
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(سکردو)منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم سے شیخ سکندر اور شجاعت ایڈووکیٹ کی قیادت میں عمائدین و سرکردگان کتپناہ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقے کے جملہ مسائل پر گفتگو شنید ہوئی۔
اس موقع پر شجاعت ایڈووکیٹ نے کہا سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن موجودہ حالات میں کاظم میثم جس طرح حلقے کی نمائندگی کر رہا ہے اس پہ ہمیں فخر ہے۔ انکی حلقے کے لیے جاری خدمات اور اقدامات کو سراہتا ہوں اور جہاں ہماری ضرورت ہوگی انکی مدد کے لیے سارے عمائدین حاضر ہیں۔
اس موقع پر نیک جذبات پروزیر زراعت کاظم میثم نے عمائدین و سرکردگان کتپناہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو گلے سے لگاتا اور خدمات لیتا رہوں گا۔ جس انداز میں پورے ریجن کی تعمیر و ترقی میں پیشرفت جاری ہے وہ حلقے کے عوام اور بلتستان ریجن کے عوام کی نیک تمناوں، قیادت کی بصیرت و جدوجہد اور وزیراعلیٰ جی بی کی بابصیرت کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انشاءاللہ تعمیر و ترقی کی راہ پہ خطہ گامزن ہے اور ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرکے دکھائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا کہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کے لئے شدید مشکلات کھڑی کردی ہیں، موجودہ صورتحال میں متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، تحریک انصاف کی تبدیلی کے نعرے کو حوصلہ افزاء تب ہی قرار دیا جاسکتا ہے جب ملک میں بسنے والوں کا نظام زندگی بہتر ہوتا دکھائی دے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، جس کے لئے بلاتاخیر ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے، محض خوشنما نعروں سے عوام کو خوش نہیں کیا جاسکتا، ملک میں پڑھے لکھے افراد کو روزگار کی عدم فراہمی انکے خاندانوں کے لئے بےچینی میں اضافے کا باعث ہے جسے دور کرنا ہوگا۔
علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا کہ سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے، قتل و غارت، ڈکیتی اور لوٹ مار کی آئے روز وارداتیں قانون کی عمل داری پر سوالیہ نشان ہیں، جرائم کے واقعات میں تیزی امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے حکام بالا کی چشم پوشی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے جو نامناسب ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور بنیادی حقوق پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان، علامہ آغا علی رضوی،رکن گلگت بلتستان کونسل علامہ احمد علی نوری، وزیر زراعت کاظم میثم نے گلگت بلتستان کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد شاہ صبا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اردو، بلتی اور فارسی زبان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی اعلی فکری خوبیوں کے باعث ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ان کی تصانیف کو علم و ادب میں نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔1947 کی جنگ آزادی کے دوران عوام میں سیاسی شعور اور انقلابی فکر کی بیداری کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(پونچھ)ضلع پونچھ میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نےڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجف علی نقوی کا حلف لیا اور اس حلف برداری کے موقع پر ضلع پونچھ کی ضلعی یونٹ کو بھی بنایا گیا اور ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع پونچھ سید نواب کاظمی کا بھی حلف لیا گیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کے ساتھ سیکرٹری تربیت آغا سید اسرار عباس نقوی، سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی،ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات سید رضی عباس سبزواری اور سیکرٹری روابط سید سعود علی کاظمی نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(شہدادکوٹ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے شہدادکوٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی تیاری کے لئے ضلعی سطح تک پارٹی ذمہ داران کی رہنمائی کی گئی ہے جو اضلاع کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی بنا رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ ان بلدیاتی انتخابات میں ہم بہتر حکمت عملی سے وارد ہوں گے۔ صوبہ سندھ میں ہمارا ووٹ بینک ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سندھ میں اکثریت پیپلز پارٹی کی ہے لیکن پنجاب سمیت مختلف صوبوں میں کامیابی کے لیے اسے ہمارے تعاون کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی اور صوبائی حکومت میں ہماری نمائندگی موجود ہے۔ جہاں ہم سیاحت کو فروغ دے کر مقامی لوگوں کے روزگار میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہاں کے لوگوں کی طرف سے اس کی بہت زیادہ مانگ ہے کہ جی بی کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے اور انہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور نمائندگی دی جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں انہیں برابر کا شہری تسلیم کرتے ہوئے وفاقی اداروں میں متناسب نمائندگی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھایا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو لیکن وفاقی حکومت کا کردار اس حوالے سے مایوس کن ہے۔ پنجاب میں حال ہی میں ایک مذہبی جماعت کے سامنے گھٹنے ٹیکنا اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کو عام معافی کا راستہ دیکھانا ایک انتہائی غلط اقدام ہے جس سے پورے ملک کے عوام پریشان ہیں۔ غلط فیصلوں کی وجہ سے اسی ہزار شہداء کے وارث مایوس ہیں دہشت گردی کا شکار ہونے والے وارثان شہداء اپنے پیاروں کے قاتل دھشت گردوں کو تختہ دار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سعودی عرب میں فحاشی عریانی اور رقص و سرود کی محفلیں سجا کر دین اسلام کے احکامات کو پامال کیا جا رہا ہے۔ جب کہ آل سعود کا یمن پر حملہ اور مظلوموں کا قتل عام افسوسناک اقدام ہے۔ اس قسم کی حکمرانی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین غربی لاہور کی اہم میٹنگ علی رضا کاظمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ، میٹنگ میں صوبائی سیکریٹری یوتھ سجاد حسین ، ڈپٹی سیکرٹری غربی لاہور براد رضا نقوی ، سمیت ضلعی کابینہ کے ارکان جن میں علی رضا کاظمی ، برادر رائے فواد ، برادر نصیر ، برادر صفدر ، برادر نثار اور برادر عمران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع کابینہ کی تشکیل نو ، نئے یونٹ کے قیام ، پرانے یونٹ کے وزٹ ، شعبہ جوان اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔