Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد بلوچستان کے قصبہ بشام خان لہر کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ مکانات کا سروے کیا۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب میں کپڑے اور راشن تقسیم کیے گئے۔ یہ قصبہ گذشتہ تین ماہ سے سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے بستی کے اکثر مکانات زمین بوس ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب متاثرین سردی کے اس موسم میں ٹوٹے گھروں اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ موسم سرما کے باعث متاثرین سیلاب کو گرم کپڑے اور کمبل کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت اور فلاحی ادارے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ متاثرین سیلاب کو گندم اور سرسوں کی کاشت کے لئے بیج اور کھاد فراہم کیا جائے۔ اور ان کے مکانات کی تعمیر کے لئے معاونت کی جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حتی المقدور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔ ہم معاشرے کے محروم اور مستضعف طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی کے دست مبارک سے گرلز ہائی سکول گیول کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم اور علاقائی عمائدین بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اولین فرصت میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے پورا کیاہے۔اس ا سکول کے قیام سے گیول اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موجود طالبات کے لیے تعلیمی سہولیات گھر کے دہلیز پر یقینی ہو ں گی۔

وحدت نیوز(طورمک) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا علی رضوی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی وفد کے ہمراہ روندو کی حسین وادی طورمک پہنچے اور مختلف محلوں کے مومنین سے ملاقات کی اور وہاں کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لیا۔

آغا علی رضوی طورمک نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے پاک چشمہ، پاسہ اور یوچونگ کے لیے دیا ہوا واٹر سپلائی اسکیم کا بھی قریب سے جائزہ لیا۔

یوچونگ میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری صرف ترقیاتی کاموں پر توجہ دینا نہیں بلکہ امام عصر کے ظہور کے لیے زمینہ سازی بھی کرنا ہے۔

ڈاکٹر حکیمی نے کہا جب روندو کے مومنین میں سے کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب ہوئے تو ہماری سب سے بڑی خوشی یہی ہے اور الحمدللہ آج یوچونگ کے مومنین کے چہرے پر خوشی کے آثار نظر آرہے ہیں۔

پوچونگ میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا۔یوچونگ کے مومنین نے علاقائی رسم کے مطابق وفد کے اعزاز میں ایک محلی بیل (ظو) پیش کیا۔پائپ کی کھودائی میں زحمت اٹھانے والے مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

عوام کی نمائندگی میں وہاں کے سرکردوں نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یوچونگ میں لگ بھگ 37 گھرانے بستے ہیں اور وہاں پر بچوں کے سکول کا ایشو بھی بہت اہم ہے جس کو ایم ڈبلیو ایم وفد نے متعلقہ ذمہ داروں تک پہنچانے کا وعدہ دیا۔

ایم ڈبلیو ایم نے اس سے پہلے بھی طورک کے کئی محلوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے اسکیم رکھا تھا ۔وفد میں شوریٰ عالی کے رکن کاچو زاہد علی خان، ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور نائب صدر وحدت یوتھ بلتستان وزیر عیسی شامل تھے۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا 33واں سالانہ تعمیر وطن کنونشن حسینی مسجد و امام بارگاہ شکار پور میں منعقد ہوا۔ تعمیر وطن کنونشن کی نشست شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ خدا نے تورات کے بعد زبور میں صالحین کی عالمی حکومت کا وعدہ فرمایا ہے ظلم و استبداد کی سیاہ رات عنقریب ختم ہو گی اور دنیا پر عدل وانصاف کی حکومت قائم ہوگی یہ خدا کا وعدہ ہے جس کا ذکر تمام آسمانی کتابوں اور قرآن کریم میں موجود ہے۔ قرآن کریم کی رو سے مستضعفین محرومین اور صالحین زمین کے وارث ہوں گے۔ آج عالمی استکباری نظام زوال کا شکار ہے اور اقوام عالم کی بیداری اور بڑھتا ہوا شعور حسین مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے نور اور ہدایت کا پیغام بن کر عالم کفر و استکباری نظام پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کے خلاف شیاطین عالم اکھٹے ہو کر سازشیں کر رہے ہیں۔ حجاب کو بہانہ بنا کر انقلاب اسلامی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جسے شیطان بزرگ اور شیاطین عالم کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انقلاب اسلامی اس امتحان میں بھی سرخرو نظر آیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او محب وطن صالح اور باکردار نوجوانوں کی جماعت ہے جو نظریہ ولایت فقیہ اور افکار قائد شہید کی محافظ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں امامیہ طلباء نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

وحدت نیوز(رحیم یار خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ جنوبی پنجاب کے چار روزہ تنظیمی دورے کے سلسلے میں رحیم یار خان پہنچے۔  جمال دین والی کی زینبیہ امام بارگاہ میں مومنین کرام سے خطاب اس موقع پر صوبائی نائب صدر برادر اصغر تقی اور ضلعی صدر سید فضل حسین شاہ و دیگر موجود تھے۔

مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے ، عزاداری امام حسین علیہ السلام عظیم عبادت ہے جس کے خلاف رکاوٹیں ناقابل برداشت ہیں، عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ عزاداروں کے خلاف درج مقدمات واپس لیتے ہوئے مقدمات بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنے سے نا ملیں تو چھیننے پڑتے ہیں۔ ہمارے اکابرین نے طویل جدوجہد اور قربانیاں دے کر جو حقوق حاصل کئے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم قائد شہید علامہ عارف الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کے پیرو ہیں جنہوں نے پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق اور اتحاد بین المسلمین کے لئے موثر جدوجہد کی۔ اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی کردار سازی کونسل کا دوسرا رسمی اجلاس علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ،جناب حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد یونس حیدری ،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جان حیدری ،جناب مولانا ظہیر الحسن کربلائی کے علاوہ اعزازی اراکین جناب ڈاکٹر عیسی امینی رابطہ سیکریٹری مجلس علماء شیعہ پاکستان۔ جناب برادر شمس الدین کامل (نمائندہ تنظیم سازی)نے شرکت کی ۔

مرکزی کردار سازی کونسل کے اس اہم اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے ایجنڈے( نصاب سازی اپڈیٹ، صوبائی تربیتی ورکشاپ، سہ ماہی پروگرام کےعملی اجراء)پر مکمل بریفنگ دی گئی ۔

آئندہ پروگرامات کے حوالے سے ’’اسٹڈی سرکل، صوبائی تربیتی ورکشاپس،شعبہ تربیت اور مجلس علماء شیعہ کے ساتھ مشترکہ پروگرامات،صوبائی ،ضلعی ،یونٹس سیکٹریری تربیت کی تعیناتی اور تربیتی ورکشاپ،میڈیا میں تربیتی پروگرامات کا اجراء،صوبائی کردار سازی کونسلز کی تشکیل،دسمبرتا مارچ سہ ماہی پروگرام کے علاوہ شعبہ تربیت اور تنظیم سازی میں ہم آہنگی پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے کی پہلی اور تیسری اتوار کو تمام صوبائی اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین ایک جگہ جمع ہوکر اسٹڈی سرکل (کتاب آزمائش تصنیف آیۃ اللہ العظمیٰ شہید باقر الصدر ) کا باقاعدہ آغاز کریں۔

اسٹڈی سرکل کا آغاز کتاب آزمائش سے پہلے قرآن پاک کا ایک صفحہ ترجمہ کے ساتھ، نہج البلاغہ کا ایک خطبہ باترجمہ اور رہبر معظم آیۃ اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی توضیح سے  چند ایک آموزشی فقہی احکام بیان کیے جائیں ۔ نہج البلاغہ اور آموزشی احکام آپ کوپی ڈی ایف کی صورت میں بذریعہ وٹس(گروپس)میں ایپ مل جائیں گے علامہ سید احمد اقبا ل رضوی نے کہا کہ ایک تنظیمی کے لئے ضروری ہے کہ تجویز کی گئی کتب کا مطالعہ اور باقاعدہ اسٹڈی سرکل میں شرکت کرے ۔

   مندرجہ بالاپروگرام کے اجراء اور رہنمائی کے لئے مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں مزید معلومات اور ہر قسم کی رہنمائی کے لئے درج ذیل (وٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
(03555085494 / 03359242345 / 03004244863)

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree