Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر اور دیگر ملی اداروں کی جانب سے مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں معروف خطیب نوید عاشق بی اے، علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی و دیگر علماء کرام شامل تھے۔ مجلس عزاء میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر آصف اعجاز، ثروت رضوی، شہزاد رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے، شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے، ناموس کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے، وہ ناموس خواہ کنبہ کی ہو یا قوم کی، ملت کی ہو یا مقدسات کی۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے شہداء کی شہادتوں نے انسانیت کو زندہ کر دیا، ملک خداداد پاکستان میں سینکڑوں ڈاکٹر، انجینئرز، پروفیسرز، ریسرچ اسکالرز، ماہر قانون، تاجر، علماء و خطباء اکابرین کو قتل کیا گیا، جو ملکی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتوں نے ایک منظم سازش کے تحت ایشیاء ریجن کے حالات خراب کئے، جس کا اعتراف خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہ ہم نے 7 ہزار ارب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کرنے میں جھونک دیئے ہیں، مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی، جس کی بڑی وجہ خطے میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، آج یہاں یاد کیے جانے والے شہداء میں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں، جنہوں نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تا دم مرگ نکیل ڈال کر رکھی، شہید باوصف ہوتا ہے اور اس کی تربیت مکتب ولایت میں ہو تو شخصیت کا اوج کمال رہتی دنیا کے لیے درخشاں باب بن جاتا ہے، شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے، شہید علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور تمام شہدائے راہ حق کو آنے والی نسلیں اپنے ہیروز کے طور یاد کرتی رہیں گی اور ان کی زندگیوں سے ملنے والے غیرت مندی کے سبق کو اپنا وطیرہ بناتی رہیں گی۔

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کراچی،مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری ، امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا ء بیاد ِشہدائے راہ حسین ؑ و محافظان ولایت بالخصوص شہیدسردار قاسم سلیمانی ومدافعین حرم اہل بیتؑ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں بارونق انعقاد، عالمی شہدائے راہ اسلام کی تصویری نمائش اور چراغاں کا مثالی اہتمام ،ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی، سید اسدعباس نقوی ، مرکزی صدر آئی ایس او برادر زاہد مہدی اورمردوخواتین عزاداروں سمیت بچوں ، بزرگوں اور جوانوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت، مجلس عزا سے خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے فرمایا ۔

جبکہ دیگر مقررین میں معروف ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے آف لاہور، علامہ نثاراحمد قلندری،علامہ باقرعباس زیدی ، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختارامامی،علامہ محمد نقی نقوی اور علامہ صادق جعفری شامل تھے، بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ ومنقبت خواں صبیب عابدی اور میثم جعفری نے سلام پیش کیا، شاگردان استاد شہید سبط جعفرزیدی ؒ نےسوز خوانی جبکہ علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس عزا سے میں شہر بھر سے مختلف علمائے کرام، ذاکرین عظام،مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں اور سنگتوں کے سالاران اور مذہبی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،، بعد ختم فضائل ومصائب اہل بیتؑ بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں عرفان عزا سید عرفان حیدر رضوی نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی۔ولایت علی سبیل کمیٹی نے سبیل حسینی پر عزاداروں کی چائے سے تواضع کی جبکہ سکیورٹی کے فرائض جعفرطیاراسکاؤٹ گروپ نے انجام دیئے۔شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

وحدت نیوز(نصیر آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد پرویز احمد چانڈیو سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید عبد القادر شاہ حاجی ہدایت اللہ گورشانی ممتاز علی ڈومکی ایڈوکیٹ گلشن شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جو مقدمات درج کیے گئے وہ واپس لئے جانیں اور آئندہ سالوں میں جلوس اربعین کے سلسلے میں انتظامیہ تعاون کرے۔ گذشتہ تین سالوں میں عزاداروں کے خلاف ضلع صحبت پور میں تسلسل کے ساتھ دو مقدمات کا اندراج افسوس ناک ہے۔ ہم قیام امن کے سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ ہماری مذہبی آزادیوں کا احترام کرے۔ ہم اتحاد بین المسلمین حب الوطنی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے ڈویژن میں امن و امان اور سیکورٹی سے متعلق بعض مسائل کی نشاندھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس پرویز چانڈیو نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام عوام میں مذہبی ہماھنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ دین کی تبلیغ مثالی کردار کے ذریعے ممکن ہے۔ کیونکہ دین جبر سے نہیں بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاکیزہ کردار سے پھیلا ہے۔ قیام امن کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ چہلم شہدائے کربلا اور دیگر مذہبی مناسبات کے سلسلے میں ہمارا تعاون رہے گا۔ ایف آئی آر اور جلوس عزا کے سلسلے میں قانون کے دائرے میں ہم تعاون کریں گے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نے حال میں ایم ڈبلیو ایم کارکن سید پرویز شاہ کی چوری شدہ موٹر سائیکل کی تین میں بازیابی کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی کو اپنی تازہ کتاب اھل بیت علیھم السلام کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور بطور تحفہ پیش کی۔

وحدت نیوز(گلگت) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات گلگت کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروقار مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں عالمات اور ذاکرات کے علاوہ مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی سرکردہ خواتین نے شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے آئی ایس او طالبات کی دعوت پر اس مجلس عزاء میں خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب بھی کیا ۔ خواتین کی ایک کثیر تعداد اس مجلس عزاء میں شریک تھی ۔

 محترمہ سائرہ ابراہیم نے شہدائے ملت ،شہدائے وطن ،شہدائے گلگت وبلتستان ،شہدائے پشاور ،شہدائے کوئٹہ ،شہدائے مچھ ،شہدائے کراچی ،شہدائے شکارپور ،شہدائے لاہور ،شہدائے بابوسر ،شہدائے اورکزئی ،شہدائے پاراچنار ،شہدائے چلاس ،شہدا ملتان ،شہدائے امامیہ اسٹوڈنٹس اور شہید علامہ ضیاءالدین موسوی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں ۔ ہم پاکستان میں شہیدوں کے وارث ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم سے پوچھے بغیر کوئی شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کرے ؟ شہیدوں کا لہو طاقتور ہے مگر اس کے لئے ہمیں بیداری ،آگاہی اور بصیرت کی ضرورت ہے جیسا کہ قرآن نے کہا کہ تمہیں شعور نہیں وہ شہداء کیسے زندہ ہیں ؟ پس شہداء کے لہو سے وفا ! اسی صورت ممکن ہے کہ ہم بیدار ہوں ،آگاہی اور بصیرت حاصل کرلیں ! جب ہم اس مقام پر پہنچ جائیں گے تو ہم شہداء کے اصلی قاتلوں کو پہنچان لیں گے اور جب قاتلین عاشقان خدا کو پہنچان لیا تو کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ ھیھات من الذلہ ۔

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں استور سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے فرزند کا قتل انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ سجاد قتیل کیس کی مکمل طور پر انکوائری ہونی چاہیے تاکہ اصل محرکات تک پہنچ سکیں،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جوان کا راولپنڈی میں قتل کا جو معاملہ ہے سرسری طور پر ظاہر کئے گئے معاملات سے ہٹ کر شفاف طریقے سے تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ معاملے کی تہ تک پہنچا جا سکے کیونکہ یہ سانحہ انتہائی لائق آفیسر کا قتل ہے جو کہ خطے کا بہت بڑا نقصان ہے۔امید کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے قتل کے اصل محرکات تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس غم کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) وزیرزراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت طویل المیعاد اور قلیل المیعاد بنیادوں پر مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت متعدد منصوبوں پہ پیشرفت کر رہی ہے۔ قانون سازی، اصلاحات اور ترقیاتی و تزویراتی امور میں نہایت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائی جا رہی ہے۔ ماضی میں منصوبے غیربوط اور منظم ہونے کے سبب قومی وسائل کے ضیاع کے ساتھ ساتھ خطے میں ان منصوبوں سے خاطر خواہ فائدہ بھی اٹھایا نہیں جاسکا۔ آج پورے گلگت بلتستان کا ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے جس کی اہمیت سے ہر صاحب فکر و فہم آگاہ ہے۔ ماضی میں ماسٹر پلان کے تحت کام ہوتا تو آج ہمارے شہروں کا نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بین الاضلاعی روابط کو بہتر بنانے ذرائع نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے جن منصوبوں پر کام کر رہی ہے اس سے پورا خطہ بدل جائے گا۔ ایک طرف شندور سے غذر کے راستے گلگت تک کی رسائی اور دوسری طرف شغرتھنگ روڈ کی تکمیل کے بعد یہاں کی سیاحت میں انقلاب آئے گا۔ قومی وسائل کے بہتر استعمال اور دیہی علاقوں کی ترقی اور اختیار کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے لوکل گورنمنٹ کا جو نیا نظام لے کے آ رہا ہے وہ مثالی ہوگا۔ اس سے جمہوری اقدار کے فروغ، ترقیاتی امور میں لوکل کمیونیٹیز کی شمولیت، سیاسی اداروں کی رشد و نمو اور گورننس میں غیر معمولی بہتری آئے گی۔ اس نظام سے وسائل کی فراہمی اور تقسیم ہر گاوں کی سطح تک ہوگا۔ محکمہ زراعت کے تحت سی پیک میں شامل کرانے کے لیے دو سوپچاس میلین ڈالر کی سکیم کی سفارش مرتب کی جا رہی ہے جس میں زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مائیکرو لیول پر لوکل گورنمنٹ کے سٹریکچر سے مربوط کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ میکرو لیول پر بھی انٹروینشنز ہونگی۔ جس سے زراعت میں مثالی ترقی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا سٹریکچر مالیاتی اور اختیارات کے ضمن میں بھی  وسائل اور اختیار سے بھرپور ہوگا۔

 صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دبئی ایکسپو میں اہم اداروں کی شرکت یقینی ہوگی جس میں محکمہ زراعت گلگت بلتستان کی ایگری پوٹینشلز کو ڈسپلے کرنے  کے ساتھ ساتھ یہاں کی زراعت میں سرمایہ کاروں کو موجود مواقع پر بھی بریفینگ دی جائے گی۔ ایگریکلچر، فشریز، منرلز اور سیاحت میں ترقی و فروغ کے لیے یہ ایکسپو ممد و معاون ثابت ہوگا۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سیاسی انتقام کا قائل ہے اور نہ اداروں غفلت برداشت کی جائے گی۔ تمام اداروں کی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجٹیلائزیشن کی طرف جانا بھی اہم ترجیحات میں سے ہے۔ جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی اور ساتھ ہی شفافیت یقینی ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree