Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ تربیت کے زیر اہتمام بلتستان سے آئے ہوئے تنظیمی برادران اور پنڈی اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلاب کے نمائندہ وفد کےلئے تربیتی نشست کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔

نشست سے حجت الاسلام و المسلمین شیخ اکبر علی رجائی رکن گلگت بلتستان اسمبلی، صوبائی رہنما الحاج محمدعلی، مرکزی معاون سیکریٹری تنظیم سازی برادر عارف حسین الجانی، مرکزی معاون سیکریٹری امورتربیت شیخ محمدجان حیدری، مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ تربیت مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے اظہار خیال کیا۔نشست میں تعلیمی تربیتی حوالےسے مختلف مباحث زیر غور آئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل سید ظہیر عباس نقوی نے پنجاب کے تفریح مقام مری میں گذشتہ روز کے دلسوز سانحے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں کی پھنسی گاڑیوں میں سخت سردی کی تاب نہ لا کر درجنوں افراد معصوم بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئے۔سید ظہیر عباس نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں ایک ہی خاندان کے آٹھ سے زائد افراد سمیت 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر ان کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ضلعی سیکریٹری جنرل نے حکومت سے امدادی کاروائیاں تیز تر کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے ٹھوس اقدمات کرنا  انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت بھی کی اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ تفریحی مقامات کے دلفریب ٹوئٹ کرنے کی بجائے لوگوئ کی زندگیوں کی حفاظت کے بروقت اور ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی شعبہ خواتین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت شعبہ خواتین پاکستان نے کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر میدان میں انسان ،بغیر پلاننگ اور تیاری کے بے بس ہوجاتا ہے ۔

مری سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کا نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی اور ان کے یتیموں کی کفالت کااور آگے کی منظم پلاننگ کرنے کا ہے کہ خدا نخواستہ اس جیسے سانحات کا تکرار نہ ہو ۔محکمہ موسمیاتکے موسمی حالات اور سفارشات پر قبل از وقت عمل کر لیا جاتا تو اس سانحہ سے بچا جاسکتا تھا ۔ جو لوگ اس سانحہ میں اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔ اور جو لوگ ابھی تک اس علاقے میں محصور ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ جہاں تک ممکن ہوا ہم بھی اپنے قائد وحدت کے فرمان پر بردران کے شانہ بشانہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

 وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے برادران اس وقت مری میں آفت زدہ علاقے میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے میں مشغول ہیں ۔  میٹنگ میں محترمہ نرگس سجاد کے علاوہ محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس ، محترمہ صدیقہ کائنات صاحبہ ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد اور محترمہ شاداب تغزل صاحبہ مرکزی معاون سیکریٹری تربیت شعبہ خواتین صاحبہ موجود تھیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ریاست آزادجموں کشمیرکے علاقے عباس پورہ ضلع پونچھ میں جو لرزہ خیز واردات ہوئی تھی اس میںعلاقے کی معروف اور سماجی شخصیت مکتب اہبیت ؑ سے تعلق رکھنے والےسید عزیز شاہ کو دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا ۔ اور ان کے بھائی کو زخمی کردیا تھا ۔ اس کے بعد ریاست آزاد جموں کشمیر کے صوبائی رہنما انجیئر ممتاز اپنے وفد ہمراہ شہید گھر پہنچے ۔ جنہوں نے شہید وارثوں سے اظہار ہمدردی کی اور تعزیت وتسلیت پیش کی ۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات وتربیت شعبہ خواتین محترمہ نرگس سجاد صاحبہ نےعباس پورہ ضلع پونچھ ریاست آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور شہید کی بیوہ کی حوصلہ افزائی اور اس کی جرات کو سلام پیش کرنے کے لئے اپنے وفد کے ہمراہ شہید عزیز شاہ کے گھر پہنچیں اور شہید کی مغفرت اور انکے زخمی بھائی کی صحت کاملہ کے لئےدعا کی اور مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ایم پی اے سیدہ زہراء نقوی کی جانب سے شہید کی بیوہ کے حوصلے، ہمت اور جرات کو سلام پیش کیا۔

 متاثرہ خاندان کے بزرگان اور خواتین نے سیدہ زہراء نقوی اور محترمہ نرگس سجاد کا شکریہ ادا کیا ۔تحصیل عباس پورہ ضلع پونچھ ریاست آزاد کشمیر میں دہشت گرد عزیز شاہ شہید سے ملاقات کے بہانے ان کے گھر آئے ۔عزیز شاہ شہید کے بچوں نے ان دہشت گردوں کو مہمان سمجھ کر پانی اورچائےپلائی اور مہمان کے طور پر خاظر تواضع کی ۔بچوں نے عزیز شاہ کو بتایا کہ مہمان ملنے آئے ہیں ۔اتنے میں عزیز شاہ شہیدجیسے ہی مہمانوں کے روپ میں چھپے دہشت گردوں سے ملنے کے لئے کمرے میں داخل ہوئے ان دہشت گردوں نے عزیز شاہ پر فائرنگ کردی ۔ عزیز شاہ شہید موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

عزیز شاہ کے بھائی فائرنگ کی آواز سن کر کمرہ کی جانب دوڑے تو دہشت گردوں نے ان پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عزیز شاہ کے بھائے شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ضروری طبی امدا کے لئے عباس پورہ ہسپتال شفت کردیا گیا ۔ شہید عزیز شاہ کی بیوہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے منہ پر اور آنکھوں میں لال مرچیں پھینک دیں جس دہشت گردوں کو کچھ دکھائی نہ دیا اور زمین پر کروٹیں لینے لگے ۔ شہید کی اہلیہ نے فورا کمرے کا دروازہ بند کردیا اور آس پاس کے لوگوں کو بلا لیا ۔ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی اور اُن کی رفقاء کی دوسری برسی کے سلسلے میں مجلس تکریم شہداء کا اہتمام کیا گیا، مجلس تکریم شہداء سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی، مولانا طاہر زیدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی، صوبائی رہنما صفدر حسین خان، سید اجمل حسین شاہ، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان، ساجد رضا گشکوری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ تکریم شہداء کے حوالے سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور اُن کے رُفقاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی محسن انسانیت ہیں ، جن کے عملی اقدامات نے نہ صرف مسلمانوں کو محفوظ اور مضبوط بنایا بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی قاسم سلیمانی کو اپنے ہیرو سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی شہادت کے بعد بھی زندہ ہیں آج پوری دنیا میں اُن کی یاد منائی جا رہی ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر انجینئر نجف علی نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں عباس پور واقعے کی پر زور مذمت کی انہوں نے کہا کہ اس واقع کے نا معلوم ملزمان جو کہ پولیس کی حراست میں ہیں ان کی تفتیش وقت کے ڈی ایس پی پرویز حمید خود کریں وہ ایک دیانتدار آفیسر ہیں اور اس واقع کی مکمل تحقیقات کر کے اصل حقائق بھی سامنے لائیں ۔

ہمارا مطالبہ ہے تمام ارباب اختیار سے کہ ان ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر مثال قائم کی جائےتاکہ اس طرح کا جرم اس پر امن دھرتی پر دوبارہ نہ ہو سکے ایسے واقعات ہمارے علاقے میں نہیں ہوتے تھے یہ علاقہ بڑا پر امن علاقہ ہے اس واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree