Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام شہید سردار قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے مناسبت سے مجلس تکریم شہداء کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید شفقت کاظمی اور دیگر موجود تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مجلس تکریم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مدافعین حرم نے اس ملت کو ایک نئی روح بخشی ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عالمی طاقتوں سے مقابلہ کیا اور اُنہیں شکست سے دوچار کیا، شہید قاسم سلیمانی سے دشمن آج بھی خائف ہے، لیکن یہ شہداء ہمارے لیے طاقت اور تقویت کا باعث ہیں، شہید قاسم سلیمانی نہ صرف بہادر، جری اور سردار لشکر تھے بلکہ انسانیت سے محبت کا پیکر بھی تھے، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کے کمزور اور مستضعفین بھی شہید سلیمانی کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی کابینہ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوگئی، اس حوالے سے جامعہ شہید مطہری میں ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ہادی حسین، سیکرٹری تعلیم عاصم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی فخر نسیم صدیقی، سیکرٹری اطلاعات محمد رضا مومن تھے۔

دوسرے مرحلے میں ضلعی کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین میں مرزا وجاہت علی اور غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل، تصدق زیدی سیکرٹری تحفظ عزاداری، نجف خان آفس سیکرٹری، تیمور حسن سیکرٹری اُمور جوان، قیصر عباس معاون سیکرٹری تنظیم سازی، ثقلین حیدر معاون سیکرٹری تعلیم، عون رضا انجم معاون سیکرٹری قانونی اُمور نمایاں ہیں۔ نئے شامل ہونے والے اراکین سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلعی کابینہ میں پُرانے اور تجربہ کار افراد کی شمولیت تنظیم کی فعالیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملتان کا دورہ کیا، دورہ ملتان کے دوران اُنہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک عامر ڈوگر کے بھائی عدنان ڈوگر اور بیرسٹر عثمان ڈوگر بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا امیر حسین ساقی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات غلام رضا عابد اور دیگر موجود تھے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنمائوں نے ملک عامر ڈوگر سے اُن کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر دنیا بھر کےمحبان اہلبیت ع کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیدۃ النساء العالمین کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔اپنی نسلوں کی پاکیزہ تربیت کے لیے اس ہستی کے گفتار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا جن کی عصمت و صداقت کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب میں کیا ہے۔

انہوں نے کہ عالم اسلام اس وقت یہود و نصارٰی کے نشانے پر ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ہمارے نوجوانوں کو فکری طور پر یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔۔ثقافتی یلغار اور دجالی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکباز معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے۔ معاشروں کی تشکیل خاندانوں کی مرہون منت ہے اور خاندانوں کی تربیت میں خواتین کے کردار کو مرکزیت حاصل ہے۔استکباری طاقتوں کے سامنے جرات مندانہ اور مدلل انداز میں حق گوئی کا حوصلہ صرف انہیں حاصل ہوتا ہے جو اپنے موقف میں سچے اوراٹل ہوں۔حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے  وہ رول ماڈل ہے جن سے خواتین زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر "یوم مادر"کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوا۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ جگر گوشہ رسول  ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔ ہم زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس عظیم ہستی سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنی نسلوں کو سنوارنے کے لیے اس ذات مقدسہ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا جنہیں نبی کریمﷺ نے اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔یہ وہ ذات ہیں جو رحمت اللعالمین ﷺ کے لیے بھی رحمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکباز معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ان ہستیوں سے فیض حاصل کیا جائے جن کی پاکیزگی کا گواہ خود اللہ تعالٰی کا پاک کلام ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل،ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سیدۃ النسا العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا محسنہ اسلام ہیں۔ان کی صداقت و عصمت پر خالق کائنات خود گواہ ہیں۔دین اسلام کے خلاف یزید لعین کے منصوبوں کو خاک میں ملانے والے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی تربیت و پرورش اس عظیم ماں کی آغوش میں ہوئی۔جناب سیدہ سلام اللہ علیہا وہ  برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے۔دختر رسول ﷺ کا احترام سنت رسول ﷺ ہے اور ہر کلمہ گو ہر واجب ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاتون جنت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور اعلی کردار کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم لاہور کی سیکرٹری جنرل خانم سیدہ حنا رضا تقوی نے کہا کہ خاتون جنت ام الائمہ ہیں۔ان کی اولاد میں وہ آئمہ برحق ہیں جو اپنے اپنے  عہد میں استکبار کے خلاف ایک جرات مند للکار تھے۔ دور عصر کے طاغوت و استکبار کا اگر جم کر مقابلہ کرنا ہے تو اہلبیت اطہار علیہم السلام کے در پر آنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ رسولﷺ کی شفاعت صرف اسی کے حصہ میں آئے گی جس سے نبی زادی (س) راضی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے دفاع میں پہلی مدلل اور بھرپور آواز حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تھی۔آغوش رسالت میں پلنے والی اس عظیم ہستی کو فاطمہ (س)کہتے ہیں جس کے کردار و گفتار سے نبی کریم ﷺ کا عکس جھلکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے دشمن ہماری نسلوں کے فکر و کردار پر حملہ آور ہے۔غیر محسوس انداز میں ہمیں حقیقی اسلام سے دور کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں خواتین کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے ان نسلوں کی تربیت کرنی ہے جو خود کو اہلبیت ع کا پیروکار سمجھتے ہیں۔ہمیں سیدۃ النساء العالمین کی تعلیمات و کردار کی معرفت حاصل کرنا ہو گی تاکہ دجالی فتنوں کا مقابلہ کر سکیں۔

 ایم پی اے اُم البنين پی ٹی آئی، مسز جمیل، ڈاکٹر نگین نقوی،سائرہ جعفری ممبر متحدہ علماء بورڈ،خانم سکینہ مہدوی، خانم ہما تقوی، سلمیٰ بخاری، سیدہ کرن اصغر، عروج ناصر اور خانم رباب نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا ۔

اس پرشکوہ کانفرنس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے سیکرٹری جنرل لاہور محترمہ حنا تقوی کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش جبکہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمی تقوی سیمت تمام کابینہ اراکین کو اعزازی اسناد کیساتھ نوازا اور ان کے ٹیم ورک کو سراہا ۔

علاوہ ازیں بہترین سیمینار کے انعقاد پر ضلعی مسئول و ایونٹ آرگنائزر محترمہ روزی رضوی صاحبہ کو محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور بیگم گورنر پنجاب محترمہ پروین سرور کی جانب سے حرم امام رضا علیہ سلام کا تبرک بطور انعام پیش کیا گیا سیمینار کے اختتام پر تمام حاضرین محفل میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی طرف سے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی خوشی میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(لاہور)خاتون جنت ، دختر رسول گرامی ، ام الحسنین ، زوجہ علی مرتضی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ذات اقدس ہر حوالے سے ایک کامل خاتون ہیں عورت ایک عظیم بیٹی، قابل رشک بیوی اور قابل فخر ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراء علیہ السلام کی صورت میں نظر آئی جس کے لئے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی نشست مبارک سے کھڑے ہوکر استقبال کیا کرتے تھے۔

 انہوں نے کہا بی بی دو عالم س حجاب و عفت اور حيا كا مكمل نمونہ تهيں، آپ تمام دينی و سياسی و اجتماعی ميدانوں ميں حجاب كامل كے ساتھ حاضر ہوئيں، آپ نے اپنے حجاب كے ذريعے معاشرے كو يہ پيغام ديا كہ حجاب كی وجہ سے عورت محدود اور مقيد نہيں ہوتی اسلام اور حق و حقیقت كے دفاع کے لئے عورت بہترين انداز ميں اپنا رول ادا كر سكتی ہے۔

 انہوں نے کہا یہ بات ہمارے لیے باعث سعادت اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کا باعث بنے اگر ہم ایسی با عظمت اور عصمت و طہارت کے اعلی ترین درجے پر فائز خاتون کی روشن سیرت اور مجاہدانہ کردار کو اپنی زندگی کا اسلوب اور اسوہ بنا لیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عورت کو جو شرف عزت اور بلند ترین مقام دین اسلام نے عطا کیا وہ جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے طفیل حاصل ہے اسی لیے بیس جمادی الثانی کو سرکاری طور پر یوم خواتین و یوم مادر کے عنوان سے منانا چاہیئے تاکہ خواتین نہ صرف اپنی بلکہ اپنی نسلوں کی تربیت جناب زہرا سلام اللہ علیھا کی تعلیمات اور سیرت  کے مطابق کر سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree