Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری ،صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی و دیگر نے خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر  پر ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ و تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاک فوج کے ایک جوان کی شہادت پر غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور مقامی زخمی لوگوں کی جلد شفایابی و ملکی سلامتی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا ہے پورے 2670  کلومیٹر ڈیورنڈ لائن میں سب سے واضح نشاندھی کرم کے ساتھ سرحد پر ہے۔ 1846 میں جب یہاں افغان امیر دوست محمد خان نے کرم کو ایک الگ ولایت یا صوبے کی حیثیت دی اور اپنے ایک چہیتے بیٹے کو یہاں کا والی بنایا تو اس ولایت کا حدود اربعہ متعین تھا۔ اس خطے میں سرکاری بارڈر سے ہٹ کر بھی قوموں کے اپنے حدود جانے پہچانے ہیں۔اس علاقے میں طوری قوم کا حد ملکیت کئی ہزار سال سے متعین ہے۔ انگریزوں نے دوسری اینگلو افغان جنگ 1878 میں کرم کو اپنے تاریخی حدود اربعہ کے ساتھ معاہدہ گندمک کے تحت افغانستان سے آزاد کرایا تو اس وقت افغان امیر شیر علی خان اور اسکے بعد سردار یعقوب خان اور بعد کے امیر عبدالرحمن سے معاہدے کرواے کہ کرم کے حدود کا احترام کرینگے اور کسی قسم کی مداخلت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر تسلیم سرحد ڈیورنڈ لاین کا آغاز 1893 میں ہوا تو کرم کے حدود خاص کر خرلاچی اور میدان کے علاقے میں بڑی واضح نشاندہی ہوگیی۔ خرلاچی کے قریب سوختہ چھاؤنی اور میدان میں لکہ تیگہ تاریخی لینڈ مارک بنے۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ خرلاچی کی زمینوں کو سیراب کرنے والے ندی کا بند افغان حدود میں آیا تو اس مشکل کو حل کرنے کے لیے وائسرائے ہند اور امیر عبدالرحمان کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا جسکا ریکارڈ سرکاری اسناد میں موجود ہے۔ اسکے تحت افغان امیر نے ضمانت کروا دی کہ ندی کے بند میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ایک بار پھر 1919 تیسرے اینگلو افغان جنگ کے بعد امیر امان اللہ خان سے اس بارڈر کو تسلیم کیا گیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ حالیہ متنازعہ اور بے مفہوم بارڈر فنسنگ کے دوران یہ پاکستانی حکام کی نالائقی تھی کہ ڈیورنڈ لائن کی واضح نشاندھی کو نظر انداز کرکے باڑ لگوایا اور اس سلسلے میں مقامی قبائل کے احتجاج کو بھی نظر انداز کیا۔ مقامی قبائل نے اب مجبور ہوکر افغانستان پر مسلط کیے گئے خونخوار طالبان کے تجاوز کے خلاف اقدام کیا جو درحقیقت پاکستانی فوج کا فرض تھا۔ہم ملکی سلامتی اور سرحدوں کی نگران فوج اور انتظامی حکام سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ اگر وہ واقعی سرحدوں کے رکھوالے ہیں تو گیارہ سو جریب تسلیم شدہ اور کاغذات مال میں متعین شدہ سرزمین پاکستان پر سودے بازی نہ کرے اور اسکو آزاد کرانے میں مقامی قبائل کی حمایت اور مدد کرے۔ ورنہ انکا یہ دعوی کہ ہم ایک ایک  انچ سرزمین کے رکھوالے ہیں بے معنی رہ جایگا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس۔ مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی ،ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم معصومی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور رضا زیدی ،برادر آصف رضا ،برادر محمود الحسن ،برادر سخاوت حسین بھی پریس کانفرنس میں شریک ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور پاک وطن کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں یہ 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور اس کی وطن عزیز پاکستان میں مبینہ مداخلت قابل مذمت ہے۔ ہم ملکی استقلال آزادی اور تعمیر و ترقی کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نصاب تعلیم سے متعلق ملت جعفریہ کے تحفظات دور کریں اور متنازعہ نصاب تعلیم کو زبردستی مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمان ملک کی دوسری بڑی اکثریت ہیں ان کو دیوار سے لگانے کا عمل ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عزاداروں کے خلاف ناجائز مقدمات درج کئے حکومت ان مقدمات کو واپس لیتے ہوئے آئندہ ایسے ناجائز مقدمات سے پرہیز کرے۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد نے سکردو میں موجود بجلی اور گندم ایشوز پر ڈی سی سکردو سے ملاقات کی اور سکردو شہر میں پائے جانے والے مشکلات پر تبادلہ خیال کیاڈی سی سکردو نے پاور ایکسئین کی موجودگی میں یہ وعدہ دیا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر بجلی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور سکردو شہر میں سپیشل لائنوں کو کاٹا جائے گا اور نیز شہر میں کم از کم روزانہ چھ سے سات گھنٹے بجلی دی جائے گی۔

نیز گندم کے ایشو پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی سی کا کہنا تھا کہ دس دنوں کے اندر کسی حد تک قابو کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری کاچو ولایت علی خان، ضلع روندو کے صدر مولانا اسحاق، مولانا شرافت علی شاہدی اور محمد رفیق شامل تھے

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خرلاچی بارڈر پر فائرنگ کی اصل وجہ باڑ کے دوسرے طرف طوری قبیلے کی 44 ہزار کنال زمینیں ہیں جو باڑ لگاتے وقت فوج نے افغانستان کی طرف چھوڑ دی تھیں ۔ مقامی زمینداروں نے باڑ لگاتے وقت بھر پور احتجاج کیا لیکن باڑ لگانے والے محافظ مسلسل تسلی دے رہے تھے کہ یہ باڑ حفاظت کیلئےہے ۔ اپ کی زمینوں کیلئےراستہ بھی چھوڑ دیں گے  اور ریاست حفاظت بھی کرے گی ۔ بھر پور احتجاج کیا گیا لیکن کسی کی بھی نہیں سنی گئی ڈنڈے کے زور پر باڑ لگا دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں افغان فورسز جس کا کنٹرول اینڈ کمانڈ طالبان کے ہاتھوں میں ہے نے طوری بنگش قوم کے زمینوں میں ڈیفینس روڈ  بنانا شروع کردیا ۔ ریاستی ذمہ داروں سے رابطہ کیا گیا تو نہ باڑ لگاتے وقت وعدوں کی پاسداری کی گئی نہ افغان ڈیفنس روڈ کے روکنے کی کوشش کی گئی ۔ ذمینداروں نے جاکر اپنے زمینوں پر احتجاج کیا ۔ افغان طالبان نے عوام اور پاکستانی گاوں بوڑکی اور خرلاچی پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ رات گئے فائربندی کروادی گئی۔ 20 نومبرکو افغان فورسز طالبان اور مقامی افغانی آبادی نے ملکر بارڈر پر پاکستانی گاوں فوجی چھاونیوں اور چیک پوسٹوں پر حملہ اور ہوکر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کی ۔

 اطلاعات کے مطابق پاکستانی چوکیوں میں موجود جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور درجن بھر فوجی اور سویلین زخمی ہوچکے ہیں ۔ ایک بار پھر  جنگ بندی ہوگئی ۔ کمانڈر نے مقامی مشران سے کہا ہے اب مذاکرات اسلام آباد میں ہونگے ۔ریاست اور ریاستی ادارے جنگ روکنے اور دھرتی کے انچ انچ کی حفاظت کریں ۔ مذاکرات حل نہیں اینٹ کا جواب اینٹ سے دیں گے تو زمینیں واگزار ہونگیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز کی آبادی اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ پاکستان کے سالمیت پر حملہ ہے ۔ ریاست 44 ہزار کنال زمین جان بوجھ کر باڑ کے پیچھے افغانستان کی طرف کیسے چھوڑ سکتا ہے ۔ جب کہ ریوینیوریکارڈ میں ان زمینوں کے انتقالات گاوں بوڑکی اور خرلاچی والوں کے ہیں۔ یہ بد نیتی عوام دشمنی ملک دشمنی تھی ۔ اب اس کا خمیازہ بھی ان ہی طاقتوں کو بھگتنا پڑے گا۔ لمحہ فکریہ ہے کہ کرم کے طول وعرض میں تنازعات کا پرامن تصفیہ ہو رہا تھا ۔ جس میں پیواڑ کا تنازعہ جرگے نے حل کردیا ۔ مٹھائیاں بھی محکمہ مال نے تقسیم کئے ۔ اگلے دن نشاندہی کرنی تھی کہ جرگہ ممبران بمعہ ریوینو سٹاف پیواڑ گئے تو ریاست کے کچھ ذمہ داروں نے چیک پوسٹ پر روک کر آگے نشان دہی کرنے سے روک دیا گیا ۔ شام کو جرگے ممبران کو اٹھا کر ڈرایا دھمکایا گیا ۔ اگلے دن تصفیہ شدہ قبول شدہ فیصلے سے روگردانی کرائی گئی، شام کو مذکورہ بارڈر کا واقعہ پیش آیا۔ جس کو ہم سوچھی سمجھی سازش سمجھتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری زمینیں باڑ کے اندر لےکر آئیں اور ہمارے علاقے پر طالبان حکومت کی دراندازی کا جواب مانگا جائے۔

وحدت نیوز(احادیث)تَفَقَّهوا في دينِ الله فإنَّ الفقه مفتاحُ البَصيرة،وتَمامُ العِبادة والسّببُ إلی المنازل الرفيعة والرُّتبِ الجَليلة في الدين والدنيا، وفَضلُ الفَقيه علی العابد كفَضلِ الشمسِ علی الكواكب ومَن لَم يتَفَقَّه في دينهِ لَم يرضَ اللهُ لهُ عملاً۔

دین خدا میں سمجھ بوجھ حاصل کرو کیونکہ دین کا گہرا فہم بصیرت کی کنجی، عبادت کا کمال اور دین اور دنیا کے امور میں اعلی اور باشکوہ مراتب و مدارج کے حصول کا سبب ہے۔ اور عابد پر فقیہ کی فضیلت ستاروں پر سورج کی برتری کی مانند ہے اور جو شخص اپنے دین میں فہم اور سمجھ بوجھ حاصل نہ کرے خداوند اس کے کسی بھی عمل سے خوشنود نہیں ہوتا۔

تحف العقول ص410۔

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی جنوبی پنجاب کے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہر چوٹی زیریں پہنچے تو ضلعی صدر سید انعام زیدی اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید اظہر عباس کاظمی کی قیادت میں تنظیمی کارکنوں نے استقبال کیا۔

اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما علماء و ذاکرین اور تنظیمی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز پاکستان میں الہی اقدار کی علمبردار ہے شیاطین عالم خصوصا شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن استکباری منصوبوں اور پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی عوام کی غالب اکثریت امریکہ اور اس کے استعماری نظام سے نفرت کرتی ہے اور غلامی نا منظور کا نعرہ عوام کے دل اور ضمیر کی آواز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے غریب اور پسماندہ عوام کے درد اور مشکلات کو سمجھتی ہے کیونکہ ہم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن سرمایہ داروں اور جاگیر داروں نے غربت بھوک اور افلاس کو کتابوں میں پڑھا ہے وہ سیلاب جیسی آفت اور تباہی پر بھی عوام اور ووٹرز سے لاتعلق نظر آئے۔تقریب میں علاقے کے سیاسی سماجی رہنما سابق ناظم وڈیرہ مہر سردار خان، وائس چیئرمین مختار خان برمانی ،وائس چیئرمین عباس خان حسنانی ،کونسلر کریم بخش خان وڈانی ،کونسلر ساجد خان، کونسلر عطا حسین پتافی و دیگر شریک ہوئے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree