
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(دبئی)متحدہ عرب امارات میں گزشتہ نصف صدی سے پھلوں کی درآمد اور برآمد کرنے والے پاکستانی ادارہ الطاف حسین ٹریڈرز کے آنر اور منیجنگ ڈائریکٹر سے صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان اور رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے دبئی میں انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی پھلوں کی یواے ای اور مڈل ایسٹ میں مارکیٹنگ کو سراہا اور قومی خدمت قرار دیا۔ نامور بزنس مین نے کہا کہ پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان کے پھلوں کا کوئی ثانی نہیں البتہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے مارکیٹ نہیں ہوتی۔
اس سلسلے میں وزیر زراعت گلگت بلتستان نے یواے ای میں گلگت بلتستان کی چیری سیب اور خوبانی کی مارکیٹنگ اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے افریقائی ممالک اور چلی سے آنے والی چیری اور خوبانی سمیت دیگر مصنوعات اور دیگر ضروری ایس او پیز بھی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مصنوعات آرگینک ہونے کے ساتھ ساتھ ذائقے کے اعتبار سے کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ اس سلسلے میں ضروری پروٹوکولز کا خیال پھلوں کے اتارنے سے پیکنگ اور یہاں پہنچنے تک رکھا جائے تو چیری خوبانی اور سیب کی مارکیٹ بن سکتی ہے۔ زمینداروں کو اس سلسلے میں مہارت سکھانے اور شفٹمنٹ کو بہتر بنانے کے سلسلے میں بھی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ ٹرائل بیس پر مقامی کسانوں کو پھلوں کو ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے اسی سال تربیت اور ارتباط سمیت دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے محکمہ زراعت بھرپور کردار ادا کرے گی۔
سکردو سے دبئی کی فلائیٹ ہونے کی صورت میں گلگت بلتستان کے پھلوں کو دبئی کی مارکیٹ تک پہنچانا نہایت آسان ہوگا اور اچھی مارکیٹ بناسکیں گے۔ الطاف حسین ٹریڈرز کی جانب سے وزیر زراعت کی سنجیدہ کوششوں کو اور دبئی مارکیٹ میں جی بی کی مصنوعات کو پہنچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں سیکرٹری زراعت گلگت بلتستان خادم حسین سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر جاوید حسین سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدتِ مسلمین کے زیرِاہتمام آج جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر و یمن کے عنوان سے منایا گیا۔ اس حوالے سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور کشمیری و یمنی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید حسین زیدی، خانم سیدہ حنا رضا تقوی، نجم خان اور رانا کاظم علی اور دیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر و یمن میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی کشمیر کے مسئلے پر روایتی غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے، جبکہ یمن پر سعودی جارحیت پر بھی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، اگر امت مسلمہ بیدار نہ ہوئی تو طاغوتی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے ذریعے انہیں ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جو عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر بےگناہوں کے گلے کاٹنے میں مصروف ہیں وہ یہود و نصارٰی کی ایجاد کردہ ہیں۔ ہمیں ہر شخص کو اپنی صفوں سے دور کرنا ہوگا جو دین کے نام پر قتل یا تکفیر کا پرچار کرے۔ اگر مسلمان حکمت و بصیرت اور دانش سے کام لیں تو دشمنوں کی تمام چالیں ناکام ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت ایک شرعی تقاضا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان مظلومین کی حمایت میں یک زبان ہو کر ظالموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر و یمن کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام کشمیر اور یمن کے مظلوم عوام پر جاری مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی اور حسنین انصاری نے کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشميری ہمارے بھائی ہیں ان کے حق خودارادیت کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کیا جائے کشمیری عوام پر انڈین فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یمنی عوام کا قتل عام جاری ہے یمنی عوام پر بمباری کرکے ان کے اسکول، تعلیمی ادارے اور ہسپتال تباہ کردییے گئے۔ آخر جارح 39 ملکی افواج کس قانون کے تحت یمنیوں کا خون بہا رہی ہے۔ پاکستانی عوام کا اپنی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ ظالم کی بجائے مظلوم کی حمایت کرٕے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے، امریکہ اور اس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، کشمیر اور یمن میں ہونے والے مظالم پر او آئی سی کی خاموشی ظالم کی حمایت کے مترادف ہے، کشمیر پر مودی سرکار اور بی جے پی مظالم ڈھا رہی ہے لیکن یمن میں تو نام نہاد مسلمان ہے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔ یمن میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سعودی چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔ احتجاجی ریلی میں مولانا غلام جعفر انصاری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مظلومین کشمیر و یمن سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر،یمن اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے فلگ شگاف انداز میں کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں امت مسلمہ کی بیداری پر زور دیتے ہوئے اس دور عصر کی اہم ضرورت اور دین اسلام کے حقیقی تشخص کی بقا کے لیے اولین تقاضا قرار دیا۔اس سلسلے میں مرکزی ریلی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں کی قیادت میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں عالم اسلام کے خلاف برسر پیکار ہیں۔اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے وہ ان مسلم حکمرانوں کو استعمال کر رہی ہیں جو دین کی بجائے تخت و تاج کو اپنی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔وہ مسند نشین مسلمان حکمران جو امت مسلمہ کا لہو بہانے میں مصروف ہیں اسلام کے روشن چہرے پر بدنما داغ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یمن کے بے گناہوں شہریوں پر آگ و بارود کی بارش کرنے والے بہت جلد اپنا بھیانک انجام دیکھیں گے۔ظالموں کے لیے خدا کی پکڑ بلاشبہ شدید ہے۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام عالم کو اپنا سکوت توڑنا ہو گا۔یورپ میں انسانی حقوق کی پامالی کے معمولی واقعات پر آسمان سر پر اٹھانے والی انسانی حقوق کی عالم تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کی درندگی کیوں نظر نہیں آتی۔کشمیری نوجوانوں کو خفیہ عقوبت خانوں میں تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ ریاستی اداروں کے ہاتھوں نوجوان عورتوں کی عزتیں محفوظ نہیں۔مقبوضہ کشمیر کئی سالوں سے محاصرے میں ہے۔ اقوام متحدہ اگر مسلمان کو انصاف فراہم نہیں کر سکتا تو اس کا وجود بے مقصد ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے سیکرٹری انجئنرظہیر عباس نقوی نے کہا کہ اگر امت مسلمہ بیدار نہ ہوئی تو طاغوتی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے ذریعے انہیں ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔جو عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر بےگناہوں کے گلے کاٹنے میں مصروف ہیں وہ یہود و نصارٰی کی ایجادکردہ ہیں۔ ہمیں ہر شخص کو اپنی صفوں سے دور کرنا ہو گا جو دین کے نام پر قتل یا تکفیر کا پرچار کرے۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ اگر مسلمان حکمت و بصیرت اور دانش سے کام لیں تو دشمنوں کی تمام چالیں ناکام ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت ایک شرعی تقاضا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان مظلومین کی حمایت میں یک زبان ہو کر ظالموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں
وحدت نیوز(نصیر آباد) قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نصیر آباد کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ ایک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ،ریلی مرکزی امام بارگاہ باری شاخ ضلع نصیر آباد سے نکالی گئی ،شرکائے ریلی نے مظلومین کشمیر ویمن کے حق میں نعرے بازی کی۔
ریلی کے شرکاء سے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنماعلامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ھندوستان گذشتہ ستر برس سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے۔ مودی نے تو ظلم کی انتہا ہی کر دی ہے اور یہی حال یمن کا ہےکہ یمن میں پر39ملکی فوجی اتحاد حملہ آور ہے اور 7 برس سے نہتی یمنی مسلمانوں کے آگ اور بارود کی بارش کررہا ہے، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے انسانیت سوز مظالم کرکے بدترین تاریخ رقم کی ہے ، اسپتالوں اور اسکولوں تک کو نشانہ بنایا گیا ہے ، لاکھوں یمنی مسلمان شہید اور بے گھر ہوچکے ہیں۔
وحدت نیوز(کندھ کوٹ) قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل کندھ کوٹ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سٹی کندھ کوٹ کی جانب سے مشترکہ " یوم یکجہتی کشمیر و یمن" کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مدرسہ ارشاد الثقلین سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین کی جانب سے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، مردہ باد ہندوستان، مردہ باد آل سعود کی فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے سیکریٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی، جمیل حیدر ساجدی، ڈاکٹر احسان علی شیخ، سید رحم علی شمسی، راجہ پرویز کربلائی، بابر علی ملک و دیگر نے کی۔