Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات وفد میں وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی شامل تھے۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملکی خودمختای کے لیے اور بیرونی مداخلت کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خود مختاری کا بیانیہ پوری پاکستانی قوم کا بیانیہ بن چکا ہے، سیاسی بحران کا واحد حل شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، رجیم چینج میں کردار ادا کرنے والے اپنے اقدامات میں ناکام ہوئے ہیں عوام کو مختلف ہتھکنڈوں سے پریشان کرنے کے باوجود عوام کی اکثریت نے موجودہ حکمرانوں کی چالبازیوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے، عوام کے اندر سیاسی شعور اور بصیرت ضرور رنگ لائے گا کہ ہم نے کسی کا غلام نہیں رہنا، پاکستان اس وقت پچیدہ ترین سیاسی ومعاشی چیلنجز کا شکار ہے جن سے چھٹکارے کا واحد راستہ شفاف الیکشن میں مضمر ہے۔صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلے پر بھی ہم خان صاحب کے موقف کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور زعماء کی شرکت قابل تحسین ہے ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ سیاسی اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ملک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال قومی بقاء وسلامتی کے لیے غیر معمولی خطرات کا باعث بن رہی ہے ملکی ترقی کی پائیدار بنیادوں کے لیے آئین و قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔

وحدت نیوز(بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بھوانہ کے گاؤں نلکا اڈہ میں برسی شہید ناصر صفوی کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ راہ شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔پاکستان میںراہ  شہید حسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر قائم ہیں اور ان کے افکار کی روشنی میں سیاسی و اجتماعی سفر جاری رہے گا ۔وطن عزیز کو امن اور تعمیر و ترقی کا مرکز بنانے کے لئے اس وطن کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہو گا جہاں تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی اور اسلامی اقدار پر مبنی حکومت کی کوشش ہو گی ۔

اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی اور علاقائی راہنما بھی موجود تھے ۔عوام کی بڑی تعداد اپنے خطے کے اس عظیم شہید سے اظہار یکجہتی کے لئے دیر تک موجود تھے ۔کانفرنس کے آخر میں معروف نوحہ خواں سید مقدس کاظمی نے لوگوں کے دلوں کو ذکر محمد و آل محمد ص سے منور کیا ۔کانفرنس کے تمام تر انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادران نے کیئے تھے ۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شہید کے پرنور مزار پر حاضری بھی دی اور نمائندہ وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔

وحدت نیوز(کوٹلی)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے صدر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ شہداء منزل کوٹلی آمد۔قائم مقام چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ راجہ حق نواز صاحب سے ملاقات۔

اس موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے سنیئر رہنما ملک لطیف صاحب, ممبر سپیریم کونسل ملک اسلم صاحب, ضلعی آرگنائزر عمران کھوکھر صاحب, تحصیل جنرل سیکرٹری بصیر جنجوعہ صاحب, سٹی کوٹلی کے صدر راجہ شاہد صاحب اور میڈیا انچارج جے کے ایل ایف عدیل ملک صاحب بھی موجودتھے۔

وحدت نیوز( گانچھے) ضلع گانچھے بلتستان کے حلقہ ایک اور جی بی ایل اے 22  کے سابق امیدوار راجہ محمد اختر خان نے کریس میں ضلع بھر کے اپنے تمام ووٹرز اور ساتھیوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیتی پروگرام میں صوبائی صدر آغا علی رضوی، رکن شوریٰ عالی کاچو زاہد علی خان، نائب صدر شیخ اشرف شگری، وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر سید اطہر، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور دیگر تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کاچو اختر اور ان کی ٹیم اور ساتھیوں کو مجلس وحدت مسلمین میں خوش آمدید کہا اور اختر علی خان کو عوامی قیادت کرنے اور عوامی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ راجہ اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے باقی پارٹیوں کو چھوڑ کر مجلس کو اگر سیاسی کیریئر کے لیے انتخاب کیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پارٹی ملکی اور علاقائی ایشوز پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہر موڑ پر ملک اور قوم کی سالمیت اور تحفظ کے لیے برسر پیکار ہے۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے ضلع جھل مگسی میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماوں اور پارٹی اراکین نے شرکت کی اور علامہ شہید باقر الصدر کی کتاب کا مطالعہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے بیان کے مطابق اسٹڈی سرکل کا باقاعدہ آغاز مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی کی نگرانی میں ہوا۔

 جس میں آیت اللہ شہید باقر الصدر کی کتاب "آزمائش" کے صفحات کا بغور مطالعہ کیا گیا۔ اسٹڈی سرکل میں ضلعی صدر مجلس علماء شیعہ جھل مگسی مولانا علی نواز عرفانی اور ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، جاوید احمد ابڑو، تحصیل گنداواہ کے آرگنائزر سید زاہد حسین شاہ حسینی، یونٹ کوٹ بچل شاہ حسینی کے سید عابد شاہ حسینی، یونٹ حسینی محلہ کے صدر اطہر صادق شیرازی، اظہر صادق شیرازی، غلام محمد شیرازی نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے بتایا کہ اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ ہفتہ وار جاری رہے گا۔

وحدت نیو(احادیث) عن رسول الله صلی الله عليه و آلہ وسلم مَرَّ عیسَی بنُ مَریمَ(ع) بِقَبرٍ یعَذَّبُ صاحِبُهُ، ثُمَّ مَرَّ بِهِ مِن قابِلٍ فَإِذا هُوَ لا یعَذَّبُ، فَقالَ: یا رَبِّ، مَرَرتُ بِهذَا القَبرِ عامَ أوَّلَ فَکانَ یعَذَّبُ، ومَرَرتُ بِهِ العامَ فَإِذا هُوَ لَیسَ یعَذَّبُ؟! فَأَوحَی اللّهُ إلَیهِ: إنَّهُ أدرَک لَهُ وَلَدٌ صالِحٌ؛ فَأَصلَحَ طَریقا وآوی یتیما، فَلِهذا غَفَرتُ لَهُ بِما فَعَلَ ابنُهُ.

حضرت عیسی علیہ السلام کسی ایسی قبر سے گزر رہے تھے جس میں مدفون شخص کو عذاب ہو رہا تھا ایک سال بعد دوبارہ اسی قبر سے گزر ہوا تو دیکھا اب صاحب قبر کو عذاب نہیں ہو رہا ہے.
عرض کیا: خدایا! پچھلے سال یہاں سے گزرا تو اسے عذاب ہورہا تھا لیکن اب اسے عذاب نہیں ہو رہا؟


وحی آئی: اسکا ایک نیک بیٹا ہے جو اب بڑا ہوا ہے اور اس نے ایک راستے کو بنایا ہے اور ایک یتیم بچے کو پناہ دیا ہے اس لیے میں نے اسے معاف کیا ہے.

?الکافی: ج ۶ ص ۳
عدة الداعی: ص ۷۷
 الأمالی للصدوق: ص ۶۰۳
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree