Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین زاد کشمیر کے زیرِ اہتمام حمایت مظلومین کشمیر کانفرنس کا انعقاد،کانفرس  بلدیہ حال میں منعقد کی گئی۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کانفرنس میں مہمان خصوصی شاہ غلام قادر چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر،علامہ اقبال بہشتی،علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی،علامہ ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر،چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، مولانا احمد علی سعیدی،مولانا معصوم علی سبزواری،سابق وزیر حکومت رہنما ن لیگ سید مرتضی علی گیلانی،صدر لیبر  ونگ پیپلز پارٹی سید شجاعت علی کاظمی،سابق امیدوار اسمبلی تصور عباس موسوی،امین بٹ،زوار نقوی صاحب، نمبردار کرامت سبزوارری نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے، ڈاکٹر علامہ یاسر عباس سبزواری نے خطاب کرتے ہوئےکہا پوری امت مسلمہ کو کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئیے،انسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالی عالمی تنظیموں کو اس ناروا سلوک کا سخت نوٹس لینا چاہیے، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو سراسر کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہے اور  اور براہ راست ظالم کی حمایت ہے۔

اس کے علاوہ مقررین نے کا کہنا تھا کے کشمیری کبھی اپنے حق کو لیے بغیر کبھی خاموش نہیں ہونگے،اقوام متحدہ،سلامتی کونسل،او آئی سی،سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل ہونا چاہیے بصورت دیگر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناگزیر ہے،کشمیری آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری عوام بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور مقصد کے حصول تک جدو جہد جاری رہے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اہل کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے منشاء اور رائے کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ۔

متن میں مزید کہا گیا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے ،اس حق کے لئے سینکڑوں کشمیریوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے،کشمیریوں کے لیے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی ۔

پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے اور عالمی اداروں تک پہنچاتے ہیں گے۔یہ ایوان کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری سے بھارتی مظالم کے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جاری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤبڑھائے ۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) طلاب کشمیر اور مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسینی)مشہد مقدس کے زیر اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے حرم مطہر امام رضا (ع)کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں طلاب اور زائرین نے حصہ لیا۔

مظاہرین نے مظلوم کشمیری بھائیوں کی حمایت میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور ظالم قابض ھندوستان کے خلاف نعرے درج تھے۔اس مظاہرے کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج)سے ہوا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔مظلومین کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہماری زندگی کا مقصد اور ہماری جماعت کے منشور کا حصہ ہے۔بھارت کے جارحانہ تسلط سے کشمیریوں کو نجات دلانے کے لیے امت مسلمہ کو عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو کمزور کرنے کا سب سے بڑا سبب وہ مسلم ممالک ہیں جو اپنے معاشی نفع نقصان کے چکر میں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنے کا حوصلہ کھو چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی قابض افواج گزشتہ چوہتر سالوں سے کشمیری مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔فوج کے خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کے ذریعے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دینا،آئے روز خواتین کی عصمت دری کے واقعات،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی معمول کا حصہ بن چکے ہیں ان سارے واقعات میں بھارت کے ریاستی ادارے ملوث ہیں۔ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ان نام نہاد  انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے جو جانوروں کی نسل معدوم ہونے پر بھی چیخ چیخ کر ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس حقیقت کو ذہن نشیں کر لے کہ عالمی استکباری طاقتیں امت مسلمہ کے حقوق کی کبھی ضامن نہیں ہو سکتیں۔یہود و نصاری کی دوستی صرف اپنے مفادات سے ہے۔مسلم امہ  خود کو تمام مغالطوں سے آزاد کر کے اپنے وقار اور بقا کے لیے اگر یکجا نہ ہوئی تو رفتہ رفتہ ذلت و تباہی کے آخری دھانے پر پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض زمینی تنازع نہیں بلکہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار ہوتے ہوتے تین نسلیں گزر چکی ہیں۔بھارتی حکومت کی اس درندگی کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عالمی قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیںعملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم مسلمانوں کو بھارتی مظالم کا شکار ہوتے ہوتے 3 نسلیں گزر چکی ہیں۔ بھارتی حکومت کی اس درندگی کا خاتمہ اب ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں عالمی قوتوں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرمظلومین کشمیر و یمن سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، گلگت ، سکردو، پشاور، ملتان، مظفرآبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر،یمن اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے فلگ شگاف انداز میں کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں امت مسلمہ کی بیداری پر زور دیتے ہوئے اس دور عصر کی اہم ضرورت اور دین اسلام کے حقیقی تشخص کی بقا کے لیے اولین تقاضا قرار دیا۔اس سلسلے میں مرکزی ریلی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں عالم اسلام کے خلاف برسر پیکار ہیں۔اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے وہ ان مسلم حکمرانوں کو استعمال کر رہی ہیں جو دین کی بجائے تخت و تاج کو اپنی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔وہ مسند نشین مسلمان حکمران جو امت مسلمہ کا لہو بہانے میں مصروف ہیں اسلام کے روشن چہرے پر بدنما داغ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یمن کے بے گناہوں شہریوں پر آگ و بارود کی بارش کرنے والے بہت جلد اپنا بھیانک انجام دیکھیں گے۔ظالموں کے لیے خدا کی پکڑ بلاشبہ شدید ہے۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام عالم کو اپنا سکوت توڑنا ہو گا۔یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی کے معمولی واقعات پر آسمان سر پر اٹھانے والی انسانی حقوق کی عالم تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کی درندگی کیوں نظر نہیں آتی۔کشمیری نوجوانوں کو خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ ریاستی اداروں کے ہاتھوں نوجوان عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں۔مقبوضہ کشمیر کئی سالوں سے محاصرے میں ہے۔ اقوام متحدہ اگر مسلمان کو انصاف فراہم نہیں کر سکتا تو اس کا وجود بے مقصد ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے۔

کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ جامع مسجد کھارادر کےباہر کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام عالم کو اپنا سکوت توڑنا ہو گا۔یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی کے معمولی واقعات پر آسمان سر پر اٹھانے والی انسانی حقوق کی عالم تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کی درندگی کیوں نظر نہیں آتی۔کشمیری نوجوانوں کو خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ ریاستی اداروں کے ہاتھوں نوجوان عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں۔مقبوضہ کشمیر کئی سالوں سے محاصرے میں ہے۔ اقوام متحدہ اگر مسلمان کو انصاف فراہم نہیں کر سکتا تو اس کا وجود بے مقصد ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ بیدار نہ ہوئی تو طاغوتی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے ذریعے انہیں ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔جو عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر بےگناہوں کے گلے کاٹنے میں مصروف ہیں وہ یہود و نصارٰی کی ایجادکردہ ہیں۔ ہمیں ہر شخص کو اپنی صفوں سے دور کرنا ہو گا جو دین کے نام پر قتل یا تکفیر کا پرچار کرے۔ اگر مسلمان حکمت و بصیرت اور دانش سے کام لیں تو دشمنوں کی تمام چالیں ناکام ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت ایک شرعی تقاضا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان مظلومین کی حمایت میں یک زبان ہو کر ظالموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

 ملتان میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے، امریکہ اور اس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر او آئی سی کی خاموشی ظالم کی حمایت کے مترادف ہے، کشمیر پر مودی سرکار اور بی جے پی مظالم ڈھا رہی ہے لیکن یمن میں تو نام نہاد مسلمان ہے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔ یمن میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سعودی چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔ احتجاجی ریلی میں مولانا غلام جعفر انصاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree