Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات، پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیاربلدیاتی نظام کےخلاف شعبہ امور سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہےکہ قومی معیشت کو اربوں روپے کا ذرمبادلہ دینے والا اور ہر رنگ ونسل ،مذہب و مسلک ، قوم وزبان کے کروڑوں باسیوں کو اپنے آغوش میں پناہ دینے والا کراچی شہر گذشتہ 4 دہائیوں سے کسم پرسی کا شکار ہے ۔ سابقہ و موجودہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہ کے سبب روشنیوں کا شہر اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین شہر قائد کی تباہی و بربادی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے موجودہ مسائل کے حل اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈزکو ایک پیج پر جمع کرنے کیلئے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان 29دسمبر بروز بدھ دوپہر 3بجے سہہ پہرYMCA گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہوگی۔ انہوں  نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں ، سماجی شخصیات کو دعوت دی جارہی ہے۔ امید ہے کہ یہ کل جماعتی کانفرنس شہر قائد کی تعمیر وترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوگی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل انجینئرظہیرعباس نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 11 یونٹس، رابطہ سیٹ اپس کی نمائندگی موجود تھی جس میں مرکزی مسئول شعبہ تربیت مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے مجلس وحدت مسلمین کیوں؟، مرکزی مسئول شعبہ تعلیم برادر نثار فیضی نےتنظیم کی افادیت اور اس میں کام کے اسلوب کے عناوین پر خطاب کیا۔

علاؤہ ازیں برادر ظہیر عباس نقوی نے شعبہ سیاسیات کی اہمیت اور اسلام آباد میں آئندہ لوکل باڈی الیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا اور یونٹس کو ورک اسائنمنٹس دی گئیں۔

برادر اعتزاز نے مفصل ضلعی کارکردگی رپورٹ پیش کی، ضلعی کابینہ نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا اور اعتراضات اور اصلاحی نقاط پر فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ضلعی شوریٰ اجلاس کے اختتام پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی صاحب نے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔

تکریم شہداء کانفرنس بسلسلہ عشرہ تکریم شھدائے مکتب اھلبیتٔ کے حوالے سے بھی یونٹس کو عوامی شرکت کیلئے تیاری کیلئے کہا گیا۔دعائے امام ع سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)جیکب آباد کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے الائنس شہری اتحاد کے زیر اہتمام مہران سوشل فورم کی میزبانی میں جیمس بچاؤ احتجاجی تحریک کا مین ڈی سی چوک پر دھرنا ہوا۔ احتجاج دھرتے سے شہری اتحاد کے چیئرمین محمد اکرم ابڑو ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، مہران سوشل فورم کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحئ سومرو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما وسیم لطیف مہر ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما گلاب جان مینگل، نیشنل پارٹی کے رہنما شاہد جوادی، شہری اتحاد کے رہنما استاد عبد الفتاح ڈومکی، سٹی فورم کے میاں احمد بلیدی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صحت کے اداروں کی کارکردگی کرپشن اور بد انتظامی کے باعث ابتری کا شکار ہے۔ عوام کی منتخب حکومت عوام کو صحت تعلیم اور پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ پاکستان کے عوام کی اکثریت غریب طبقے پر مشتمل ہے جن کی فیملی کا اگر ایک فرد ہی بیمار پڑ جائے تو اس گھر پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے حکومت توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جیمس کرپشن اور بد انتظامی کے خلاف عوام کا احتجاج ادارے کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ 24 دسمبر 2021 دوپہر 2 بجے۔ بمقام ڈی سی چوک پر مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں شہر کی سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کا مشترکہ احتجاج ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلامہ محمد رمضان توقیر کے جواں سال فرزند یاسررضا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب خالق حقیقی سے جاملے۔ جواں سال فرزند کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، لیکن اس موقع پر ہمیں سید الشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے جنہوںنے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبر ؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغر ؑ کے جنازے اٹھائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ طاہرین ؑ میں محشور فرمائے اور آقائے رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے ۔ آمین

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کوئٹہ کاتین روزہ تنظیمی دورہ کیا ، اس موقع پر مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر آغا سید محمد رضا سمیت دیگر رہنماؤں نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے اس دورے کے موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کے ہمراہ مختلف تنظیمی اجلاسوں میں شرکت کی، علمائے امامیہ کوئٹہ کے ساتھ بھی نشست میں شرکت کی اور مختلف مرحومین کے گھروں پر جاکر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری کی زیر صدارت کوئٹہ میں صوبائی کابینہ، شوریٰ بزرگان ، ضلعی شوریٰ ضلع ھزارہ ٹاؤن اور ضلعی شوریٰ ضلع علمدار کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بھی منعقد ہوئے جن میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا ، مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ سمیت ایم ڈبلیوایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کے سیکریٹری جنرل کربلائی عیوض علی، ایم ڈبلیوایم ضلع علمدار کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ ، جملہ اراکین صوبائی کابینہ و دونوں اضلاع کے اراکین کابینہ شریک ہوئے۔

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال اور تنظیمی کی ارتقاء کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے علمائے امامیہ کے ساتھ دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید احمد اقبال رضوی نے وحدت ،اتحاد،اخلاق ، تربیت اور مختلف موضوعات پر بات گفتگو کی۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے علمائے امامیہ کوئٹہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ علمائے کرام ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ، ضلعی ویونٹس مسئولین کیلئے ہر پندرہ روزبعددرس اخلاق میں اپنے خدمات پیش کریں تاکہ ایم ڈبلیوایم کے مسئولین کی اعلیٰ دینی اقدار کے مطابق تربیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس اجلاس میںایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطھری، علامہ ڈاکٹر محمد موسی حسینی،علامہ محمد حسنین، علامہ محمد کاظم بہجتی ،مولانا سید مبشر ،مولانا ھادی اور دیگر علمائے کرام شریک تھے۔آئندہ اجلاس و رابطے کے لئے علامہ محمد حسنین کو کو آرڈینیٹر نامزد کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے صوبائی سطح پر تربیتی میڈیا ورکشاپس کے انعقادِ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے 15 اور 16 جنوری کو  لاہور میں  جبکہ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے جنوری کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں دو روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کے مطابق ان ورکشاپس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شریک ہوں گے۔ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد میڈیا کے نئے رجحانات،فنی تقاضوں اور مثبت استعمال کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر سال ایسی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے جس میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ماہرین شرکاء کی استعداد کار میں اضافے کے لیے خصوصی رہنمائی کرتے ہیں۔ماضی میں جو لڑائی میدان جنگ میں لڑی جاتی تھی آج اسے میڈیا کے ذریعے لڑا جا رہا ہے۔جو قومیں نوجوانوں کے فکر و شعور کو ا اجاگر کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتی ہیں ان کا مستقبل داؤ پر لگ جاتا ہے۔ میڈیا کو ایک موثر ہتھیار تب ہی کہا جا سکتا ہے جب  اس کا استعمال دانش و حکمت اور بصیرت سے کیا جائے۔ میڈیا کے غلط استعمال کا فائدہ ہمیشہ مخالفین کو  ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکشاپس نوجوانوں کو ذمہ دار شہری اور حقیقی معنوں میں محب وطن بننے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree