Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی اراکین مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات وتربیت محترمہ نرگس سجاد نے اولڈ رضویہ سوسائٹی کراچی کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سینیئر تنظیمی خواتین کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔ محترمہ نرگس سجاد نے ضلع کو فعل کرنے کے لئے مشاورت کی اورکسی بھی دینی ،سیاسی اورمذہبی جماعت کو مظبوط بنانے اور اس کی ضرورت پر گفتگو کی اورساتھ ہی مجلس وحدت مسلمین کی خدمات اور  اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر کراچی ڈویژن کی تمام اراکین نے عزم وحوصلہ سے کام کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس نشست میں مرکزی خواتین رہنماؤں کے علاوہ کراچی ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ معصومہ ممتاز ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ نایاب زہرا،سیکریٹری روابط محترمہ سلمٰی ، سیکر ٹری مالیات محترمہ عتیق اور مختلف یونٹ کی سیکرٹری جنرل خواتین نے شرکت کی

مرکزی سیکریٹری آفس محترمہ بینا شاہ نے تنظیمی ریکارڈ چیک کئے،تنظیمی پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی۔ آخر میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ بنین زہرا نے سب کا شکریہ ادا کیا  اس نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ سے ہوا،اس کے بعد یہ وفد محترمہ نشاد عابدی کی رہائش گاہ پر گیا ان سے ملاقات کی مجلس وحدت کے وسیع اھداف ومقاصد پر بات چیت ہوئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ آرمی پبلک اسکول اور دہشت گردی کا نشانہ بنے والے دیگر شہداء پاکستان کے ساتھ تجدید عہد کے لیے مرکزی سیکریٹریٹ میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیا گیا اور شہداء کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔

 تقریب سےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ، رکن مرکزی کابینہ جناب محمد اقبال بہشتی سمیت اسلام آباد، راولپنڈی کی تنظیموں انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات نہیں بلکہ ان کو عدالتی عمل کے ذریعے پھانسی کے پھندے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔مذاکرات اور قومی دھارے میں شمولیت کے نام پر تکفیریت کو ریاستی نظام کے رگ و پے میں دیگر سانحات اور فرقہ واریت کا زہر پھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے والد بزرگوار سید شفقت شاہ ہمدانی کی نماز جنازہ رانا ٹاؤن شاہدرہ لاہور میں ادا کی گی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین علامہ احمد اقبال رضوی،سید اسد عباس،عبدالخالق اسدی اور مظاہر شگری  سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں تدفین کے لیے میت ان کے آبائی گاؤں پننوال تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم میں لے جائی گی۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور خراغاں کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و مذہبی سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوربیاد شہداء وطن شمع روشن کی ۔

اس موقع پرصوبائی رہنما علامہ باقرعباس  زیدی،سیکرٹری سیاسیات سیدعلی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن،صادق جعفری،ناصر الحسینی،تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی،ایاز مغل، عدنان روف، جمیل اختر، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی، شبر رضا، منیر احمد سلوری، ولی مصطفی، رضی حیدر رضوی، فرحت عباس رضوی، زین رضا رضوی، محمد عباس رضوی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 اپنے خطاب میں رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھاملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے۔تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔انتہاپسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، نومنتخب ضلعی کابینہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے حلف لیا، تفصیل کے مطابق تقریب حلف برداری جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی سیال سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ نومنتخب میں ضلعی کابینہ میں مولانا ہادی حسین ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، غلام رضا عابد سیکرٹری سیاسیات، عاصم رضا زیدی سیکرٹری تعلیم، عاشق حسین سیکرٹری روابط، فخر نسیم سیکرٹری تنظیم سازی، محمد رضا مومن سیکرٹری میڈیا سیل اور شہباز گرمانی ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا، اس موقع پر ممبر ضلعی سیاسی کونسل تصور خان بلوچ اور قاسم علی یوسف موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں مختلف میڈیکل کالجز کے احتجاجی طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ میڈیکل کالج کے طلباء گذشتہ کئی روز سے احتجاج پر ہیں مگر حکومت ان کے مسائل حل نہیں کر رہی ہے۔ ایک منتخب جمہوری حکومت کے دور میں طلباء و طالبات کا شدید سردی کے موسم میں منفی ڈگری سینٹی گریڈ میں کوئٹہ میں کھلے آسمان تلے بیٹھنا ارباب اقتدار کی بے حسی کی دلیل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت میڈیکل کالج کے احتجاجی طلبہ سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے۔اس موقع پر احتجاجی طلبہ کمیٹی کے رہنماؤں نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا اور اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر طلباء رہنما سنگت ثناء، عمران خان ،ھدایت اللہ فراز و دیگر نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج پر مجبور کر رہی ہے جبکہ ہمارا مستقبل بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سی اسپیشل ٹیسٹ منسوخ کر کے نئے میڈیکل کالجز جھالاوان مکران اور لورالائی میں زیر تعلیم تمام طلباء کو بغیر ٹیسٹ پی ایم سی رجسٹرڈ کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree