
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، حاجی مورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید ناصر عباس شیرازی، علامہ جہانزیب علی، محمد باقر جاوا، سید اسد علی زیدی، شبیر ساجدی اور ضلعی ممبران ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی۔ ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ بستی فتح سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیت شفقت بلوچ ایڈووکیٹ، عتیق اللہ بلوچ کے جواں سال بھانجے عاطف کی ناگہانی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔
سینیئر تنظیمی ساتھی اور علاقہ کے فعال کارکن شکیل کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے سید ناصر عباس شیرازی وفد کے ہمراہ ان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں صوبائی اور ضلعی رہنماوں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماء اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق ڈویژنل صدر ارتضیٰ کی والدہ اور بہنوئی کی ناگہانی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے، انہوں نے فاتحہ خوانی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔
وحدت نیوز(سکردو) رکن گلگت بلتستان اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گرلز ہائی سکول سکردو کا دورہ،اس موقع پر انہوں نے سکول کے پرنسپل محترمہ بلقیس بتول سے انکے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سکول کے ایشوز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔رکن اسمبلی نے سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(جھنگ)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا سید روح اللہ کاظمی کو آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ، نومنتخب ضلعی صدر سے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ نے حلف لیا۔
واضح رہے کہ نومنتخب ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی مولانا سید اظہر حسین کاظمی مرحوم کے فرزند ارجمند ہیں،مولانا روح اللہ کاظمی کے والد مرحوم بھی ایم ڈبلیوایم ضلع جھنگ کے صدر رہے ہیں ۔ ان کی علاقے میں تبلیغ دین کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ کا انٹرا پارٹی الیکشن صوبائی صدر صوبہ خیبر پختون خواہ علامہ جہانزیب علی جعفری کی سربراہی میں کوٹلی امام حسین علیہ سلام میں منعقد ہوا اس اجلاس میں ضلع کے تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے شرکت اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
اجلاس میں صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین علامہ جہانزیب جعفری کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی صدر اسد عباس زیدی صوبائی جنرل سیکرٹری برادر شبیر ساجدی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل طاہر حسن نیئر نے شرکت کی سیکرٹری جنرل برادر شبیر ساجدی نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے اھداف اور دستور پر روشنی ڈالتے ہوئے اخلاص اور وحدت پر زور دیا اسکے بعد اجلاس میں تمام موجود یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹری نے ووٹ کاسٹ کیا جسکے نتیجے میں آئیندہ 3 سال کے لئیے علامہ سید غضنفر علی نقوی کو ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان منتخب کیا گیا صوبائی صدر خیبر پختون خواہ علامہ جہانزیب علی جعفری نے نو منتخب ضلعی صدر علامہ سید غضنفر علی نقوی سے حلف لیا اور آخر میں صوبائی صدر نے ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کیئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی ہدایت پرچاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں کراچی،سکھر،لاہور،ملتان،پشاور،کوئٹہ،سکردو،گلگت اور مظفر آباد سمیت ملک بھر کے تمام اضلاع میں تحصیل اور یونٹ سطح پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیم سازی مہم تیزی سے جاری ہے۔
مرکزی کابینہ کے اراکین جن میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور ملک اقرار حسین علوی سمیت آغا شیخ اعجاز حسین بہشتی اس تنظیم سازی مہم کا حصہ ہیں۔آئندہ تین سالوں کیلئے صوبائی صدور کے انتخاب کے بعد ضلع اور یونٹس میں نئے عہدہ داروں کے دستوری انتخاب کا سلسلہ بھی زور شور سے جاری ہے۔
لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران نومنتخب اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ انتہائی قابل ، بابصیرت اور محنتی افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے ایک عرصے سے قومی امور میں اپنی مخلصانہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پورے ملک میں مختلف عہدوں پر منتخب افراد ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی بہترین خدمات پیش کریں گے اور تنظیم کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باطریق احسن اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز (ڈیرہ غازی خان) مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی اور ان کی کابینہ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ ۔
المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل اور انجمن حسینہ خواجگان لاہور کے اشتراک سے سیلاب زدہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں بیت امام علی علیہ السلام پراجیکٹ کے تحت مختلف دیہاتوں میں گھروں اور مساجد کی تعمیر کا آغازکردیا گیا۔ مستحقین میں ایک کمرے کے گھر کی تعمیر کے لئے پہلی قسط نقد رقم کی صورت میں تقسیم کر دی گئی ۔
اس موقع پر صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، انجمن حسینہ کے جناب باقر حسین جاوا اور مرکزی جنرل سیکرٹری برادر ناصر عباس شیرازی نے خطاب بھی کیا جبکہ ضلعی اور صوبائی رہنماوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں ۔تقریب کے تمام تر انتظامات ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین برادر انعام زیدی اور ان کی ٹیم نے انجام دیئے۔