
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام جیمس ہاسپیٹل کی بحالی تحریک کے سلسلے میں احتجاجی ریلی نکال کر ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا۔ جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ضلعی رہنما وسیم لطیف مہر ،نثار احمد ابڑو ،سٹی سیکرٹری جنرل سجاد مغیری نے کی۔
ڈی سی چوک پر ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے میں جیکب آباد شہری اتحاد کے چیئرمین محمد اکرم ابڑو جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو مولانا عبد الجبار رند عابد سندھی استاد عبد الفتاح ڈومکی و دیگر سیاسی و سماجی رہنما شریک ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ناقص کارکردگی کرپشن اور بد انتظامی کے باعث جیمس تباہ حال ہو چکا سندھ حکومت اور عوام کے منتخب نمائندے تباہ حال جیمس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جیمس میں آنے والے غریب اور بے سہارا عوام ڈاکٹرز کی عدم توجہ اور دوائیں نہ ہونے کے سبب مایوسی کا شکار ہیں۔ جیمس کی کارکردگی سے جیکب آباد کے عوام نا خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیمس ضلع جبکب آباد اور بلوچستان کے قریبی اضلاع کے عوام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ جیکب آباد کے عوام گذشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد اعظم کے نظریات، افکار عین اسلام اور انسانیت کے مطابق ہیں۔ آپ ایک ایسے پاکستان چاہتے تھے جس میں تمام رنگ نسل اور مذہب کے لوگوں کو آزادی ہوں۔ محروموں کو ان کا حق دلانا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا قائد اعظم کا شیوہ تھا یہی وجہ تھی کہ ان سے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر عقلیتوں پر ہونے والے مظالم برداشت نہیں ہوئے اور انہوں نے آواز حق بلند کی۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمران قائد اعظم کی رحلت کے بعد ان کے مشن کو فراموش کر چکے ہیں اور آج ایسے لوگ حکمران بنے ہیں جن کو ملک لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ ملک میں کرپشن، جرائم، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے مگر کسی کو ٹس سے مس نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا قائد اعظم نے کبھی ایسے پاکستان کی خواہش نہیں کی جس میں مظلومین، محرومین اور کمزوروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جائے اور کرپٹ اور دہشتگردوں کے ساتھ ڈیل کی جائے۔ آج بھی وقت کے حکمران کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے، اگر وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں تو قائد اعظم کے فرمودات کو زہن نشین کریں اور قائد اعظم کے راستے پر گامزن ہوں۔
وحدت نیوز(لاہور)برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد تھے۔ وہ حصولِ پاکستان کے لیے بے شمار قربانیوں کے ساتھ سرگرداں تھے۔ ہمارے مخالف ہندو، مسلمانوں پر طنز کے تیر چلاتے تھے کہ پاکستان کے حصے میں جو علاقے آ رہے ہیں وہ انتہائی پسماندہ ہیں۔ جلد ہی پاکستان معاشی طور پر کمزور ہونے کے ناطے ختم ہو جائے گا اور بھارت کی گود میں آن گرے گا۔ اس کا جواب قائد اعظم نے یہ یوں دیا کہ ’’میں کہہ سکتا ہوں ایک عام فرد کے طور پر اور یہ میری پختہ رائے ہے کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہو گا بلکہ یہ ایک بہت طاقتور ملک ہو گا۔
ان شاءاللہ ۔آج ہمیں اپنے محبوب قائد ؒ کے فرمان کے مطابق ان کا خواب پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔آئیں عہد کریں جس طرح قائد اعظمؒ پاکستان کو دیکھنا چاہتے تھےہم ویسے ہی پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار پیش کریں ۔ ہم سب کی یہ دلی خواہش ہے کہ ہمیں قائد اعظم ؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کا پاکستان چاہیے ۔ وہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم سب ملکر پاکستان کی خوشحالی اور پیشرفت میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی وفد نے محترمہ نرگس سجاد جعفری کی سربراہی میں اسلام آبادکے مرکزی چرچ ایف سیون کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی ۔ چرچ کی انتظامیہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئےنیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
محترمہ نرگس سجاد نے چرچ میں آئے ہوئے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایات پر آپ کے پاس آئے ہیں ، آپ ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کا ہر شہری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔
محترمہ نرگس سجاد نے اپنے خطاب میں قائد اعظم کی 11 اگست 1947 کو پہلی آئین ساز اسمبلی سے خطاب کی تقریرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ “پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کی مذہبی اقلیتوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ میں ہر ایک چاہے وہ کسی رنگ یا نسل یا مذہبی عقیدے سے متعلق ہو، چاہے اس کا تعلق کسی فرقے سے ہی کیوں نہ ہو، وہ اول و آخر جمہوری ریاست کا باشندہ ہوگا۔ آپ سب کے حقوق و مراعات و فرائض و ذمہ داریاں مشترک ہوں گی اور آپ سب ان سب کے برابر کے حصہ دار ہوں گے۔ آپ آزاد ہیں آپ اس لئے آزاد ہیں کہ آپ اپنے مندروں ،گرجہ گھروں میں جائیں آ پ اس لئے آزاد ہیں کہ آپ اپنی مسجد میں جائیں یہاں پاکستان کی حدود میں اپنے مذہبی عقیدے کی کسی بھی عبادت گاہ میں جائیں۔ آپ کا تعلق کسی مذہب کسی عقیدے یا کسی ذات سے ہو اس کا مملکت کے مسائل و معاملات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ ہر شخص کا انفرادی عقیدہ و عمل ہے بلکہ سیاسی لحاظ سے اس مملکت کے ایک شہری کی حیثیت سے رہے گا۔
آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد صاحبہ نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر قائداعظم ؒ کے فرمودات پر من وعن عمل ہوتا تو نہ ہمارے ملک دہشت گردی ہوتی اور نہ ہی فرقہ واریت پروان چڑھتی ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے وفد محترمہ بیناشاہ مرکزی مسئول آفس ،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد و ضلعی کابینہ کی خواتین ہمراہ تھیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 146ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کے لیے قائد کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ وطن عزیز آج جن نامساعد حالات کا شکار ہے اس کی واحد وجہ ان نظریات سے دوری ہے جو تحریک پاکستان کی بنیاد بنے۔جن کو عملی شکل دینے کے لیے دنیا کے ایک عظیم مسلم رہنما نے انتھک جدوجہد کی۔ قائد اعظم کا پاکستان ایک ایسے خطے کا نام تھا جس پر بسنے والا ہر شخص امن و سلامتی اور اپنے بنیادی حقوق کے ساتھ پرامن زندگی بسر کر سکیں۔ جن قوتوں نے اس ملک میں تکفیریت، نفاق اور شدت پسندی کا بیج بو کر آگ اور بارود کا کھیل شروع کیا انہوں نے قائد اعظم کے نظریات سے غداری کی۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جدوجہد ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیےتھی جہاں تمام طبقات بلاتخصیص مذہب و مسلک اپنی مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔جو عناصر اسلام کے نام پر پاکستان کو ایک تکفیری ریاست بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ قائد اعظم کے نظریات، زمینی حقائق اور بین الاقوامی تعلقات کے تقاضوں سے لاعلم ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام ایسے لغو نظریات کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ارض پاک پر بسنے والے تشیع قائد کے حقیقی پیروکار اور باوفا بیٹے ہیں جنہوں نے ہمیشہ وحدت و اخوت کا پرچار کیا۔ہم اتحاد و اخوت کے اس پرچم کو کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیں گے اور قائد اعظم کے فرمودات کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے پوری ذمہ داری کے ساتھ عملی کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی،کوئٹہ شہر مسائلستان بن چکا ھے ،مسلط شدہ عناصر کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ،عوام نے ہمیشہ اپنی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین کا سا تھ دیا ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ COVID 19 کا مسئلہ ہو یا شیعہ ہزارہ نسل کشی کا مسئلہ، زائرین کا مسئلہ ہو یا پھر کوئی بھی عوامی مسئلہ ۔ف ایک ہی ایسی جماعت ہے جس نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا اور نا کھبی چھوڑ ے گی۔ اسلئے اب پھر عوام مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیکر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا سید محمد رضا ، سیکریٹری جنرل ضلع علمدار ارباب لیاقت علی ہزارہ و دیگر رہنماؤں نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں ،مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، ماضی کیطرح کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنائی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کارکن اور عہدیداروں نے عوامی رابطہ مہم زور و شور سے شروع کر لی ہے ،انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بھی جانچ پڑ تال ہوگی ۔پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے ہم یہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کے تمام کارکن اور عہدیدار عوامی رابطہ مہم مزید بڑھائیں تاکہ مجلس وحدت مسلمین کا پیغام گھر گھر پہنچایا جاسکے۔ پاکستان کو در پیش مسائل کا حل باہمی سیاسی روابط رواداری اور ایک دوسرےکو ساتھ لیکرچلنے میں ہے۔ ھم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ھوئے اس عزم کا اعادہ کرتے ھیں کہ اپنے شہر، صوبے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنی عوامی خدمات اور سابقہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیگی، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیم بنائی ہے۔ ہم نے بطور وزیر جو کام کئے ہیں، ھماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، مختلف پارٹیوں کے ہمارے ساتھ رابطے جاری ھیں ان کے ساتھ ہماری گفت و شنید جاری ھے۔ اب تک کی پیش رفت شاندار رہی ہے، سیاسی طور پر ہم سب کو ساتھ لیکر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع علمدار ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ آغا رضا نے اپنے دور حکومت میں بلا تفریق رنگ ، نسل ،مذہب جو کام کیے عوام خود بھی اسکے معترف ہیں اور موجودہ نااہل مسلط شدہ عناصر کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ھماری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ صرف ایک ہی ایسی جماعت ہے جس نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا اور نا کھبی چھوڑ ے گی۔ اسلئے اب عوام ایک بار پھر مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیکر اپنے مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی۔