Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی سربراہی میں کمشنر آفس بلتستان میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر، اے ڈی سی سمیت محکمہ برقیات اور محکمہ خوراک کے آفیسران شریک تھے۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آٹے کے بحران کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ محکمہ برقیات کے ذمہ داران نے اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صورتحال کافی بہتر ہے تاہم کچورا بجلی گھر میں فالٹ آنے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ بلخصوص گمبہ سکردو اور ملحقہ ایریاز میں پریشانی تھی جسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے آٹھ میگاواٹ ڈیزل جنریٹر کے لیے خطیر رقم مختص کی تاکہ بحران کا خاتمہ ہو لیکن تسلی بخش کارکردگی کے لیے محکمہ کے ذمہ داران کو جانفشانی سے کام کرنے اور منصفانہ تقسیم کے لیے مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ کمپلین پر فوری ردعمل، عوامی ایشوز کے فوری حل کا عوام تقاضا کرتے ہیں اور محکمے کی بنیادی ذمہ داری بھی ہے۔ کہیں لائن کٹ جائے یا کوئی ٹرانسفارمر خراب ہو جائے تو منسٹر کی کال کا انتظار کرنے کی بجائے مینٹننس کے میکنیزم کو بہتر اور ایکٹیو کیا جائے۔ جن جن علاقوں میں اب بھی بحران ہے، ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بلخصوص گمبہ سکردو، کواردو، کتپناہ، رنگاہ، رزسنا اور یونین کونسل چنداہ وغیرہ سے عوام کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات ضروری ہے۔ اس موقع پر محکمہ برقیات کے ذمہ داران نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی ترسیل منصفانہ کی جائے گی اور عوامی ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کے افسران نے خواراک کی ترسیل اور دیگر ایشیوز پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ جن جن ڈپوز میں گندم کا بحران ہے اس کے فوری حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ بلخصوص کوٹے کی منتقلی میں کسی قسم کی مشکل یا تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کی شکایات آ رہی ہیں، اگر کوئی اس گھناونے جرم میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ لوکل مارکیٹ میں لوکل فائن آٹا کسی بھی مل سے سپلائی ہوا تو مل کو سیل کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ طلب کی گئی ہے، جس میں تمام ایشوز کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ساڑھے چودہ لاکھ بوریوں سے ِزیادہ گندم کبھی نہیں آئی لیکن اتنا بڑا بحران کھڑا نہیں ہوا، اب پیدا ہونے والے بحران کو ختم کرنے کے لیے ایک ارب روپے سبسڈی میں مزید اضافہ کر کے چھ ارب کی سبسڈی کو نو ارب کر دی گئی ہے۔

وحدت نیوز(نومل) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے محکمہ برقیات کے آر ای اور انجنیئرکے ہمراہ 14 میگاواٹ بجلی گھر کا دورہ کرکےمشتعل مظاہرین کو والٹچ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عوام سے صبر کا دامن تھامے رکھنے کی اپیل کی جس کے بعد مشتعل شہریوں نے پولیس تھانہ نومل کے پاس پیش قدمی روک دی ہے۔

محمد الیاس صدیقی کی بروقت کوششوں سے ایک گھنٹے کے اندر اندر مسلے کو حل کیا گیا،بروقت ایکشن لینے پر نومل کے عوام نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ایم ڈبليو ایم ایمپلائز ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری آغا منور حسین جعفری اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید ظفر عباس شمسی بلوچستان کے تنظیمی دورے کے دوسرے دن ضلع نصیر آباد پہنچے تو ڈیرہ مراد جمالی میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں تنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات سید عبدالقادر شاہ ضلعی سیکریٹری ایمپلائز ونگ قاسم علی شاہ حاجی ہدایت اللہ گورشانی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وہی قومیں مشکل حالات کا بہتر مقابلہ کر سکتی ہیں جو بیدار اور باشعور ہوں اور ان میں مضبوط تنظيم ہو۔ کیونکہ فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت ہے۔اس موقع پر آغا منور جعفری نے کہا کہ ایمپلائز ونگ ہر تنظيم میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کے مختلف طبقات کے لئے جامع لائحہ عمل دے کر ان کی رہنمائی کر رہی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) لاہور پریس کلب کے ممبر اور نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر سید حسنین شاہ کو دن دہاڑے سرے عام بے دردی سے قتل کردیا گیا،اس افسوس ناک واقعے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، چند روز قبل ملتان میں فخر عباس کو بھی بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب لاہور میں صحافی حسنین شاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قاتلوں کی فور ی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے رہنما و وحدت یوتھ پنجاب کے سیکریٹری سید سجاد حسین نقوی کی نانی اماں طویل علالت کے بعد فانی دنیا سے وفات پاگئیں ، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی اوردیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال انہیں جوار جناب سیدہ زہراسلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری کے بردار سید اعجاز بخاری (مکتبہ الرضالاہور) والے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔

مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ مختارامامی، سید ناصرشیرازی، سید آغا رضا، اسدعباس نقوی، نثارفیضی، ملک اقرارحسین، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، انصر مہدی و دیگر صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ خدا وند متعال مرحوم کو جوارآئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے ، ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے، تمام پسماندگان خصوصاً حجت الاسلام سید غلام شبیر بخاری کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے ۔

واضح رہےکہ مرحوم شرقپور کے رہائشی تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں مذہبی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree