
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(گلگت)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے معدنیات اور رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقے کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہ بات انہوں نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خصوصی احکامات پر چھلمس داس میں واٹر چینل پرفوریٹیڈ ٹو بند کے سلسلے میں محکمہ واسا کے انجینئرز کے ساتھ سروے کے دوران عوامی و سماجی حلقوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مربوط حکمت عملی کے تحت ویژن کے ساتھ انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ برائے معدنیات محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے محض داعوں اور کاغذوں میں آپنی کارکردگی ظاہر کرکے علاقے کے بجٹ کو دونوں ہاتھوں سے نوچا اور ایک پیسے کے بھی عوام اور گلگت بلتستان کے مفاد میں کام نہیں کیا جس کی وجہ سے اس جدید دور میں بھی گلگت بلتستان کے عوام بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت کی کارکردگی گزشتہ72 سالہ ترقی سے بہتر ہے اور انشااللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم,سینئر منسٹر کرنل عبیداللہ بیگ جن کو نئی حلقہ بندی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیا تھا اس سلسلے میں حلقہ دو سکردو جو کہ آبادی اور رقبے کے حوالے سے جی بی کے بڑے حلقوں میں شمار ہوتا ہے کو دو حلقہ بنانے کے حوالے سے درخواست جمع کرا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ حلقہ دو سکردو کے عمائدین اور عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ حلقہ دو میں نئی حلقہ بندی کی جائے تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مسائل کے حل میں آسانی ہوسکے۔ موجودہ جغرافیہ اور آبادی زیادہ ہونے کے سبب ترقیاتی پیشرفت میں تمام ادارے مشکلات کا شکار ہیں۔ لہذا نئی حلقہ بندی کے لیے قائم کمیٹی حلقے کی زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور حلقہ میں اضافے کی تجویز متعلقہ اداروں اور الیکشن کمیشن تک پہنچایا جائے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لیے مری میں موجود سیاحوں کا بحفاظت انخلاء ازحد ضروری ہیں۔ ملک کے رفاعی ادارے ، رضاکاران اورمری کے مقامی افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپناذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظرمتعلقہ انتظامی اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت تھی۔انسانی زندگی قیمتی ترین شے ہے جسے بچانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال ہونے چاہیئے تھے۔ جن علاقوں میں برف باری شدت اختیار کرجاتی ہے وہاں ہیوی مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مسلسل موجودگی سے نقصانات کے امکانات کو کم کیا جا سکتا تھا۔اگر زمینی راستوں کے ذریعے امدادی کاموں میں رکاوٹ ہے تو حکومت ہوائی ذرائع استعمال کرنے کے احکامات صادر کرے۔انہوں نے ایم ڈبلیو ایم رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار رہنے کی بھی تاکید ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے سلسلے میں مسجد امام مہدی علیہ السلام مہدی آباد گولاٹو میں خمسہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء کی پاکیزہ سیرت عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ سیدہ کائنات کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے۔ ہر انسان اپنے کلام سے پہچانا جاتا ہے خطبہ فدکیہ عظمت سیدہ زہراء کی تجلی گاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی عورت کے کردار کے بغیر نا مکمل ہے۔ ھاجرہ آسیہ مریم خدیجہ الکبریٰ سیدہ فاطمتہ الزہرا اور سیدہ زینب کبریٰ تاریخ انسانیت کی قابل فخر شخصیات ہیں کہ جن کا پاکیزہ کردار نسل انسانی کے لئے رہنما اصول قرار پایا۔ سیدہ فاطمہ الزھراء اولین و آخرین کی سردار ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کا مقصد دینی اقدار کا خاتمہ کرتے ہوئے معاشرے میں بے حیائی عریانی اور فحاشی کی ترویج ہے۔ مغرب ثقافت کے شب خون اور مفاسد کے مقابلے کے لئے ہمیں سیرت سیدہ فاطمہ الزھراء کو اپنانے کی ضرورت ہے جو ہمیں حجاب عفت حیاء اور پاکدامنی کا درس دیتی ہے۔
وحدت نیوز(پونچھ) سیکرٹری ایمپلائز ونگ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید ممتاز نقوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر نجف نقوی نے تین اضلاع پونچھ ،کوٹلی ،میرپورکاتنظیمی دورہ مکمل کرلیا۔
دورےکے دوران تنظیمی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جلد ایمپلائز فورم بنانے جائیں گے جو قومی سطح پر مفید ثابت ہوں گے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت،دختر رسولﷺحضرت فاطمہ الزہرا سلام وصلوٰۃ اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرا معصومہ، صدیقہ و طاہرہ (س) وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں۔خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے۔یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اُم الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے۔یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے۔دختر رسول ﷺ کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے۔مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺ نے اپنی بیٹی کا اپنا ٹکرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س)کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی ۔ دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی ﷺ کو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت ع کے راستے پر چلنا ہو گا۔ امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کر کے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دےسکتی ہے۔