
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(احادیث)عن امیر المومنین علیہ السلام ضَعْ فَخرَكَ، واحطُطْ كِبرَكَ، واذكُرْ قَبرَكَ؛
فرمان امام علی علیه السلام فخر کرنا چھوڑو، تکبر کو ختم کردو اور قبر کو یاد کرو
?نهج البلاغه، حكمت 398
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(گلگت) اوشکھنداس گلگت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی معاون سیکریٹری تربیت شیخ عبداللہ سبحانی کا مسجد میں نماز مغربین کے بعد نمازیوں خصوصا جوانوں اور تنظیمی احباب کے لئے کتاب آزمائش اسٹڈی سرکل کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس نشست میں تنظیمی اراکین ،یوتھ اور بزرگ نمازیوں کیساتھ ہونہار بچے بھی شرکت کرینگے۔جنکو سادہ زبان میں کتاب آزمائش کے مختلف نکات اور شھید باقر الصدر رہ کی شخصیت کا تعارف کیا جائے گا۔
صوبائی معاون تربیت کے مطابق یہ نشست ہر ھفتہ میں ایک دن ہوگی اور سلسلہ وار نشستیں جاری رکھی جاینگی۔اس طرح کے علمی فکری کام کے آغاز پر تنظیمی احباب اور یوتھ نے مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی کابینہ کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔ اسٹڈی سرکل میں صوبائی کابینہ کے محترم اراکین، مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان برادر الیاس صدیقی اور کارکنوں نے شرکت کی۔انشاء اللہ صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(پشاور) پاک فوج میں میرٹ پر سپہ سالار کا انتخاب اور عسکری قیادت کا سیاست سے باہر ہونے کا اعلان نیک شگون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلیمین کے صوبائی کابینہ میں علامہ جہانزیب علی جعفری نے کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیاسی اور مذہبی پارٹیاں بھی حقیقی اور جمہوری اقدار کو اپناییں گے ۔ غیر جمہوری رویوں اور سرگرمیوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے ۔ سیاست کا مقصد مثبت رجحان صحت مند سرگرمیوں امن و سکون و تعمیر وترقی کو یقینی بناناہوتاہے ۔ صاف شفاف انتخابات اداروں میں میرٹ گھر کے دھلیز پر انصاف مہیا کرنا ریاستی مشینری کی اولین ترجیح ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان بھی اپنی اصلاح کو ترجیحات میں رکھیں ۔ عوام کو بھی اپنے اندر ملکی مفاد اور اجتماعی مفاد کو ذات پر ترجیح دینا ہوگا۔ انفرادی و اجتماعی زندگی سے نفرت دشمنی جھوٹ مکاری و اداکاری کو نکالنا ہوگا ۔ معاشی معاشرتی اقدار کی پاسداری سب کیلیے واجب ہے ۔ اس طرح ہم مثالی معاشرہ اور مثالی ملک بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کیلیے فوری شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے ۔ لہذہ فوری الیکشن کا اعلان کرنا واحد حل ہے ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ قادر پور راں یونٹ کا دورہ کیا، علامہ وسیم عباس معصومی نے کارکنان سے ملاقات کی اور مختصر خطاب بھی کیا۔
علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی، اگر ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن اور ریاض کی بجائے اسلام آباد میں بنتی تو پاکستان اغیار کی آماجگاہ نہ ہوتا، بدقسمتی سے اس ملک میں غیر ملکی طاقتیں طالع آزما ہیں، ہم اس ملک کو غیر ملکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی نے اپنی صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے جواد مصطفیٰ سرگانہ کو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری نامزد کردیا، جواد مصطفیٰ سرگانہ اس سے پہلے قومیات میں فعال رہے ہیں، وہ آئی ایس او ملتان کے سابق ڈویژنل نائب صدر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔