Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(بھٹ شاہ )اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ اسلام پیغام وحدت کنونشن کے موقع پر حالات حاضرہ کے عنوان سے مذاکرہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وحدت اور اتحاد کا حکم قرآن کریم اور سنت میں موجود ہے سیرت اھل بیت علیھم السلام میں اتحاد بین المسلمین کی بہترین مثالیں اور عملی اقدامات موجود ہیں۔ لہذا حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے بانی نہیں بلکہ اس حکم دین کو احیاء کرنے والے ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی الہی  بصیرت سے عالمی استکباری و استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا اور امت مسلمہ کو نکتہ توحید اور حبل اللہ کے گرد اتحاد کا پیغام دیا۔ اسلام دشمن سامراجی قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج اتحاد بین المسلمین کا پیغام عملی شکل میں نظر آرہا ہے امت مسلمہ کی قدریں بھی مشترک ہیں اور درد بھی مشترک ہے۔ دین اسلام کی سربلندی اور مشترکہ دشمن کے مقابلے میں اتحاد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے حواری آل سعود خوشنما نعروں سے امت مسلمہ کو مزید فریب نہیں دے سکتے اس لئے کہ اب ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے حق و باطل کا معرکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہا ہے۔ اور اھل حق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔مذاکرہ کی نشست سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری تبلیغات علامہ دوست علی سعیدی، معروف دانشور سید راشد احد ،عبدالرزاق بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ مولانا سرفراز مہدی چانڈیو نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار کورٹ میں وحدت امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ، مسیحی رہنماؤں، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کا مقصد ملک میں امن کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات میں امن ایوارڈ کی تقسیم تھا۔مقررین نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی اور ضلع فیصل آباد  کی کابینہ کی کوششوں کو غیر معمولی انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے حب الوطنی کے اظہار کی عمدہ کاوش قرار دیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ہمارے خطے کے امن کے بدترین دشمن ہیں۔وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انکے مذموم عزائم کی تکمیل تب ہی ممکن ہو گی جب مسلمان اندر سے کمزور ہوں گے۔ہماری سرزمین مختلف ریاستوں کی انتہائی اہم گزرگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں بہترین مواقعوں کے ساتھ ساتھ بدترین خطرات بھی لاحق ہیں۔اب ہمیں لسانیت، قومیت اور مذہبی بنیادوں پر کھوکھلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریاست کو اس وار سے بچنے کے لیے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنا ہو گا۔عدم تحفظ اور لاقانونیت کے غلبہ سے ریاست اپنا اعتماد کھو بیٹھتی ہے۔ملک میں امن کے حقیقی قیام کے لیے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔وحدت و اخوت کا پرچار امن کی جانب سفر کا نام ہے۔ہم نے اسے شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرنا ہے۔پاکستان کے استحکام کے لیے کانفرنس میں موجود امن کے تمام داعی تحسین کے مستحق ہیں۔

 ادارہ نور الاسلام کے بانی ابو احمد مقصود مدنی نے وحدت امن کانفرنس کو فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسالک و مذاہب کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔انجمن تاجران کے صدر ولی محمد نے کہا کہ مضبوط معیشت ملکی امن سے مشروط ہے۔معیشت مستحکم ہو گی تو عوام خوشحال ہوں گے۔

حافظ محمد عبید نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس طرح متحد ہونا چاہیے کہ باطل کے مقابلے میں ہم ایک قوم نظر آئیں۔مسیحی رہنما پاسٹر شباب رشید نے کہا کہ امن کی یہ کاوش پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔جعفریہ ٹرسٹ کے صدر جعفر نقوی نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں۔ بسنے والے ہر فرد کے بنیادی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ غلام اکبر ساقی نے کہا کہ امن کے دشمن ہمیشہ مذہب کے لبادے میں چھپتے رہے ہیں۔ ہم سب کو چاہیئے کہ اپنی صفوں کو ایسے عناصر سے پاک کریں۔فرقہ واریت کا پرچار کرنے والوں کی زبان کو سختی سے بند کرانا ہو گا۔خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ہمیں اپنی مساجد ،عبادت گاہوں اور گھروں میں بھی امن کا پرچار کرنا ہو گا۔

مفتی مظفر اقبال نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے بھکاو مال ہیں۔طاغوت و استعمار کے ان ایجنٹوں کو بے نقاب کیے بغیر امن نہیں آ سکتا۔پریس کلب کے صدر علام عباس تنویر نے مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل میں مجلس وحدت مسلمین بہترین کام کر رہی ہے۔

سینئر پاسٹر شمعون نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے۔ ہمارے لیے رنگ،نسل مذہب پر پاکستان مقدم ہے۔بزرگ عالم دین علامہ یوسف انور نے کہا کہ موجودہ حالات میں امن کانفرنس کا انعقاد انتہائی بابصیرت اور دانشمندانہ فیصلہ ہے۔اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہرشخص کو انفرادی کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے۔پیر معصوم شاہ نے کہا کہ امن کے حقیقی قیام کے لیے خلوص نیت شرط ہے۔قومی سطح پر بھی ایسی کوششیں کی جانی چاہئے۔

 کانفرنس کے دیگر مقررین میں رانا محمد خان،خالد محمود اعظم آباد،مفتی مظہر اقبال، سید اظہر حسین شاہ،صدر پریس کلب فیصل آباد غلام عباس،سید اظہر حسین شاہ،مولانا محمد امجد،رانا سجاد اکبر،الحاج صاحبزادہ پیر محمد معصوم،سلیمان یونس،علامہ محمد ریاض کھرل،ظفر ڈوگر،سید ایوب شاہ،علامہ عبد الخالق اسدی،حافظ محمد امجد،فادر خالد رشید عاصی،محمد اسلم بھلی شامل تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر مختلف شخصیات میں امن ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور تعمیر کراچی تعمیرپاکستان کل جماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالر حیم سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں صوبائی پولیٹکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی اور میر تقی علی ظفر شامل تھے ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے 29 دسمبر کو ہونے والی تعمیر کراچی پاکستان کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا اور کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی ۔

سردار عبدالر حیم نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کا دعوت نامہ وصول کیا اور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین نے سندھ حکومت کی طرف سے پیش کئے جانے والے بلدیاتی بل کا ازسر نوجائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے دیگر صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی بل کے جن نکات پر دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں ان پر حکومت کو نظرثانی کرنا ہوگی، مذکورہ بل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بل کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیئے، قومی و لسانی بنیادوں پر صوبے کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا، ان پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں کراچی اور اندرون سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، باہمی مشاورت سے ایسا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کے بہترین موقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی شہر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، جو شہر ملک کو ستر فیصد ریونیو دیتا ہے اس مکمل طور پر نظر انداز رکھا گیا ہے، کراچی کی ترقی کے لئے مشترکہ کوششوں کا تعین 29 دسمبر کو اے پی سی میں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، ناصر حسینی اور محمد عباس بھی شریک تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تعمیر کراچی پاکستان کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفدنے اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب،عارف خان ایڈوکیٹ اوررکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری ودیگر سے ملاقات کی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں صوبائی پولیٹکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی،صوبائی رہنماء ناصر حسینی،سیکریٹری جنرل کراچی علامہ صادق جعفری ودیگر موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے 29دسمبرکوہونے والی تعمیر کراچی پاکستان کانفرنس کا دعوت نامہ اراکین رابطہ کمیٹی کو پیش کیا اور کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی۔رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کا دعوت نامہ وصول کیا۔

وحدت نیوز(دومیل)مجلس وحدت مسلمین کی ریاستی تنظیم سازی کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس دومیل میں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید یاسع سبزواری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی قائدین نے شرکت کی جن میں ملک اقرار الحسن سیکرٹری ایمپلائز ونگ اورآصف رضا ایڈووکیٹ معاون مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی کے علاؤہ ریاستی تنظیم سازکونسل کے ممبران شریک تھے جن میں ریاستی ڈیوٹی سیکرٹری جنرل سید نجف علی نقوی، ریاستی سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، سابق سیکرٹری تعلیم سازی سید سجاد حسین سبزواری،سیکرٹری روابط سید سعود کاظمی،سیکرٹری تربیت آغا سید اسرار عباس نقوی اور جواد حسین کاظمی ضلع نیلم ویلی سے شریک ہوئے ۔

اجلاس کی کارروائی کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا، تنظیم سازی کونسل کے شرکاء نے تنظیم سازی کے ایجنڈے پر کافی مفصل گفتگو کرتے ہوئے تمام اضلاع میں تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئندہ ماہ میں پروگرام مرتب کیا گیا مظفرآباد ڈویژن اور پونچھ ڈویژن کارکردگی کے علاؤہ میرپور ڈویژن میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے تمام ممبران نے یقین دلایا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر میں مضبوط کرنے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی آخر میں دعا کی درخواست کی گئی، علامہ ڈاکٹر یاسر سبزواری صاحب نے دعا فرمائی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree