
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) سرزمین پاک اور دنیا بھر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سال2022کے پہلے عشرے کو "عشرہ تکریم شہداء مکتب اہلبیت ؑ " کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں تکریم شہداء کانفرنس کا پر وقار انعقاد (آج)02جنوری بروز اتوار دن ایک بجے امام بارگاہ جامع مسجد الصادق G-9/2 اسلام آباد میں ہو گا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی اور وزیر زراعت حکومت گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا، ضلعی سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے معزز مہمانان گرامی کا آمد پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر علمائے کرام اور معززین سمیت ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری روابط فدا لاڑک اور ضلع شکار پور کے سیکریٹری جنرل اصغر علی سیٹھار سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے۔ معزز مہمانان گرامی کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی بھی تحفے میں پیش کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور غربت کی چکی میں پستے ہوئے غریب عوام پر منی بجٹ کا ایک اور بم گرا دیا گیا، 43 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے گئے ہیں، پہلے ادویات کی قیمتوں میں 300 فی صد اضافہ اور اب اس پر ٹیکس ظلم کے مترادف ہے،لال مرچ پر ٹیکس لگانا عوام کے زخموں پر مرچ لگانے کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ عوام سے جینے کی ہر سہولت چھینی جارہی ہے، مہنگی بجلی کے سبب عوام نے سولر پینل لگائے تاکہ بھاری بجلی بلوں میں کمی ہوسکے مگر عوام کی بچت پالیسی پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے سولر پینل پر بھی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے، کسان پہلے ہی بدحال تھا اب بیج کی درآمد پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، غریب عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کی خوراک اور ڈبل روٹی پر بھی ٹیکس کا نفاذ باعث شرم ہے، لال مرچ پر ٹیکس لگانا عوام کے زخموں پر مرچ لگانے کے مترادف ہے۔
علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ موبائل فون پر انکم ٹیکس لگانا نرالے لوگوں کی نرالی منطق ہے، حکومت کو غلط اعداد و شمار پیش کرنے کے بجائے یہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے، حکومت کی معاشی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ایری گیشن پر ٹیکس عائد کئے جانے کا مطلب غریبوں سے سستی سبزی کا آپشن بھی چھین لیا جانا مقصود ہے، منی بحٹ بم کے بعد قوی امکان ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ پناگاہ اسکیم بہت تیزی سے آباد ہوگی اور غذائی کمی کا شکار افراد صحت کارڈ سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) جمعیت علمائےاسلام (ف) کے وفد کی مرکزی ترجمان اسلم غوری کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ کراچی آمد، ڈویژنل سیکریٹری جنرل مولانا محمد صادق جعفری، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما ناصر حسینی اور میر تقی علی ظفر سے ملاقات کی۔
دونوں جماعتوں کے رہنماوں کی ملکی اورعالم اسلام کو درپیش مسائل پر گفتگو اور ان مسائل کے حل کیلئے باہمی متحد ہونے پراتفاق کیا، اس موقع پر نائب امیر جے یوآئی سندھ عبدالکریم، مولانا نصیرالدین، مولانا عمرصادق، اور دیگر موجود تھے، آخر میں ملک اور اسلام کےاستحکام کیلئے دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے لاہور میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں کمی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کے آغاز میں ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ لاہور اور گردونواح میں گیس کا غیر معمولی تعطل شہریوں کے لیے بدترین اذیت بن چکا ہے، جبکہ اس سے قبل ہے سوگ نے شہر اقبال کے باسیوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ عوامی شکایات پر متعلقہ محکمے کے حکام بالا ٹس سے مس نہیں ہوتے۔اس غیر ذمہ دارنہ رویے پر اہلیانِ لاہور سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لینا چاہئے۔ صبح سے شام تک عوام ٹھنڈے چولہے لیے گیس ہی راہ تکنے پر مجبور ہیں جبکہ ہوش ربا مہنگائی کے باعث گیس سلنڈر کی بھاری قیمت ادا کرنا متوسط طبقے کے بھی بس میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کے سڑکوں پر نکلنے سے پہلے سوئی گیس کے بحران کا خاتمہ کرے۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب، مظہر حسین نقوی، بابر خادم حسین ،شاہد شاہ ،سجاد حیدر ،قمر زمان کے ساتھ خصوصی ملاقات کمشنر۔ فیصل آباد جناب زاہد حسین صاحب قومی امور پر تبادلہ خیال ایم ڈبلیوایم کی بین المذاہب رواداری و بین مسالک ھم آھنگی کی کوششوں کو سراہا گیا ۔
وحدت امن کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ڈویژنل انتظامیہ خصوصی طور پر کمشنر فیصل آباد جناب زاہد حسین صاحب کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی مجلس وحدت مسلمین امن کے لیے ہر وقت سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے کمشنر فیصل آباد جناب زاہد حسین کی معاملہ فہمی اور انتظامی صلاحیتوں کو بے حد سراہا گیا کمشنر صاحب کی طرف سے وفد کا شکریہ ادا کیا گیا۔