Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام طبقات کو بلاتخصیص مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔ آج پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری بھرپور لگن اور پُرعزم انداز میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کے آئین کی رو سے بھی تمام طبقات کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی مذہبی جماعتوں، دانشوروں اور اہل علم حضرات کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ارض پاک حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین جعفرطیاریونٹ ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل محمد علی زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ سکیورٹی اداروں کی نااہلی اور ناقص انتظامات کے سبب جعفرطیارسوسائٹی میں اب نوبت لوٹ مار سے خون خرابے تک آن پہنچی ہے ،اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہری قمر رضا کو زخمی کیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا کہ جعفرطیارسوسائٹی اور اہل علاقہ کو محفوظ بنانے کیلئےفوری طور پر ٹھوس اور موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ عوام کے صبر وضبط کو مزید نا آزمایا جائے۔ لوٹ مار کی بڑھتی وارداتیں اور ملزمان کا باآسانی فرار قانون نافذ کرنے والے اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین سینٹرل لاہور کی جانب سے آج بروز جمعرات ایم ڈبلیوایم پنجاب سیکریٹریٹ سے ضرورت مند اور مستحق خاندانوں میں آٹے کے بیگ تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر صوبائی عہدیداران حسین زیدی ، رائے ناصر علی ، سیکرٹری جنرل سنٹرل لاہورشیخ عمران و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ بہت جلد بلدیاتی اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں صوبائی اور ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس میں صوبائی پولیٹیکل کونسل کے اراکین غلام رضا عابد، دلاور زیدی، طاہر عباس اور طاہر بلوچ بھی موجود تھے۔ انجینیئر سخاوت علی سیال نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اُمیدواروں کی سکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب بھر میں خیمے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔

 اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اُصولوں کی سیاست کرتی ہے، بلدیاتی الیکشن میں بے داغ ماضی کے حامل اور مخلص اُمیدواروں کو میدان میں اُتاریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کے پاس بہترین موقع ہوگا کہ وہ کرپٹ، چور، لٹیروں اور ڈاکوؤں کو بے نقاب کریں اور صالح قیادت کا انتخاب کریں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں۔سرکاری اداروں کا کوئی پُرسان حال ہیں۔ صحت،توانائی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے تمام شعبے عوام کو سہولیات کی بجائے مشکلات سے دوچار کرنے میں مگن ہیں۔ملک کے بیشتر حصوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی،طبی سہولتوں کے فقدان اور تعلیمی اداروں کی حالت زار نے عام عادمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُر تعیش سفری سہولیات کا نام ترقی نہیں بلکہ عام آدمی کے معمولات زندگی کو بہتر بنایا جائے۔جہاں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے لگے۔مائیں بچوں کو زہر دے کر خود بھی ابدی نیند سو جائیں۔جہاں عصمتدری کی شکار خواتین کو انصاف نہ ملنے پر خودکشی کرنا پڑے۔جہاں دودھ کے نام پر مُردوں کو حنوط کرنے والے کیمیکل سے تیار شدہ محلول فروخت ہوتا ہو۔جہاں عوام کو حلال کی بجائے حرام جانوروں کا گوشت فروخت کیا جائے وہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کرپٹ حکمران کا واحد ہدف اقتدار کو بچانا ہے۔انہیں ملک کی عوام سے کوئی غرض نہیں۔حکمرانوں نے ’لوٹنے دو کی پالسی“ کو شعار بنا رکھا ہے۔اہم قومی اداروں کے قلمدان نااہل افراد کو محض اس لیے سونپے جا رہے ہیں تاکہ میڈیا میں حکومت کا بھرپور دفاع ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر”ذاتی کاموں“ سے فرصت ملے تو  قومی امور پر بھی توجہ دے۔ سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ پڑھے لکھے بے روزگار افراد کو باوقار روزگار فراہم کرنابھی ریاست کی ہی ذمہ داری ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)  رکن جی بی کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے راجہ محمد علی شاہ صبا کے سانحہ ارتحال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم آسمان ادب کے گوہر نایاب ،میدان تہذیب وثقافت کے شہسوار، مایہ ناز ادیب،شاعر ،مولف، اردو اور بلتی کے صاحب طرز اہل بیان و قلم اور گلگت بلتستان کا عظیم سرمایہ تھے جو اب ہم میں نہیں رہے۔

راجہ محمد علی شاہ صبا کی  رحلت ارض گلگت بلتستان ،حلقہ علم وادب کے لیے ایک ناقابل تلافی حادثہ ہے۔مرحوم کی رحلت پر اہل گلگت بلتستان،مرحوم کے حلقہ احباب اور بازمندگان بالخصوص محترم راجہ محمد اعظم خان کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتاہوں اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں ۔اللہ تعالی مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور بازمندگان کو صبر جمیل عنایت کرے۔آمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree