
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سےاسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںاپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب ہوئے کہا کہ پاکستان میں وحدت و اخوت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں حوصلہ افزا ہیں۔مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مقدسہ امت مسلمہ کے لیے مرکز اتحاد ہے۔رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اپنے خطبات میں واضح کر چکے ہیں کہ استکباری اور اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو تفرقہ بازی کے ذریعے آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنے اور خود حکمرانی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ایسے حالات میں امت اسلامیہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔عالم اسلام کے قائدین اور سرکردہ شخصیات کو ان سازشی عناصر سے چوکنا رہنا ہوگا۔عالم اسلام کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف مشترکہ محاذ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے بعد آج بھی ایران صہیونیوں کے ناپاک عزائم کے مقابلے میں مضبوط اور ثابت قدم ہے۔ایران دنیا کی مظلوم اقوام بالخصوص فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے نظریات کے دفاع سے بھی غافل نہیں۔مجاہدین اسلام اورمقاومتی محاذ سے وابستہ تحریکوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی ہمارا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کےدرمیان اسلامی وحدت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے اسے اولین فریضہ قرار دیا۔
پاکستان میں مذہبی رواداری ہمارے لیے باعث مسرت ہے ،مجلس خبرگان ایران کے اہل سنت رکن مولانا نذیر سلامی
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس خبرگان ایران کے رکن وسنی عالم دین مولانا نذیر احمد سلامی نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سےاسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںاپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ماضی میں تکفیری طاقتوں کا غلبہ دیکھ کر دل رنجیدہ تھا لیکن آج محبت و اخوت کے جذبات اور تکفیریوں کو تنہائی و ذلت کا شکار دیکھ کر اطمینان اور حوصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو نظام قرآنی تعلیمات کے مطابق ہو گا اس کی حفاظت خدا تعالی اسی طرح کرے گا جس طرح وہ قران کا محافظ ہے۔
عشائیہ میں امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی، صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، چیئرمین البصیرہ و مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے انچارج سبط حیدر بخاری، آئی ایس او کے وفد، جامعہ المصطفی العالمیہ کے وفد کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں اتحاد امت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وحدت مسلمین نے اپنے نام کو اپنے کردار سے منوایا ہے۔وطن عزیز میں اتحاد امت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کوششیں مثالی اور قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں اگر کسی نے طاغوت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کہ ہے تو وہ ایران ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں آیت اللہ شہریاری کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے اس نکتے کی بھرپور تائید کی کہ ہمیں رسول اللہ ص کی ذات کے ساتھ مربوط ہونا چاہئے۔ اتحاد کے لئے اس سے بڑا کوئی نکتہ نہیں ہو سکتا۔دنیا میں اسلامی بیداری کو منظم کرنا بہت ضروری ہے۔ استعماری قوتیں کچھ اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اسلام کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ایسے حالات سے آگہی کے لیے وحدت و اخوت کے عملی اظہار پر مبنی ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سےخطاب کرتے ہوئےمجمع جہانی اہلبیت کے سیکرٹری جنرل ، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کے ممبر آقائے سلامی اور ڈاکٹر محسن کی پاکستان میں موجودگی کو سراہتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ شہید قائد نے پاکستان کی سرزمین پر اتحاد بین المسلمین کا پرچم بلند کیا ہم انہیں شہید راہ حق بین مسلمین کہتے ہیں۔وہ شیعہ سنی مکاتب فکر کو شیر و شکر دیکھنا چاہتے تھے۔پاکستان کی سرزمین پر فتنہ گروں نے مذہبی منافرت پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن انہیں ناکامی دیکھنا پڑی۔اتحاد بین المسلمین ہمارے دین کا حصہ ہے اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان کے علماء باشعور و بابصیرت ہیں اور اتحاد کے راستے پر گامزن ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت للہ ڈاکٹر حمید شہریاری اور ان کے وفد کے اعزاز ایک پر وقار عشائیہ دیا۔ تقریب کا اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں مختلف علمی،سیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر حمید شہریاری ،آقائے سلامی ، آقائے ڈاکٹر محسن ، سنیٹراعجازچودھری ، مولانا گلزار نعیمی اور آقائے محسن خزاعی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجمع جہانی اہلبیتؑ کے سیکرٹری جنرل ، ان کے ہمراہ آنے والے مجلس خبرگان کےاہل سنت ممبر مولانا نذیر احمد سلامی اور ڈاکٹر محسن کی پاکستان میں موجودگی کو سراہتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
عشائیہ میں امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی، صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، چیئرمین البصیرہ و مرکزی رہنما ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، ڈپٹی مئیر اسلام آباد ذیشان نقوی، پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے انچارج سبط حیدر بخاری، آئی ایس او کے وفد، جامعہ المصطفی العالمیہ کے وفد کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔