Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا گلگت بلتستان سی پیک میں نہایت اہم کردار رکھتا ہے خطے کے مسائل کا حل مجلس وحدت مسلمین کی ترجیح ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان گلگت بلتستان کی حکومت میں شامل ہوکر خطے کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی خطے کی قسمت بدلنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تاریخ گواہ ہے ہر مشکل وقت میں ایم ڈبلیو ایم کی قیادت جی بی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ چاہے آئینی حقوق کی جنگ ہو یا گندم کی سبسڈی کا مسئلہ ہو مجلس کی قیادت ہمیشہ صف اول میں نظر آئی۔

خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہے مجلس وحدت مسلمین ان کے سیاسی کردار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ہم اسمبلی سے بلدیات تک نمائندگی کیلئے خواتین کو آگے لے کر آرہے ہیں۔ نشست میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پروفیشنل خواتین کا وفد شریک ہوا اس۔ موقع پرایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی دفتر کی مسئول خواہر بینا شاہ اور ضلع اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری خواہر صدیقہ کائنات بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(اٹک)امام ِ وقت عج کو بھی ویسے ہی ناصرین کی ضرورت جیسے امام حسین علیہ السلام کے تھے بلکہ جیسے پاک بی بی سیدہ ع نے قیام کیا اور وہ پہلی شخصیت تھیں جو دفاع امامت کے لیے کھڑی ہوئی ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام وقت کے دفاع کے لیے آمادہ ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار محترمہ فائزہ نے مجالس خمسہ جو کہ ایام فاطمیہ کے سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ کامپور سیداں میں ہوئی  جن کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے کیا گیا تھا اس میں بیان کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہاگر ہم راہ راست پر عمل پیرا ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں سچوں کے ساتھ ہوجانا چاہیے بے شک اس میں ہی ہماری نجات ہےآخری مجلسِ سے خواہر خشنودہ نے خطاب کیا جس میں انہوں نے جنا ب سیدہ کے فضائل بیان کیے اورآخر میں بی بی کا تابوت بھی برآمد کیا گیا۔

وحدت نیوز(اٹک) اگر زندگی بہترین انداز میں گذارنا چاہتے ہیں تو بی بی سیدہ ع کی زندگی کو مشاہدہ کریں تو ایک اچھی بیٹی ،ایک اچھی بیوی اور ایک اچھی والدہ کیسے بنتے ہیں تو آپ سب کی زندگی آسان اور آسودہ ہو جائے گی ۔نیز امام وقت کے دفاع کے لیے کس طرح اپنی اولاد کو آ مادہ کرسکتے یہ تمام چیزیں بی بی سیدہ ع کی زندگی نے ہمیں سیکھائیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار محترمہ نورین نے بی بی سیدہ ع کی شہادت کی مجلس سے شین باغ امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔مجلس کے اختتام پر تابوت بی بی سیدہ ع بھی برآمد کیا گیا۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ڈیرہ اسماعیل خان پروا میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو سگے بھائیوں کی رسم قل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو جانے والے حکمران اپنا حق حاکمیت کھو بیٹھتے ہیں۔ جس ریاست میں دہشت گرد آزاد اور شرفاء جان بچاتے پھریں وہاں کے حکمرانوں کو اپنے نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ڈی آئی خان میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہیں اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ اگر حکومت دہشت گردوں کو لگام نہیں دے سکتی تو پھر عوام کو  اپنی حفاظت خود کرنے کے اقدامات کرنا پڑیں گے۔اپنی نسلوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء خدا کے ہاں عظیم اجر رکھتے ہیں اسی لیے شہداء کو مردہ کہنے کی شرعی ممانعت ہے۔اہلبیت اطہار علیہم السلام کی محبت میں شہادت ہمارے لیے سعادت ہے۔

 مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے اپنے میں خطاب میں حکومتی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شہداء کے سوئم میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکناں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وحدت نیوز(لاہور)پنجاب حکومت کی جانب سے متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کی تشکیل نوکردی گئی،چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا چیئر مین مقرر، ایم ڈبلیوایم کے 3مرکزی قائدین بھی بورڈ کے اراکین میں شامل ، باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
 
 تفصیلات کے مطابق متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کر دی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزاہ حامد رضا کو متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ قرآن بورڈ میں 16 علما، ماہرین تعلیم، 7 افسران، چار رضاکار بھی شامل ہیں۔ بورڈ میں چاروں مکاتب فکر بریلوی، اہلحدیث، دیوبندی اور اہل تشیع کے علما کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

متحدہ قرآن بورڈ پنجاب میں شامل شیعہ مکتب فکر کے علماء میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی رہنما و سیکریٹری جنرل پنجاب مولانا مبارک علی موسوی، رکن شوریٰ عالی مولانا حسنین عباس گردیزی، مرکزی رہنما شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی ،جامعہ بعثت پاکستان کے مولانا حافظ حیدر نقوی جبکہ دیگر مسالک کے علماء میں خواجہ قمرالدین جمالی، مفتی کریم خان، پروفیسر اختر کلثوم، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا فضل رحیم، حافظ عبدالوہاب روپڑی شامل ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ متحدہ قرآن بورڈ کے ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ایک سال فعل کی بحث و تمحیص کے بعد ان کا تعین کیا گیا ہے۔ چیئرمین قرآن بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ میں قرآن مجید کے ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے کلام الہی پر کام کیا ہے، قواعد کے مطابق پہلی بار چاروں اسلامی مکاتب فکر کی ماہر خواتین ممبران بھی شامل کی گئی ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کا دو روزہ اجلاس سربراہ شوریٰ عالی علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی نے شرکت کی۔

مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اراکین شوریٰ کو گذشتہ تین ماہ کی تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس دوران ملکی و بین الاقوامی صورتحال اور وطن عزیز اور خطہ کو درپیش چیلنجز اور عالمی استکبار امریکہ کی شکست سمیت اہم مؤضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree