Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد ) صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان الحاج محمد علی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے جاری حکومتی اقدامات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنما الحاج محمد علی نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور انکی ٹیم کی جانب سے بلتستان ریجن کی تعمیر و ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس غواڑی پاور پراجیکٹ،شغر تھنگ استور روڈ،سب ڈویژن گمبہ سکردو کی نوٹیفیکیشن،شتونگ نالہ ڈائیورجن سمیت دیگر منصوبوں پر خصوصی طور پر توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے کاوشوں کو سراہا اور ایم ڈبلیو ایم قیادت کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی محرمیوں کے ازالے کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم نے تین روزہ مرکزی ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کے لیے تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا ہے۔تربیتی ورکشاپس 31دسمبر2021 تا 02جنوری 2022 تک جاری رہیں گی۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی کے مطابق ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی تعلیمی کونسل کے ممبران ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور تعلیمی امور کی بہتری کے لیے ممکنہ کوششوں سے آگہی اس تربیتی نشست کا حصہ ہو گی۔ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں کے ماہرین تربیتی لیکچر دیں گے۔ورکشاپ مختلف حوالوں سے اہمیت کی حامل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء سے مستقبل کی تعلیمی حکمت عملی اور مرکزی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پروگراموں کے اجراء و دورانیے کے تعین پر بھی گفت و شنید کی جائے گی۔تعلیم سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں یہ تربیتی نشست معاون ثابت ہوگی۔ تعلیم کے عالمی معیار اور نئے تقاضوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ان تجربات کو آزمائے جانے کی کوشش کی جائے گی جن کی مدد سے اہم اہداف کا حصول ممکن ہو ۔ یکساں نصاب تعلیم پر ملت تشیع کو درپیش تحفظات پر بھی خصوصی نشست کا اہتمام ہو گا۔


وحدت نیوز(فیصل آباد)مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار کورٹ میں وحدت امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ہمارے خطے کے امن کے بدترین دشمن ہیں۔وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انکے مذموم عزائم کی تکمیل تب ہی ممکن ہو گی جب مسلمان اندر سے کمزور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب سے مشرق کی جانب طاقت کے توازن کی منتقلی کے عمل کو روکنے کے لیے امریکہ ہمارے خطے کو عدم استحکام کا شکار رکھنا چاہتا ہے۔امریکہ طاقت کی اس منتقلی کو اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ افغانستان  میں اگلے سو سالہ قیام کے لیے امریکہ نے لشکر کشی کی تھی۔2.6ٹریلین ڈالر خرچ کر کے بھی وہ مطلوبہ نتائج کے حصول سے محروم رہا۔امریکہ اس ریجن کو توڑنا چاہتا ہے۔ہماری سرزمین مختلف ریاستوں کی انتہائی اہم گزرگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں بہترین مواقعوں کے ساتھ ساتھ بدترین خطرات بھی لاحق ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے اب ہمیں لسانیت، قومیت اور مذہبی بنیادوں پر کھوکھلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریاست کو اس وار سے بچنے کے لیے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنا ہو گا۔عدم تحفظ اور لاقانونیت کے غلبہ سے ریاست اپنا اعتماد کھو بیٹھتی ہے۔ملک میں امن کے حقیقی قیام کے لیے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔وحدت و اخوت کا پرچار امن کی جانب سفر کا نام ہے۔ہم نے اسے شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرنا ہے۔پاکستان کے استحکام کے لیے کانفرنس میں موجود امن کے تمام داعی تحسین کے مستحق ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کے پُر مسرت موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں بابائے قوم کی یوم پیدائش کی سلسلے میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ،مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی عارف الجانی، صوبائی سیکرٹری سید حسین زیدی ،ضلعی سیکریٹریز و کارکنان نے کیک کاٹنے کی رسم ادا کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت و بے مثل قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کا پاکستان چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قیام کے فقط دو اہم مقاصد ہیں ایک قائد و اقبال کے پاکستان کے قیام کیلئے عملی جدوجہد اور دوسرے اتحاد بین المسلمین۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں شاز و نادر ہی قائد اعظم محمد علی جناح جیسی بلند سوچ اور فکر انگیز شخصیت مشاہدے میں آتی ہیں۔ ایسی شخصیت کہ جو ایک قوم کی تشکیل کریں اور کرہ ارض کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کا وجود ظاہر کر دے۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ مسلمانوں کیلئے آخری منزل ہے. ریاست مدینہ کے حصول کیلئے پہلے مرحلے پر قائد و اقبال کی مملکت کا قیام لازم ہے. انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی شہری قائد اعظم کے پاکستان کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور کمر بستہ ہو کر مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے آمادہ ہو جائیں تو انشاءاللہ وہ وقت بھی قریب تر ہو جائے گا کہ کلمہ طیبہ، اللہ ج اور اُس کے پیارے حبیب خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریاست کی شبیہہ پاکستان میں دیکھنے کو میسر ہوگی۔ تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح اور شہدائے ملت پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی اور مادر وطن پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی،سید ثقلین نقوی ،سید ندیم عباس کاظمی، مولانا ہادی حسین ،مولانا امیر حسین ساقی، غلام مولانا غلام جعفر انصاری ،مولانا خضر عباس ،سید عاصم علی، عاشق حسین، ناصر عباس موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کے لیے قائد کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ وطن عزیز آج جن نامساعد حالات کا شکار ہے اس کی واحد وجہ ان نظریات سے دوری ہے جو تحریک پاکستان کی بنیاد بنے۔جن کو عملی شکل دینے کے لیے دنیا کے  ایک عظیم مسلم رہنما نے انتھک جدوجہد کی۔ قائد اعظم کا پاکستان ایک ایسے خطے کا نام تھا جس پر بسنے والا ہر شخص امن و سلامتی اور اپنے بنیادی حقوق کے ساتھ پرامن زندگی بسر کر سکیں۔ جن قوتوں نے اس ملک میں تکفیریت، نفاق اور شدت پسندی کا بیج بو کر آگ اور بارود کا کھیل شروع کیا انہوں نے قائد اعظم کے نظریات سے غداری کی۔قائد اعظم کی جدوجہد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیےتھی جہاں تمام طبقات بلاتخصیص مذہب و مسلک اپنی مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔جو عناصر اسلام کے نام پر  پاکستان کو ایک تکفیری ریاست بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ قائد اعظم کے نظریات،  زمینی حقائق اور بین الاقوامی تعلقات کے تقاضوں سے لاعلم ہیں۔

مولانا وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ارض پاک پر بسنے والے تشیع قائد کے حقیقی پیروکار اور باوفا بیٹے ہیں جنہوں نے ہمیشہ وحدت و اخوت کا پرچار کیا۔ہم اتحاد و اخوت کے اس پرچم کو کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے اور قائد اعظم کے فرمودات کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے پوری ذمہ داری کے ساتھ  عملی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا، اس موقع پر حکیم غلام شبیر، ملک عمران حیدر، محمد رضا مومن ، زاہد حسین قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کی مناسبت سے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا کہ مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے عظیم خواب کی تعبیر نہیں ملتی اگر بر صغیر میں محمد علی جناح جیسی عظیم شخصیت نہ ہوتی۔انکی بابصیرت،ولولہ انگیز قیادت،مخلصانہ جدوجہد کے نتیجے میں وطن عزیز معرض وجود میں آیا۔

قائد اعظم کی کامیاب جدوجہد نے جو نقوش چھوڑے ہیں وہ مستضعف اقوام کے لئے امید کی کرن ہے۔کم ترین وسائل کے باوجود جو عزم کیا اس کو کامیابی سے ہم کنار کر کے ثابت کیا کہ اللہ پر غیر متزلزل یقین،عوام کا اعتماد،مخلصانہ اور حکمت عملی سے بھرپور جدوجہد ہو تو دنیا کی ساری مخالف طاقتیں ہیج ہیں۔وطن عزیز پاکستان کی پیشرفت اور استحکام بھی اس میں مرموز ہے کہ ملک کی خارجہ اور داخلہ پالیسی کے خطوط وہی ہوں جو جناح نے کھینچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف دوست دشمن سب ہیں۔آج ہم جس آزادی کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں وہ جناح اور جدوجہد آزادی میں شریک دیگر محسنوں کے احسانات ہیں۔تاریخ اقوام عالم میں جو روشن باب پاکستان کی صورت میں ہوا ہے وہ تابناک ترین باب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جب بھی جدوجہد آزادی کی تاریخ رقم کی جائیگی ان میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا نام جلی حروف میں رقم ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree