Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(تونسہ شریف) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اضلاع تونسہ اور ڈی جی خان میں 300 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کمبل، گرم کپڑے تقسیم کیے  گئے۔

میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے مطابق راشن ڈرائیو کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کے لئے سردیوں میں گرم کپڑے بستر اور جیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر پر اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ CJCSC کےلیے نامزد کردہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اورنامزد COAS جنرل عاصم منیر کو ان کی ترقی اور تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ان دونوں کے لیے میری نیک تمنائیں کیونکہ وہ اپنے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داریوں اور چیلنجوں کو سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم تبدیلی ہماری قومی زندگی میں ایک انتہائی نازک مرحلے پر ہو رہی ہے۔ جب کہ آپ مادر وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے، ہمیں پوری امید ہے کہ آپ سیاست میں فوج کی مداخلت کو ختم کریں گے، جیسا کہ جنرل باجوہ نے اعتراف کیا، اور جمہوری طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے جگہ اور موقع فراہم کریں گے۔

دہشت گردوں کے ساتھ امن مذاکرات کے ناکام منصوبے کی وجہ سے داخلی سلامتی بالخصوص دہشت گردی کی دوبارہ آغاز پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔بلاشبہ آپ فوج کا امیج دوبارہ بنانے کی کوششیں کریں گے۔ جہاں آپ دیگر پیشہ وارانہ اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے وہیںہم ایک اہم اور توجہ طلب مسئلے شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کو بھی آپ کی ترجیح کے طور دیکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) عمران خان کی کال پر میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوں آزاد و خود مختار پاکستان کی جدوجہد کے لئے گھروں سے باہر نکلیں ،ہمیں غلامی قبول نہیں یہ بیانیہ اصولی اور قومی جذبات کا آئینہ دار ہے، پاکستان کے موجودہ بحرانوں کا حل فوری الیکشن کا انعقاد ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آبادکے ایک مقامی ہوٹل میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے دشمن کی بھی حکومت ہوتی اور اس طرح بیرونی مداخلت سے گرائی جاتی ہم اس کے بھی ساتھ کھڑے ہوتے پاکستان کا نوجوان آج بیدار ہو چکا ہے 26 تاریخ کو ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہوگی عمران خان نے قوم کو بتایا کہ ملک کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے امریکہ کے چنگل سے نکلنا آسان نہیں ،جدوجہد جاری رہے گی حقیقی آزادی کی منزل تک ہمارا سفر جاری رہیگا قوم خصوصاً نوجوانوں سے درخواست ہے تھکنا نہیں ہے اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا آج پاکستان ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے آج پاکستان کی عوام بیدار ہو چکی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو ماضی۔کی مشکلات میں رکھنا ہے یا ترقی خود مختاری کی طرف قدم بڑھانا ہے ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ الائینس کسی لالچ یا اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی سر بلندی کے لئے ہے قوم اب غیر ملکی سازش سے رجیم چینج قبول نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں عوام نے بتایا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آج قوم کی تعمیر نو ہو رہی ہے 26 تاریخ کو پورے پاکستان سے نکلیں گے، ہم نے پہلے دن سے رجیم چینج کے خلاف آواز بلند کی اور جیم چینج کے خلاف ہم اب ایک ایسے راستے پر چل پڑے ہیں جو آسان نہیں کٹھن اور طولانی ہے امریکہ کے چنگل سے نکلنا کوئی آسان نہیں،حقیقی آزادی کے حصول تک یہ سفر مسلسل جاری رکھنا ہو گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے تعاون کو سراہتے ہیں،حقیقی آزادی ایک قومی تحریک ہے ہم کل حکومت یا وزارت عظمیٰ نہیں مانگنے آ رہے شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ایک قومی تحریک کیلئے قوم کو بلا رہے ہیںیہ تحریک ہر مذہب ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کی تحریک ہے امید ہے کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہو گا عوام کے ذہنوں میں اب تبدیلی آ چکی ہے پاکستان بھر سے قافلے کل پہنچیں گے گلگت بلتستان،کے پی کے اور سندھ سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں آج شام کو جنوبی پنجاب جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہونگے

وحدت نیوز(ایبٹ آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کا اہم اجلاس مدرسہ رسول اعظم منعقد ہوا۔ اجلاس  صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

 اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی ، مرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش، ضلعی و یونٹس کے عہداروں اور کارکناں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی سال ختم ہونے پر ضلعی صدر شجرعباس سے استعفی پیش کیا اور سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کیا۔

 اس موقع پر اجلاس میں حاضر شرکاء نے 2 نام پیش کئے کثرت رائے سے شجر عباس کو دوبارہ تین سال کے لئے ضلعی صدر منتخب کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ڈویژنل صدر یوتھ کا انتخاب کرتے ہوئے برادر سید سید مجتبی کاظمی کے نام کا اعلان کیا۔ نو منتحب ضلعی صدر اور ڈویژنل یوتھ صدر سے علامہ اعجاز بہشتی نے حلف اٹھایا۔

وحدت نیوز(بہاولپور) جنوبی پنجاب کے چار روزہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور رضا زیدی کے ہمراہ بہاولپور آمد۔ ضلع کابینہ سے ملاقات امام بارگاہ نیو اسلامی کالونی میں موجودہ صورت حال اور تنظیمی اھداف پر مومنین کرام اور تنظیمی احباب سے گفتگواس موقع پر ضلعی صدر سید سکندر علی شاہ سیکرٹری تنظیم احسان حیدر قانونی مشیر جاوید کلاچی ایڈوکیٹ پروفیسر عابد حسین سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر نوید محسن چوہان ضلع نائب صدر و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امام بارگاہ نیو اسلامی کالونی بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 1960کی دھائی میں ملت جعفریہ نے طویل جدوجہد کے بعد اپنے مطالبات منوائے قائد ملت جعفریہ علامہ سید محمد دھلوی رحمۃ اللہ علیہ نے شیعہ مطالبات کمیٹی کے پلیٹ فارم سے نصاب تعلیم میں متنازعہ نکات کے خلاف اور شیعہ طلباء کے لئے ان کی دینی تعلیمات کے مطابق نصاب کا مطالبہ رکھا اسے اس وقت کی اسلامی نظریاتی کونسل اور اھل سنت علماء و اکابرین نے بھی جائز مطالبہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے لئے مصروف عمل ہے قوم کے تمام طبقات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع شرقی کراچی کے تحت مسجد وامام بارگاہ ابوطالبؑ سولجر بازار میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس اتوار ’عبادالرحمنٰ کے اوصاف‘ کے موضوع پر دوسری فکری نشست  منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سجاد حسین مہدوی صاحب نے کہا کہ سورہ فرقان میں عبادالرحمنٰ کی 12 صفات بیان کی گئی ہیں۔عبادالرحمنٰ کی ایک صفت یہ ہےکہ جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں تو وہ ان سے الجھتے نہیں ہے بلکہ سلام کہہ کر گزر جاتے ہیں ۔یعنی ٰ خدا کے بندے جہلا سے ادب سے پیش آتے ہیں ۔امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں کہ جاہل کے ساتھ جاہل ہر گز نہیں بننا چاہیے۔

مولانا سجاد حسین مہدوی صاحب نے کہا کہ اگر کوئی جان بوجھ کر توہین کرے تو پھر رویہ مختلف ہونا چاہیے۔ عبادالرحمنٰ کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ رات اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں ۔رات کی نماز شب دن کے گناہوں کا کفارہ بنتی ہے ۔آیت اللہ بروجردی کے استاد  آیت اللہ باقر نماز شب میں دعائے ابو حمزہ ثمالی پڑھا کرتے تھے ۔امام خمینی ؒ نماز شب پڑھتے تھے تو وضو کرتے وقت پانی کی آواز کو روکنے کےلئے کپڑا رکھ دیتے تھے تاکہ کسی کو اس آواز سے تکلیف نہ ہو۔عبادالرحمنٰ سجدے اور قیام میں وقت گزارتے ہیں ۔چوتھے امام ؑ بہت زیادہ سجدے کیا کرتے تھے اور ان ؑ میں شکر کا جذبہ بہت زیادہ تھا ۔کثرت سے اور طویل سجدے گناہوں کو اس طرح جھاڑ دیتے ہیں جیسے ہوا پتوں کو گرادیتی ہے ۔اگر رسول خدا ؐ کے ساتھ محشور ہونا چاہتے ہیں تو طولانی سجدے کرنے چاہیے۔ محمدؐ و آل محمد ؑ پرکثرت سے درود پڑھنا بھی گناہوں کا کفارہ ہے۔

مولانا سجاد حسین مہدوی نے کہا کہ آئمہ اطہار ؑ نے گناہوں کے کفارہ کے لئے جو عمل بیان کئے ہیں ،اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اس سے سوء استفادہ کریں  اور اسے گناہوں کا بہانہ قرار دیں۔ آئمہ اطہار ؑ کی تعلیمات سے حسن استفاہ کرنا چاہیے۔فکری نشست کے اختتام پرسیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree