Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (ملتان) شہدائے پاکستان، شہداۓ راہ حق اور شہدائے مدافعین حرم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی بدولت آج پاکستان، اسلام اور حرمہائے مقدسہ محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ندیم عباس کاظمی، مولانا ہادی حسین، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا خضر عباس اور دیگر موجود تھے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم عباس معصومی کا کہنا تھا کہ شہداء کسی بھی قوم کی اساس ہوتے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں انہیں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، نئے سال کی ابتداء شہدائے پاکستان شھدائے اسلام اور شہدائے مدافعین حرم کی یاد کے ساتھ کریں گے، پوری قوم ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ شہداء مدافعین حرم باالخصوص شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مھندس کی دوسری برسی کے موقع پر شایان شان سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مذہبی،سیاسی اور سماجی رہنما خطاب کریں گے۔ اجلاس میں مولانا محمد رضا مومن، مولانا غلام جعفر انصاری، سید عاصم علی زیدی، حکیم غلام شبیر، عاشق حسین اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت صوبائی سیکرٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی نے کی۔

کانفرنس میں تحریک انصاف ،متحدہ قومی موومنٹ، پی ایس پی ،جی ڈی اے،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ ق، جے یو آئی  ف،آل کراچی تاجر اتحاد ،پاکستان عوامی تحریک، پاکستان فلاح پارٹی سمیت سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت کی۔آل پارٹیز کانفرنس میں کراچی کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ مختارامامی، علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشرحسن، میرتقی ظفر ، ناصر الحسینی ، عارف رضا زیدی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ بلدیاتی بل کے متعدد نکات پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے حکومت کو نظرثانی کرنا ہو گی۔ مذکورہ بل پر حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔شہر کی ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔صوبہ کو قومی و لسانی بنیادوں پرتقسیم کرنا معاشی حب کو خطرہ میں ڈال دے گا۔شہر قائد بنیادی سہولیات سے محروم اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں رکاوٹ، پانی،گیس، بجلی سمیت دیگر بحرانوں کا شکار ہے۔ حکومت محدود وسائل میں بھی مختلف ریلیف پروگراموں کے ذریعہ ترقی و خوشحالی کے بہترین مواقع میسر کر سکتی ہے۔شہر کے خودساختہ بحرانوں میں ملوث مافیاز کا خاتمہ کیا جائے۔شہریوں کے مسائل صرف تجاوزات کےخاتمہ سے حل نہیں ہوں گے بلکہ مہنگائی،بے روزگاری، پانی، گیس،بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی پر حکومت کو توجہ دینی ہو گی۔صوبہ سندھ کے دیگر نامکمل منصوبوں کی طرح کے فور منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوا۔شہر کی مردم شماری کے اعداد شمار پر شکوک و شبہات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سیاسی رسہ کشی نے پورے ملک کو بحرانوں کا شکار کر دیا۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے سنگل ایجنڈے پر متحد ہیں ،2013 کا بلدیاتی بل میں شہری حکومت کے اختیارات نہیں ،مضبوط شہری حکومت کیلئے با اختیار شہری نظام کی ضرورت ہے،سندھ حکومت پی ایس سی ایوارڈ کا اب تک انعقاد ہی نہیں کیا،سندھ حکومت نئے لوکل باڈی سسٹم کے زریعہ صوبہ کو اپنا غلام بنا رہی ہے،سندھ میں کوئی ایک ماڈل یوسی نہیں جہاں عوامی بنیادی سہولیات میئسر ہوں،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس بلدیاتی بل کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے،جنوری میں با اختیار شہری حکومت کیلئے احتجاج کریں گے۔آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات پر عمل کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان نے کہا کہ مرد شماری کو ٹھیک سے مکمل کیا جائے،سندھ حکومت  صوبہ میں دوہری پالیسی کھیل رہی ہے،سندھ حکومت نے شہر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے،بلدیاتی بل کی ترامیم کے حق میں ہیں ایسے مسترد کرتے ہیں،کراچی پورے ملک کا ریونیو جنریٹ کرتا ہے، لہذا اس شہر کو اس کا حق دیا جائے۔

 رہنما گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سردار عبد الرحیم نے کہا کہ شہریوں کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،شہر کو قومی لسانی سیاست نے بہت نقصان پہنچاہے،با اختیار شہری حکومت شہر کی ترقی کی ضامن ہے۔پڑھی لکھی قوم کو پینے کا صاف بھی میّسر نہیں۔بلدیاتی ایکٹ کو منسوخ کیا جائے۔دیگر صوبوں  اور شہروں کی طرح کراچی کی عوام کو بھی ان کا حق دیا جائے۔شہر کی ترقی و فلاح کیلئے متحد ہو کر مضبوط سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید حفیظ الدین نے کہا کہ وفاقی سطح پر شہرقائد کیلئے مختص مراعات صرف زبانی دعوؤں تک محدود ہیں۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالیہ الیکشن میں عوام نے ان سیاسی قوتوں کو مسترد کر کے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا جنہوں نے عوام کو نظر انداز کیا۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام کارکردگی کی بنیاد پر اپنا ووٹ دیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما طارق حسن نے کہا کہ پاکستان کی ضمانت کراچی ہے کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، کراچی میں کچرے اٹھانے سمیت دیگر مسائل ہیں،اتنے بڑے شہر میں ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں۔

اے پی سی میں شامل دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عالمی وباء کرونا کے باعث  شہر میں کاروبار ی افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔حکومتی سطح پر کاروباری افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ان کے نقصانات کا کسی حد تک ازالہ ہو سکے۔ شہر یوں کیلئے بھی اشیاء خوردونوش، پانی،گیس، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میں ریلیف پیکیجز کے اعلانات کئے جائیں۔ماس ٹرانزٹ پروگرام پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔کراچی میں تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ سمیت بیشتر مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سر کلر ریلوے کی بحالی بھی عوامی ریلیف کا ذریعہ بنے گی۔ مستحکم بلدیاتی نظام شہر کی ترقی و عوامی فلاح کا بنیادی حصہ ہے۔حکومت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر بلدیاتی نظام کو ترتیب دے۔شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام جماعتوں کو اپنے اپنےاختلافات بالا طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا۔ماہی گیروں کے مسائل،کراچی شہر کی ماسٹر پلان کے تحت تزئین و آرائش اور اکنامک کوریڈور پر مکمل توجہ دے کر شہریوں کو سہولیات  فراہم کی جائیں۔

وحدت نیوز (کراچی) آج شہدائےِ وحدت کراچی  شہید صفدر عباس ، شہید عبدالعلیم ہزارہ اور شہید سید علی شاہ موسوی کی آٹھویں برسی منائی جارہی ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، صوبائی ترجمان علامہ مبشرحسن اور ضلع شرقی کے سیکریٹری جنرل حسن رضا نے چشتی نگر قبرستان میں قبور شہداء پر حاضری دی ، گل پاشی کی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ مکتب اہل بیتؑ کی اجتماعی وسیاسی جدوجہد میں سرگرم عمل ان شہداء کو29دسمبر 2013 کے دن تکفیری دہشت گردوںنے اس وقت اندھادھند فائرنگ کرکے شہید کیا تھاجب وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں داخل کرواکرواپس چشتی نگر گلستان جوہر آرہے تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آغا منور جعفری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی معاون سیکریٹری امپلائنزونگ نامزد کردیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹری امپلائنزونگ ملک اقرار حسین نے کہا ہے کہ آغا منور جعفری انتہائی متحرک اور فعال تنظیمی رہنما ہیں، و ہ اس سے قبل ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے سندھ بھرمیں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور تک ودو کی ہے، امید ہے کہ وہ مرکزی معاون سیکریٹری امپلائنزونگ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دیں گے ۔ ملک اقرار حسین نے مزید کہا کہ آغا منور جعفری آئندہ چند روز بعد سے ملک گیر دورہ جات کا آغا زبھی کریں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مکاتب ولایت پاکستان کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں قرآن و دینیات سینیٹرز کے طلباء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے لہذا قرآن سینٹرز کے معلمین معاشرے کے بہترین افراد ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں معلم قرآن بننے کی سعادت عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے تشدد کا سہارا نہیں لینا چاہیے مار نہیں پیار طلباء کی تعلیم و تربیت کا سنہری اصول ہے۔ معلم کو اپنے بہترین اخلاق و کردار کے ذریعے طلباء کے لئے نمونہ عمل بننا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو رٹہ لگوانے کی بجائے طلباء کو علمی مطالب سمجھانے پر زور دینا چاہیے۔ معلمین قرآن کریم کو معاشرے میں قابل احترام مقام دلانے کے لئے ان کی بہترین مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ان کی علمی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ضروری ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید فرحان زیدی نے کہا کہ قرآن سینٹرز کے طلباء کے لئے تقریب تقسیم انعامات کا مقصد معلمین و طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس موقع پر سالانہ بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے معزز مہمانوں کو آیت اللہ محمد علی تسخیری کی کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور تحفہ دیا۔

وحدت نیوز(سکردو) پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل پرسنز کے مختلف تنظیمات کی جانب سے گلگت پریس کلب میں جاری احتجاج کے دوران قراقرم ڈس ایبلیٹی فورم کے رہنما حسن بلتی اور ارشاد کاظمی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں معذور افراد کو سپیشل پرسن کی حیثیت حاصل ہے اور ان افراد کو معاشرے کا اہم اور کار آمد فرد بنانے کے لئے گلگت بلتستان حکومت ہر قسم کا تعاون اور ضروری اقدامات کریگی۔حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظور شدہ اسامیوں میں معزور افراد کے لیے محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں نشستیں مخصوص کی جائے گی اور صوبائی حکومت سپیشل پرسنز کے مسائل کے حل کے لئے دیگر محکموں کے لئے بھی یکساں فارمولا طے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند لوگ نعمتوں سے محروم طبقے کی مدد کے لئے آگے آئیں اور انہی نعمتوں کی عطائیگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان سمجھیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree