Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی اور پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پنجاب کی مختلف یونین کونسلز میں حصہ لینے کیلئے پینلز تشکیل دینے پر گفت و شنید جاری ہے، ہم روز اول سے سیاسی عمل کا حصہ رہے ہیں اور یہ میدان کبھی خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور سیاست کی آڑ میں جن تکفیری عناصر نے ماضی میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ان کا اب وقت گزر چکا ہے، عوام پُرامن اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد و اقبال کا پاکستان کے منشور کیساتھ میدان عمل میں نکلی ہے، محب وطن اور باشعور افراد انتخابات میں اس جماعت کی حمایت کریں جس نے وحدت و اخوت کا علم بلند کرتے ہوئے ملک و قوم کے وقار کو مقدم قرار دے رکھا ہے۔ سید اسد نقوی نے بلدیاتی آرڈیننس 2011 کی مخصوص شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قابل ترمیم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس میں تعلیم کی شرط پر نظرثانی کی ضرورت ہے، سیاسی نمائندوں کی عوامی مسائل سے آگہی ضروری ہے۔ سیاسی شعور کی پختگی کا تعلق تعلیم کی بجائے عوامی میل جول اور مسائل کے ادراک سے ہے۔ اسمبلیوں میں ایسے اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی موجود ہیں جو منتخب ہونے کے بعد اگلے انتخابات تک اپنے حلقے کے لوگوں کو شکل نہیں دیکھاتے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس نے شہری آبادی کے حقوق بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر رفقاء کی برسی کی مناسبت سے مدافعان ولایت کانفرنس کا انعقاد مدینۃ العلم امام بارگاہ گلشن اقبال میں کیا گیا۔

 کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، معروف عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی اور شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ شہداء قوم و ملت کے محسن ہوتے ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں، پاکستان کی بقاء میں شہداء کا خون اہم کردار رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پاکستان ہمارا فخر ہیں اور الحمدللہ ملت پاکستان جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے شہداء کانفرنس منعقد کرنے کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ شہداء اسلام کی یاد کو تازہ رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے خون کی بدولت اسلام آج دنیا بھر میں موجود ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان شہید قاسم سلیمانی کے مداح ہیں، شہداء کا راستہ خدا، رسول (ص)، اہل بیتؑ و صحابہ اکرام (رض) کا راستہ ہے۔

کانفرنس میں شہر بھر سے مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں دستہ امامیہ کے صاحبانِ بیاض عاطر حیدر، جری سجاد، مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں مسلم مہدوی نے بارگاہ اہل بیتؑ میں منقبت و ترانہ پیش کیا۔ پروگرام میں آئی بی ٹی ایم ایس کی جانب سے خون کا عطیاتی کیمپ لگایا گیا، آئی ایس او جامعہ این ای ڈی یونٹ کی جانب سے سبیل امام حسین علیہ السلام کا انعقاد جبکہ سکیورٹی کے انتظامات امامیہ اسکاؤٹس کراچی نے سنبھالے۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات لاہور کی جانب سے  منعقدہ اجلاس عمومی میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی رکن مرکزی نظارت محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے شرکت کی اور تنظیمی خواہران سے خطاب کیا اپنے خطاب میں جناب سیدہ دوعالم بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ذات بابرکت کو خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ خداوند عالم نے عورت کی شخصيت كو انسانی معاشره ميں مزید اجاگر كرنے كیلئے اپنے حبيب كو ايک ايسی بيٹی عطا کی، جس كے ساتھ رسول اكرم كا رھن سہن اور سيده كونين كی عملی زندگی ديكھ كر اسلامی اور انسانی معاشره ان سے درس لے اور انكو اپنی زندگی كیلئے نمونہ عمل قرار دے۔

 ان کا کہنا تھا حضرت فاطمه زہرا (ع) کی زندگی كا ہر پہلو الٰہی اقدار سے عبارت تها اور اسلامی تعليمات كا ایک مجسمہ جناب زہرا (ع) کی شكل ميں خداوند متعال نے عطا کیا، جو علم و دانش، حجاب و عفت، ازدواج اور شوہر كے انتخاب، فن شوہر داری اور اولاد کی تربيت، گهريلو اقتصاد کی مدد، اسلام كیلئے عورتوں كا سياسی اور اجتماعی ميدان ميں آج كی خواتين كیلئے ایک مكمل نمونہ عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے میں شعور بصیرت اور بیداری لانے کے لئے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ مبارزاتی اور جہادی پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہےتاکہ لوگ اپنی دینی ذمہ داریوں سے لاتعلق نہ رہیں۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے ڈی آئی خان میں دو شیعہ بھائیوں اورایک دوست کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کے پی کے حکومت کی بدترین نا اہلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ڈی ائی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شیعہ نسل کشی میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے۔ماضی کے ایک ڈی پی او نے چند پولیس اہلکاروں کےشیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونےکا اعتراف کیا تھا مگر ان ذمہ داروں کا آج تک تعین نہیں کیا جاسکا۔

ہم حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اگرڈی ائی خان میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ہم پورے خیبر پختواہ میں احتجاج کریں گے اور اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے تاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کھل کر ساری دنیا کے سامنے آئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی بدترین نااہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے خیبرپختونخوا حکومت نے  تکفیری دہشت گردوں کو شیعہ ٹارگٹ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ دکان پر بیٹھے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ڈی آئی خان میں ملت تشیع کے ایک ایک خاندان نے کہیں کہیں جنازے اٹھائے ہیں ۔

انہوں نے کہا  کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے جسے کے پی کے حکومت نے دانستہ نظر انداز کر رکھا ہے،شیعہ قوم کو تختہ مشق سمجھنے والے دہشت گردوں کے عبرت ناک انجام کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ انتظامی معاملات میں بدترین نا اہلی کے بعد عوام کے اندر عدم تحفظ کا بڑھتا ہوا احساس حکومت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے ملک دشمن تکفیریوں کی بیخ کنی کے لیے تمام تر آپشنز کو استعمال کی جائے تاکہ ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر اپنے مذہبی عقائد کے مطابق پرامن زندگی بسر کر سکیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے منی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کے ساتھ بدترین زیادتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کی معاشی قتل گاہ تیار کی جا رہی ہے۔ معاشی تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہو کر لوگ آئے روز خودکشیاں کر رہے ہیں اور حکومت عوام کو ریلیف دینے کی  بجائے ان کے لیے نت نئی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

اگر حکومت اپنے قول پر قائم رہتے ہوئے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے  کو قومی وقار کےمنافی سمجھتی اور  خود انحصاری پر توجہ دیتی تو ملک کے حالات آج مختلف ہوتے۔ حکومت نے اپنے غیر دانشمندانہ اقدامات اور نا اہل مشیروں کے غلط مشوروں پر عمل کر کے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں ہونے والی مہنگائی نے گزشتہ ستر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

منی بجٹ کا حالیہ فیصلہ عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔عوام میں اب مزید بوجھ اٹھانے کی سکت باقی نہیں رہی۔عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔عوام کو تختہ مشق بنا کر ملکی مسائل کا حل ڈھونڈنے والے زمینی حقائق سے کوسوں دور ہیں۔ظلم و زیادتی سے کبھی تبدیلی نہیں آ سکتی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree