے۔عشق علی علیہ السلام ہی  مومن اور منافق کی اولین پہچان ہے۔

انہوں نے کہا امیر المومنین علیہ السلام نے اپنے ظاہری دور خلافت میں نظام عدل کا جو نمونہ پیش کیا وہ ہر دور کے حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اس انصاف کی معمولی سی رمق بھی ہمارے ہاں  باقی رہتی تو  دنیا کی دوسری قوموں کے مقابلے میں ہم اس قدر رسوا نہ ہوتے۔فاتح خیبر، ناصر دین محمدی نے بعثت رسول کریم صلی للہ علیہ وآلہ وسلَّم سے ضربت مسجد کوفہ تک زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی سربلندی میں بسر کیا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا بہترین حل اہلبیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات سے استفادے میں مضمر ہے۔ عالمی استکباری قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مولائے کائنات کے جراتمندانہ طرز زندگی کو اپنانا ہو گا۔باب العلم کی زندگی کے رہنما اصولوں کی معنویت ہر دور کے لیے برقرار ہے۔یوم ولادت کے اس بابرکت موقع سے اگر حقیقی معنوں میں فیض یاب ہونے کی خواہش ہے تو ہمیں اس روز تجدید عہد کرنا ہو گا کہ اپنی زندگی کا ہر لمحہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے رب کائنات کی  خوشنودی کے حصول میں گزارا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں جی بی کی وکنگ کمیٹی کی ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صدارت میں اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی سیاسی وعلاقائی اور ملکی موجودہ مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مذہبی ،سیاسی اقدار کاتحفظ ،اتحاد بین المسلمین اور مجلس وحدت مسلمین کا بین المذاہب ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرنے پراتفاق کیا گیا ۔

اجلاس میں رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، عارف قنبری، غلام عباس اورکاچو زاہدعلی خان شریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں برادر یعقوب حسینی مرحوم مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم ،مولانا امداد علی نسیمی مرحوم سابق ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع حیدر آباد اور ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر مھدی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔

 برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، علامہ سید علی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان ،علامہ شیخ احمد نوری صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل صوبہ گلگت بلتستان  و ممبر جی بی کونسل ،علامہ علی شیر انصاری، مولانا ظہیر کربلائی ،مولانا چوھدری ضیغم عباس ،برادرغلام  عباس صوبائی رہنما گلگت بلتستان ،برادر عارف قنبری صوبائی رہنما گلگت بلتستان برادر مظاہر حسین شگری مرکزی میڈیا مسئول کے علاوہ مرکزی آفس کے اسٹاف نے شرکت کی ۔

 تعزیتی ریفرنس سے علامہ شیخ احمد نوری نے خطاب کیا جبکہ علامہ سید علی رضوی صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان نے تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔

وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے اخباری نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خالد خورشید کی حکومت کو گرانے کا خواب دیکھنے والے مخالفین رسوا ہوجائیں گے۔ پوری کابینہ ایک پیج پر اور وزیراعلیٰ خالد خورشید کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کابینہ کا ہر رکن مثالی فعالیت دکھانے میں مصروف اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ نہ کابینہ اراکین میں کسی قسم کی دوری ہے اور نہ ہوگی۔ حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے یا منفی پروپیگنڈا سے جی بی کی ترقی و پیشرفت نہیں رک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کے لیے کوشش کرنی ہے اور عبوری صوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پاکستان کے آئینی اداروں میں نمائندگی اور آئینی حقوق ہمارا بنیادی ہدف اور الیکشن کا پہلا منشور تھا۔ جسکا حصول یقینی ہوگیا ہے۔ کرسی، اختیار، رکنیت اقتدار میرے عوام کے لیے ہے۔ عوام کے مستقبل کے لیے ضرورت پڑی تو کرسی کیا چیز ہے جان بھی حاضر ہے۔ دن کا سکون رات کا چین سب کچھ چھوڑ کر ہر در کی خاک چھاننے کے تیار ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور اسکی ٹیم کی کاوشوں سے عوام مطمئن اور خوش ہیں۔ بجلی اور گندم کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بجلی کے میگا پروجیکٹس پر کام ہوگا۔ انفراسٹرکچر تعلیمی و صحت کے اداروں میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ خطے کی تعمیر و ترقی اور پیشرفت کو یقینی بنانے نیز وسائل کے بہتر استعمال کے لیے ماسٹر پلان کے تحت منصوبوں پہ کام ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ، پشاوراور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں "یوم حجاب" منایا گیا جس کا مقصد بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرنا تھا۔اس  سلسلے میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

مقررین نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ہندوستان میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔مودی کے سطحی اقدامات ریاست ہند کے ٹکروں میں تقسیم کا راہ ہموار کریں گے۔بھارت کی ظالم، جابر اور فاشسٹ مودی حکومت کے  مسلم کش اقدامات، حجاب پر پابندی کا حالیہ فیصلہ اور مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور امت مسلمہ کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

اسلام اباد میں ہونے والے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے خواہر قندیل زہرا کاظمی نے کہا مغرب کی پیروی کرتے ہوئے  بھارتی حکومت حجاب کے خلاف نہ صرف قانون سازی کر رہی ہے بلکہ خواتین کو حجاب اتارنے اور عملی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔حجاب فقط ہندوستان میں بسنے والی خواتین کا حق نہیں بلکہ تمام کلمہ گو خواتین  کا شرعی فریضہ ہے۔ ہندوستان کے اندر  مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مسئلہ حجاب کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ہندوستان کروڑوں مسلمانوں کا مسکن ہے ۔ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقوق کو پائمال کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون پاس کرایا جائے ۔بھارت میں مذہبی جنونیوں کے سامنے نعرہ توحید بلند کرنے والی بیٹی مسکان تنہا نہیں ہم سب مائیں، بہنیں ،بیٹیاں ان کے ساتھ ہیں ۔آر ایس ایس کے غنڈوں کے ناروا رویے کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں ۔ 

مودی حکومت ہوش کے ناخن لے.حجاب محض عورت سے منسوب نہیں بلکہ یہ مکمل نظام اخلاق اور نظام عفت و عصمت ہے ۔ حجاب کو مسلم خواتین کی پسماندگی کی علامت قرار دینے والے اس کی طاقت سے آگاہ نہیں۔ مغرب اور بھارت کی حجاب دشمنی دراصل اسلام دشمنی اور ان کے  دوہرے معیار پر دلالت کرتا ہے۔ مغرب نے عسکری و ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلم معاشرے کی ثقافت و روایات کو مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم مسلم خواتین اسلامی تعلیمات کے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں رہیں گی۔

حجاب کے دفاع میں ان گنت قربانیاں دی گئی ہیں۔ مسلم خواتین کے حجاب کے حوالے سے مغرب کا رویہ  نفرت آمیز، پر تعصب اور عدم برداشت کا ہے۔عدالت میں مروا شیربینی کا حجاب کی وجہ سے قتل ،اور مجمع عام میں مسکان جیسی نہتی لڑکی کے خلاف ہجوم کی نعرہ بازی نام نہاد مہذب طبقے کی اصلیت کو واضح کرتا ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری خواہران زینب (زینبیہ گائیڈ ) ، محترمہ خدیجہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد ۔ محترمہ بینا شاہ مرکزی آفس مسئول شعبہ خواتین اور محترمہ بتول صاحبہ یونٹ آرگنائزر علی پور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے بھی خطاب کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree