Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ایم ڈبليو ایم ایمپلائز ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری آغا منور حسین جعفری اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی بلوچستان کے تنظیمی دورے کے دوسرے دن ضلع نصیر آباد پہنچے تو ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں تنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ ضلعی سیکریٹری ایمپلائز ونگ قاسم علی شاہ حاجی ہدایت اللہ گورشانی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وہی قومیں مشکل حالات کا بہتر مقابلہ کر سکتی ہیں جو بیدار اور باشعور ہوں اور ان میں مضبوط تنظيم ہو۔ کیونکہ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت ہے۔اس موقع پر آغا منور جعفری نے کہا کہ ایمپلائز ونگ ہر تنظيم میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کے مختلف طبقات کے لئے جامع لائحہ عمل دے کر ان کی رہنمائی کر رہی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) لاہور پریس کلب کے ممبر اور نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر سید حسنین شاہ کو دن دہاڑے سرے عام بے دردی سے قتل کردیا گیا،اس افسوس ناک واقعے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، چند روز قبل ملتان میں فخر عباس کو بھی بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب لاہور میں صحافی حسنین شاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قاتلوں کی فور ی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے رہنما و وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد حسین نقوی کی نانی اماں طویل علالت کے بعد فانی دنیا سے وفات پاگئیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی اوردیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال انہیں جوار جناب سیدہ زہراسلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری کے بردار سید اعجاز بخاری (مکتبہ الرضالاہور) والے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔

مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ مختارامامی، سید ناصرشیرازی، سید آغا رضا، اسدعباس نقوی، نثارفیضی، ملک اقرارحسین، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، انصر مہدی و دیگر صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ خدا وند متعال مرحوم کو جوارآئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے ، ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے، تمام پسماندگان خصوصاً حجت الاسلام سید غلام شبیر بخاری کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے ۔

واضح رہےکہ مرحوم شرقپور کے رہائشی تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں مذہبی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میںصوبائی وزیر تعمیرات حکومت گلگت بلتستان محترم وزیر سلیم کی آمد۔

اس موقع پررہنما ایم ڈبلیوایم رہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی، رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمدعلی نوری،مرکزی معاون تربیت شیخ محمدجان حیدری، کوارڈنیٹر شعبہ تربیت مولانا ظہیر کربلائی، مسئول مرکزی دفتر برادر ارشاد بنگش بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر قومی اور گلگت بلتستان کے مختلف مسائل پر گفت وشنیدکی گئی ۔مرکزی آفس کی طرف سے مولانا ظہیر کربلائی نے محترم وزیر سلیم کی خدمت میں کتابوں کا ھدیہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شمالی لاہور کے زیر اہتمام سیدہ کونین حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی ولادت  باسعادت کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کوثر کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔اس موقع پر ماتمی سالاروں اور عزاداری کے خدمت گزاروں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں اور کیک بھی کاٹا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree