
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں شاہی چوکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما مولانا علی حسن ویسر طیب خان جمالی و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مومنین کرام اور تنظیمی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کسی بھی معاشرے کی اصلاح کا سبب ہے انسانی پرواز کے لئے دو پر چاہیئیں جو علم و تقوی ہیں۔ جس طرح جاھل عالم کے برابر نہیں ہو سکتا اسی طرح فاسق و بدکردار انسان متقین کے برابر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ہمیں معاشرے کی اصلاح کا آغاز اپنی ذات کی اصلاح سے کرنا چاہیے۔ جب تم ہم اپنی کردار سازی نا کرلیں معاشرے کی اصلاح بھی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے یونٹس کارکنوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ اسٹڈی سرکل اور ماہانہ درس اور دعا کا اہتمام کریں۔ عظیم فقیہ شہید اسلام حضرت آیت اللہ سید باقر الصدر شہید کی کتاب آزمائش سے اسٹڈی سرکل کا اہتمام کریں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ہے ڈویژن کے تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا قیمتی ترین سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں اور ہمارے ملک کی تو ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، انسانی وسائل ملکی تعمیر وترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اقوام عالم میں جس قوم نے بھی اپنے مادی وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے انسانی وسیلے بالخصوص نوجوان نسل کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت پر توجہ مرکوز کی ہے آج وہ اقوام پوری دنیا میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں مستحکم و مکرم مقام پر کھڑی نظر آتی ہیں۔
انہوں نے نوجوان نسل کی مضبوط بنیادوں پر نظریاتی و فکری تربیت پر زور دیتے ہوئے انکے کردار اور فرائض پر بھی روشنی ڈالی جو کہ ملک وملت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا باعث بنتی ہے، نسل نو کی ہمہ جہت پہلوؤں سے تربیت کا عمل انہیں ایک زمہ دار اور فرض شناس خصوصیات کا حامل شہری بنا دیتا ہے، نظم و ضبط بھی کامیاب زندگی کی چابی ہے جس پر ہمارے نوجوانوں کو ضرور متوجہ رہنا چاہیے۔انہوں نے پروگرام کے آخر میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ایوارڈز اور انعامات بھی تقسیم کیئے پروگرام میں مولانا سید جواد موسوی اور آئی ایس او کے دیگر سینئر برادران بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ جناب توقیر یوسف اور جناب عباس یوسف کے والد گرامی کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا ایسے عظیم رشے کا یوں جدا ہو جانا یقینا ایک انتہائی کرب ناک صدمہ ہے دکھ کی ان ساعتوں میں سوگوار خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اور دعا گو ہوں کہ خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند کرئے اور مرحوم کو جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(بولان)ایم ڈبلیو ایم ضلع بولان کے اجلاس میں ضلعی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو نامزد کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کے اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بولان کا اہم اجلاس کا انعقاد مرکزی امامبارگاہ ڈھاڈر میں ہوا۔ جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم بولان کے ضلعی صدر سید انور شاہ دوپاسی نے کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بولان کی ضلعی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا۔ ضلعی صدر سید انور شاہ نے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام عہدیداران پارٹی کے آئین و دستور پر عمل کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کریں گے۔
ایم ڈبلیو ایم بولان کے اعلامیہ کے مطابق سید مشتاق شاہ دوپاسی کو ایم ڈبلیو ایم بولان کا نائب صدر اول، پرویز احمد چھلگری کو نائب صدر دوئم، غلام حیدر ابڑو کو جنرل سیکرٹری، قاضی جمیل احمد انصاری کو ڈپٹی سیکرٹری، پریا خان بلیدی کو سیکرٹری مالیات، شان علی مہیسر کو سیکرٹری نشر و اشاعت، جمعہ خان کو سیکرٹری تنظیم سازی، احمد خان خجک کو عزاداری سیل، گل حسن جتوئی کو سیکرٹری شماریات، پنہل خان بلیدی کو سیکرٹری فلاح و بہبود اور عاشق حسین لاشاری کو سیکرٹری یوتھ نامزد کیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں مرکزی اسٹاف کے لئے آیت اللہ شہید سید محمد باقر الصدر کی شہرہ آفاق کتاب "آزمائش" کا اسٹڈی سرکل رکھا گیا ۔
اسٹاف میں علماء کرام کے علاوہ مرکزی مسئول آفس برادر ارشاد حسین بنگش کی شرکت ۔ مولانا جان محمد حیدری ،مولانا ظہیر کربلائی نے کتاب آزمائش اور خاندان صدر اور آیت اللہ شہید سید محمد صدر کے بارے تفصیل سے بتایا ۔ علامہ ڈاکٹر عیسی امینی نے آخر میں اجتماعی دعا کرائی۔
وحدت نیوز(احادیث) فَلَمّا نَهَضتُ بِالأَمرِ نَكَثَت طائِفَةٌ ومَرَقَت اُخرى وقَسَطَ آخَرونَ ، كَأَنَّهُم لَم يَسمَعوا كَلامَ اللّهَ سُبحانَهُ يَقولُ :«تِلْكَ الدَّارُ الْأَخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِى الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا وَ الْعَـقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ» بَلى ! وَاللّهِ لَقَد سَمِعوها ووَعَوها ، ولكِنَّهُم حَلِيَتِ الدُّنيا في أعيُنِهِم ، وراقَهُم زِبرِجُها .
کلام امیر المومنین علیہ السلام
جب میں نے خلافت کو قبول کیا تو ایک گروہ نے بیعت کو توڑ دیا، ایک گروہ دین سے نکل گیا اور ایک گروہ نے ظلم و ستم کیا.
گویا انہوں نے اس آیت کو بالکل نہیں سنی ہو
"آخرت کا گھر ہم نے ان لوگوں کے لیے بنا دیئے ہیں جو زمین میں بالادستی اور فساد پھیلانا نہیں چاہتے اور (نیک) انجام تو تقویٰ والوں کے لیے ہے۔ قصص 83"
جی ہاں! یقینا انہوں نے سنا بھی ہے سمجھا بھی ہے لیکن دنیا ان کی آنکھوں کی زینت بنی ہے اور اس کی رنگینیوں(زینتوں) نے انہیں خوش کر دیا ہے.
?نهج البلاغة : خطبه 3
الإرشاد : ج 1 ص
الاحتجاج : ج ۱ ص ۴۵۷ .
مرکزی کردار سازی کونسل ایم ڈبلیو ایم پاکستان