Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا ہے کہ گمبہ سکردو کو سب ڈویژن کا درجہ دیکر وزیراعلیٰ خالد خورشید نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔ وزیراعلیٰ حلقہ نمبر 2 کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے حلقہ نمبر 2 کو پونے دو ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں دی ہیں۔ سکردو میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلی مرتبہ حلقہ نمبر 2 کی پسماندگی دور کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، اس سے قبل کسی حکومت نے حلقہ نمبر 2 کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ وزیراعظم کے جلسے میں سکردو حلقہ نمبر 2 کے عوام بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اہم پراجیکٹس دینے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خالد خورشید کا شکریہ ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکردو حلقہ نمبر 2 کی سڑکیں پکی کی جا رہی ہیں۔ دو بائی پاسز کی تعمیر کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات ہو رہے ہیں، ان بائی پاسز کی تکمیل سے علاقے میں لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کا شکریہ کہ انہوں نے ہمارے ہاں آکر سب ڈویژن کا نوٹیفیکشن ہمارے حوالے کیا اور بہت بڑے علاقے کو میونسپلٹی میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔ دونوں بڑے اقدامات سے عوام بڑے خوش ہیں، عوام وزیراعلیٰ کے احسانات تا دیر یاد رکھیں گے۔

وحدت نیوز(سکردو)عمائدین و سرکردگان حلقہ نمبر دو کے ساتھ منعقدہ نمائندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حلقہ نمبر دو کے عوام کے دیرینہ مطالبے کا عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے گمبہ سکردو کو سب ڈویژن کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ میونسپلٹی کی توسیع بھی 250 بیڈ ہسپتال تک کر دی گئی ہے جس کی نوٹیفکیشن چند دنوں تک جاری ہو جائے گا۔حلقہ نمبر دو کے عمائدین زعماء و سرکردگان آغا علی رضوی کی سرپرستی میں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اجلاس بلایا تھا جس میں شغرتھنگ روڈ سیکشن فور کی منظوری،حلقہ نمبر دو میں 250 بیڈ ہسپتال اور سکردو بائی پاس ایکسپریس وے بنانے اور کواردو قمراہ روڈ کو پیجو پروجیکٹ میں شامل کرانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر آغا علی رضوی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں بلتستان کا نقشہ بدل رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ مسائل گوناگوں ہے امید ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے سب سے زیادہ توقعات اسی حکومت اور وزیر اعلیٰ سے وابستہ ہے کی مسائل حل کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ سیاحت کے مواقع بلتستان ریجن ہے اور بلتستان ریجن میں جتنے سیاحتی مقامات ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔وزیر اعظم پاکستان بھی گلگت بلتستان کو سیاحتی حب بنانے کا عزم رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس ٹھٹھرتی سردی میں عوام سے مخاطب ہونے بلتستان تشریف لا رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے پلان کے اعلان کرے۔انکی آمد یقینا خطے کی تقدیر بدل دے گی۔اب تک کی بلتستان ریجن میں پی ایس ڈی پی شامل منصوبے بھی اس بات کی دلیل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کے دیرینہ مطالبات کو اور مسائل کو حل کیا اور جس انداز میں مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس اجلاس میں آغا سید علی رضوی،آغا سید محمد رضوی،علمائے کرام،سادات کرام،عمائدین،زعماء و سرکردگان حلقہ نمبر دو نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور انکے ویژن کا سراہا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے درندہ صفت عناصر انسانیت کے مجرم ہیں۔ قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستانی قوم نے دیں ہیں۔ستر ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت شہداءکے خون سے غداری اور سوگواران کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ وطن عزیز کے دشمنوں نے کم سن بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ انسانی جذبوں سے مکمل طور ہر عاری ہیں اور کم ظرفی کی کسی بھی سطح تک جا سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔ہمیں ثابت کرنا ہو گا کہ ایک ایٹمی طاقت مٹھی بھر شرپسند وں کے ہاتھوں یرغمال بن کر اپنے عالمی وقار کو داؤپر نہیں لگا سکتی۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے سانحہ اے پی ایس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفتر میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کراچی کی جانب سے بیاد شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور APS دعائیہ اجتماع و چراغاں کل بروز جمعرات 7بجے رات بتاریخ 16 دسمبر 2021 بمقام نمائش چورنگی پر کیا جائے گا۔جس میں شہر قائد کی نامور مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل سے جاری دعوت نامے میں تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے پروگرام کی بھرپور کوریج کی گزارش کی گئی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مشہور زمانہ کرکٹ شائق چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کی مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سیکریٹریٹ آمد، صوبائی رہنماؤں علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصرالحسینی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔

واضح رہے کہ چوہدری عبد الجلیل المعروف چاچا کرکٹ کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے ہے اور وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے دنیا بھرمیں منعقد ہونے والے کرکٹ میچز میں شرکت کرتے ہیں، ان دنوں وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز سے لطف اندوز ہونے کیلئے کراچی میں قیام پذیر ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) سندھ اور بلوچستان کے دورے پر مصروف مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے وفد کامرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور تربیت محترمہ نرگس سجاد جعفری کی سربراہی میں جعفرطیارسوسائٹی ملیر کا دورہ، وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ بنین زہرا، مرکزی مسئول آفس محترمہ بینا شاہ، مرکزی سیکریٹری عزاداری کونسل محترمہ شبانہ میرانی شامل تھیں۔

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماؤں نے بیت فاطمہؑ انسٹی ٹیوٹ جعفرطیار میں فاضلہ قم محترمہ ریاض فاطمہ سمیت دیگر اساتذہ اور طالبات سے ملاقا ت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کی مرکزی رہنما محترمہ نرگس سجاد جعفری نے محترمہ ریاض فاطمہ کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرجعفرطیاریونٹ کی آرگنائزنگ کی ذمہ داری سوپنی اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محترمہ ریاض فاطمہ نے مسئولیت کے حصول پر اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لانے اور تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاںمحترمہ نرگس سجاد نے اسلام اور تعلیم اور تربیت پر تفصیلی خطاب کیا اور ایم ڈبلیو ایم میں دختران ملت کے کردار اور ایم ڈبلیو ایم کے وسیع ہداف پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ملیر اور جعفرطیار کی خواتین جن میں شعورور آگاہی حد درجہ اضافی ہے امید ہے کہ آپ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی وملی خدمات میں بہتری کا سبب بنیں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree