
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی)ملک کسی صورت فرقہ واریت اور لسانیت کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر لسانیت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں محاسبہ کریں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کرانے کی سازش کی جارہی ھے ۔ حکومت اور حساس ادارے فوری طور پر ملک میں فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ کو ھوا دینے والے عناصر کے خلاف کارروائی کریں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکے استحکام کے دشمن سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے ناکام بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، حکمرانوں کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، پے در پے سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں، ریاست کو ان ملک دشمن قوتوں کے خلاف ایک بار پھر سنجیدہ نوعیت کافیصلہ کن آپریشن شروع کرنا ہوگا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ شعبہ خواتین کےزیر اہتمام 2 روزہ تعلیمی ورکشاپ امام بارگاہ فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں منعقد ہوئی ۔
بعنوان ولایت و امامت منعقدہ اس ورکشاپ میں طالبات اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دوروزہ ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماؤں علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور انجینیئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ پشاور میں چرچ کے سامنے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، چرچ کے سامنے پادری کا قتل سیکیورٹی اداروں کے لیے کھلاچیلنج ہے، لاہور میں دہشتگردانہ واقعہ کے بعد ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔
ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معاشی صورتحال ناگفتہ بہ ہے، عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ ملک سے عملی طور پر اس ناسور کا خاتمہ ہو۔
وحدت نیوز(آرٹیکل)2005 کی جنوری کا مہینہ تھا سردی اپنے عروج پر تھی ،مدرسہ جامعہ زینبیہ گلشن خمینی سکردو میں جوانوں کی تعلیم وتربیت سے متعلق ونٹر کیمپ میں محو عمل تھے۔اچانک جامع مسجد سکردو سے قرآن کریم کی تلاوت کی آواز سنائی دی۔
غور وغوض پر معلوم ہوا کہ کھچہ دن پہلا فرزندان یزید کے ہاتھوں زخمی ہونے والے فرزند حسین علیہ السّلام جناب آغا سید ضیاء الدین رضوی شھید ہوگئے ہیں۔
اس خبر کا آگ کی طرح پھیلناتھا پورا گلگت بلتستان ماتم سرا کا منظر پیش کرنے لگا۔پورے ملک میں اسکا شدید رد عمل ہوا اسی احتجاج کے نتیجے میں اسلام آباد کی سر زمین میں ملک عزیز پاکستان کی عظیم شخصیت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ایک آنکھ بھی ضیاع ہوگی۔
اب سوال یہ ہے کہ۔
اس شخصیت کو کیوں شھید کیاگیا؟
کیونکہ اس شھید نے نصاب تعلیم میں اصلاح کی تحریک چلائی تھی۔
یہ تحریک ایک نظریاتی تحریک تھی، اعتقادی تحریک دینی، دینی تحریک تھی اور نسل آیندہ کی بقا کی تحریک تھی۔
آغا سید ضیاء الدین رضوی نے پورے گلگت بلتستان سمیت ملک عزیز پاکستان کے کونے کونے کا دورہ کیا شخصیات سے
علماء کرام، مدارس کے اساتید ائمہ جمعہ وجماعت ارباب حل وعقد سب سے ملیں سب کی خدمت میں کی خدمت میں درخواست کی۔
لہذا افسوس صد افسوس کسی نے ساتھ نہیں دی۔
آج 2021 میں لوگوں کو معلوم ہوا کہ آغاضیا والدین رضوی کی تحریک کتنی عظیم تحریک تھی کتنے عظیم کام کے لئے آغا ضیاء الدین رضوی نے اپنا خون دیاتھا۔
نصاب کا مسئلہ کتنا حساس تھا۔
اے کاش اسوقت ہم سید کے ساتھ دیتے آج یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔
اب بھی وقت ہے ہم سب ملکر تمام محب اھلبیت قوتوں کو ملاکر تعلیمات اھل بیت علیھم السلام جو کہ اسلام تعلیمات کی روح اور ترجمان ہیں کی بقا کےلئے کوشش کریں اور اس متنازعہ اور ناقابل قبول نصاب کو عملا مسترد کریں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی واسلام آباد کے زیر اہتمام بعنوان "یوم مادر" فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کانفرنس جامع الصادق ٹرسٹ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معروف خواتین مذہبی اسکالرز نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاکے مقام ومنزلت پر اظہارِ خیال کیا۔ مدح خواں بچیوں نے اہلبیت علیہم السلام خصوصاً حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔
محترمہ عابدہ راجہ ممبر صوبائی اسمبلی، محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی شعبہ خواتین و ممبر قرآن بورڈ پنجاب، محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری خواہران زینب (س) زینبیہ گائیڈ ، محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ شعبہ خواتین ،محترمہ ناہید راجپوت از منہاج القرآن ، محترمہ رباب رضوی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع گلگت ، محترمہ راضیہ از گلگت محترمہ نادیہ اشتیاق ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع باغ (ریاست آزاد جموں کشمیر ) اور محترمہ طاہرہ زیدی الکوثر کالج ۔
اسلام آباد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ دختر رسول ﷺ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ سلمی ٰ از اسلام آباد ،محترمہ عفت از راولپنڈی ، اور محترمہ سبیلہ از بھمروٹ سیداں مری نے بی بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔
کانفرنس کے انتظامات کو بہتر بنانے میں محترمہ زینب بنت الھدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میڈیا سیل شعبہ خواتین ، محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد شعبہ خواتین نے مؤثر کردار ادا کیا ۔ کانفرنس میں نظارت کے طور پر مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر، شعبہ خواتین جامع الصادق ٹرسٹ میں موجود رہے ۔
مقررین نے اس امر پر زور ڈیا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ باہر نکلیں اور معاشرہ سازی میں اپنا بھرپور ادا کریں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں یوم مادر کی مناسبت سے یہ تیسری سالانہ کانفرنس تھی۔آئندہ بھی ہر سال اسی عقیدت و احترام کے ساتھ کانفرنس کے بھرپور انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی زیر اہتمام وحدت ایمپلائز ونگ ڈویژنل کنونشن چنیوٹ میں منعقد ہوا،جس میں ضلع جھنگ اور چنیوٹ سے 200سے زائد ایمپلائز نے شرکت کی اور باقائدہ وحدت ایمپلائز ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا، کنونشن سے مرکزی سیکریٹری وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان ملک اقرا حسین ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسدعباس نقوی، مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید محمد رضا نے خطاب کیا، جبکہ سیکرٹری وحدت ایمپلائز ونگ آزاد جموں کشمیر سید ممتاز نقوی بھی کنونشن میں شریک تھے۔