Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے کہا کہ پاکستان کو یکساں نصاب تعلیم سے پہلے یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کی ضرورت ہے، حکمران امیر اور غریب کے بچے کو یکساں تعلیمی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ یکساں نظام تعلیم کےنفاذکے بغیر ناممکن ہے، سرکاری اسکولوں میں نجی اسکولوں کی طرز پر جدید اسلامی تعلیمی نصاف کا اجراء وقت کا تقاضہ ہے، آنے والی نسلوں کو پیغمبراسلام ؐ ان کے اہل بیتؑ اور باوفا اصحاب و انصار ؓ کی روشن اور تابناک تاریخ سے آگاہ کیئے بغیر ہم ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تعلیم کوہمیشہ نظر انداز کیا ہے، تعلیم جو کسی بھی قوم کی کامیابی اور ترقی کے لیے سب سے اہم عنصر ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان دنیا میں سب سے کم شرح خواندگی کے حامل ممالک میں سے ایک ہے پاکستان کی شرح خواندگی کل 120 ممالک میں 113 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان کی موجودہ شرح خواندگی 62.3 ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک میں ایک اندازے کے مطابق 60 ملین کی آبادی ناخواندہ ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جو کہ مملکت خدادادکو مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھتے ہیں سب سے پہلے تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات لائیں اور اس کے بعد نظام تعلیم میں یکسانیت لاکرایسا قومی نصاب تشکیل دیں جو کہ تمام مذاہب و مکاتب کے لیئےقابل قبول ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پر مختلف مکاتب فکر کو تحفظات لاحق ہیں، تعلیمی نصاب حق وحقیقت پر مبنی ہونا چاہئے، جھوٹی تاریخ اور واقعات پڑھا کر ہم اپنی نسلوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ہوں گے، خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے والے اہل بیتؑ کو نصاب سے خارج کرکے حکمران کس طرح ملک وملت کی خدمت انجام دے سکتے ہیں،ہمارے سماج میں رواج پاتے انسانی، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا ایک بڑا سبب اسلام کی اصل تعلیمات اور رسول ؐ اور آل رسولؑ کی سنت وسیرت سے ناآشنائی ہے،دین الہیٰ کی ترویج واشاعت اور تحفظ کی خاطر خاندان رسالتؐ کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں سے واقفیت ان واقعات سےآگاہی اور سبق حاصل کرکے جذبہ ایمانی کے ساتھ وطن عزیزکی خدمت اور ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنے والی قوم ہی ترقی پاسکتی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی ہمشیرہ کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین اور ہزارہ قوم کے علماء اداروں کی اظہار تعزیت۔ڈاکٹر محمد یونس حیدری مرکزی سیکریٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین، پاکستان، محمد رضا ضلعی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کوئٹہ، علامہ ڈاکٹر موسی حسینی ،علامہ علی حسنین الحسینی کنوینر قومی اصلاحی کمیٹی، علامہ مبشر، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر حاجی جواد رفیعی، حاجی رمضان ہزارہ ،سماجی کارکن سید رضا،کاظم علی خان ہزارہ ،جعفر حسین ،سید ظاہر،رضا قلندری، یاور نجفی،کربلای شریفی،ٹیکھدار خدا بخش،نعمت ہزارہ اور دیگر نے آغا حسن بلوچ کے گھر جاکر انکے ہمیشرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید سے رکن جی بی کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کو کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے صحت یابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے حالیہ گندم بحران،بجلی کے مسائل سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح بجلی کے مسئلے کو صوبائی حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے حل کیا ہے اسی طرح گندم بحران کا بھی جلد خاتمہ ہو گا۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کی آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ایجنڈے کے حوالے سے اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر رکن جی کونسل نے روندو میں زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ وسیم عباس معصومی کی سربراہی میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی ، تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے ۔یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے مو جود ملت جعفریہ کے خدشات و مطالبات کے حوالے سے بھرپور مہم و تحریک چلانے کے حوالے سے  مشاورت کی گئی ۔

 اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیرویمن کے حوالے سے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ جبکہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر مہر سخاوت علی اور صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر علوی نے اجلاس میں خصوصی شرکت اور گفتگو کی ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ہادی حسین ، حسنین انصاری ، وجاہت مرزا ،سیکرٹری تعلیم برادر عاصم، سیکرٹری سیاسیات برادر عابد سیکرٹری تنظیم سازی برادر فخر نسیم سیکرٹری رابطہ برادر عاشق ،سیکرٹری لیگل برادر شہباز گورمانی ،معاون سیکرٹری لیگل برادر عون انجم ،سیکرٹری جوان برادر تیمور ،سیکرٹری اطلاعات برادر رضا مومن موجود تھے ۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) جامعۃ الزہراء (س) فیصل آباد کے زیر اہتمام ،میلاد حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے یوم مادر کے عنوان سےایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد جعفری صاحبہ اس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں ۔ اس تقریب میں ذاکرات و عالمات اور مدرسہ کی معلمات کے علاوہ جامعۃ الزہراء (س) کی بچیوں نے مدح اہلبیت ؑ اور بی بی فاطمۃ الزہراء(س) کی شان میں قصائد پڑھے ۔ مدرسہ فاطمہ زہراء (س) کی بانی و پرنسپل معروف عالمہ و مرکزی سیکریٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلذیب صاحبہ نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ نرگس سجاد جعفری نے جناب سیدہ کائنات (س) کی مقام و منزلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا جو مقام و منزلت ہے وہ خود انکی شخصیت کی وجہ سے ہے اس وجہ سے نہیں ہے کہ وہ پیغمبر اسلام ﷺ کی بیٹی ہیں ۔اسی طرح آپکی یہ مقام و منزلت اس وجہ سے بھی نہیں تھی کہ آپ حضرت امیر المومنین علیہ السلام اور شیعوں کہ پہلے امام کی زوجہ تھیں کیوں اس لیے کہ امام کی متعدد زوجہ تھیں ۔دوسرے اماموں کی بھی متعدد زوجہ ہوتی تھیں پھر بھی کسی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کا مقام حاصل نھیں کیا۔ ان اکرمکم عند اللہ اتقاکماگرچہ خاتم النبیین حضرت پیغمبراکرم ﷺ کی بیٹی ہونا اور پہلے امام شیرخدا حضرت امام علی علیہ السلام کی زوجہ ہونا بھی کم مقام ومنزلت نہیں ۔لیکن جو تقوی اور مقام حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے لیے ہم کو ملتا ہے اس کا دوسری خواتین میں ملنا ممکن نھیں ہےاور یہی وجہ ہے کہ آپ سیدہ نساء العالمین ہیں کیوں اس لیے کہ زیارت نامہ حضرت زہرؑا کے مطابق آپ نے پہلے ہی امتحان اور آزمایش سے گذر چکی ہیں اور اسی طرح آپ کے فضیلتوں کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ نے ولایت و امامت کا دفاع کیا ہے۔آپؑ کا معنوی مقام، رکوع، سجود، عبادت، دعا، تلاوت، تضرّع و زاری، ملکوتی ذات اور معنویت بھری زندگی، پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کے ہم پایہ اور مساوی ہونے کی بہترین دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام عورت کو جس مقام کا حامل دیکھنا چاہتا ہے، اس کے لیے حقیقی نمونہ، یہی خاتون ہیں جنہیں فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کہا جاتا ہے۔فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی میں ایک خاص نکتہ پایا جاتا ہے جس پر توجہ دینا بہت ضروری ہے، اگرچہ ہم اس عظیم شخصیت کے معنوی اور روحانی مقام کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے اور نہ ہی ہمارے اندر فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے معنوی اور روحانی مقام و منزلت کو سمجھنے کی ہمّت ہے۔ انسانی اقدار کی بلند ترین چوٹی پر فائز اس عظیم شخصیت کی منزلت کو اللہ جانتا ہے یا وہ ہستیاں جانتی ہیں جو مقام و مرتبہ کے لحاظ سے خود اس شخصیت کی برابر ہوں۔ لہٰذا فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے مقام و مرتبہ کو آپؑ کے والدِ بزرگوارؐ یا شوہرِ نامدارؑ یا آپؑ کی معصومؑ اولاد ہی سمجھ سکتے ہیں۔اُس زمانے کے لوگ ہوں یا اس کے بعد سے لیکر آج کے لوگ، ان میں بھی اس عظیم الشان روحانی اور معنوی شخصیت کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں پائی جاتی ہے۔ آپؑ کی معنویت کے نور کو ہر کوئی آنکھ بھانپ نہیں سکتی، خصوصاً وہ آنکھیں جو کمزور ہوں اور نزدیک کی چیزوں کو دیکھنے کی عادی ہوں، ان مین اس عظیم شخصیت میں موجود اعلیٰ انسانی اقدار کے جلوؤں کو دیکھنے کی صلاحیت ہی نہیں پائی جاتی۔

وحدت نیوز(اٹک) خداوند متعال نے اپنے حبیب مکرم ؐ کو ایسا تحفہ عطا فرمایا کہ جنکی پاکیزہ نسل میں گیارہ آئمہ معصومین شامل ہیں اور جن کے آخری فرزند کے انتظار میں قیامت رکی ہوئی ہےان خیالات کا اظہار محترمہ تلبیہ زینب نے جشن نزول کوثر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے بیت الزہرؑ ا میں کیا گیا تھا۔

انہوں میں مزید کہا کہ بی بی کونین ع سے رسول اللہ ص کی محبت ایک باپ بیٹی کی نہ تھی بلکہ ان کی محبت اس مقام و منزلت کی وجہ سے تھی جو خدا نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کو عطا کی جشن میں ضلعی اراکین سمیت مرکزی اراکین محترمہ قراة العين اور محترمہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree