Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ضلع میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب سید اسد علی زیدی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ فتح اور نون کا دورہ کیا، اس موقع پر اہل علاقہ و یونٹس اراکین سے ملاقات کی۔ گاوں فتح کے یونٹ کا صدر محمد نقی شاہ کو منتخب کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ صدر نقی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس وین اورسکیورٹی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،شہیدو زخمی ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت وہمدردی کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر عوام کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بلوچستان کودہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں بلوچ عوام کے ساتھ ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مربوط حکمت عملی وضع کریں۔

وحدت نیوز(دنیور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر/سابقہ رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے مؤمنات کی خصوصی دعوت پر گلگت کے علاقے دنیور پہنچیں جہاں انہوں نے قرآن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور معلمات سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں قرآن سینٹر کے معلمات نے مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم نے دینیات سینٹر کے بچوں کیلئے مرکز کی جانب سے قرآنی آیات حفظ کرنے کا ٹاسک دیا۔

علاوہ ازیں صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت نے دنیور میں تنظیمی خواہران،علاقے کی فعال خواتین اور خواہر عدیانہ بتول (فارغ التحصیل المصطفی العالمیہ یونیورسٹی) سے بھی ملاقات جنہوں نے تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مسجد زینبیہ سلام اللہ علیہا رجوعہ سادات میں وحدت یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد ہواجس میںایم ڈبلیوایم تحصیل رجوعہ یوتھ ونگ کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔نامزد اراکین میں صدربرادر وقار علی ،نائب صدربرادر شہریار کربلائی، جنرل سیکرٹری برادر شعور علی،فنانس سیکرٹری شناور سلیمانی اور رحمٰن علی،میڈیا سیکریٹری برادر دلاور عباس اوررابطہ سیکرٹری برادر ناطق علی اوربرادر علی رضا شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار سازی کونسل کی جانب سے الحمدللہ اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، ایم ڈبلیوایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ تمام صوبوں، ڈویژنز، اضلاع اور یونٹس کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

 مرکزی کردار سازی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ہفتے کا اسٹڈی سرکل پورے پاکستان میں ایک ہی دن 4 دسمبر بروز اتوار تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس میں ہوگا اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو ان کو سوٹ کرتا ہو ) اس کی تفصیلی رپورٹ ، مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن آقا ظہیر کربلائی کے وٹس ایپ نمبر پر ارسال فرمادیں ۔03004244863/ 03359242345

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و اظہار یکجہتی مسنگ پرسنز فیملیز کے ساتھ محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے دعا کی تلاوت کی جبکہ برادر محمد علی جلالوی نے منقبت پیش کی، تقریب میں مذہبی، سماجی شخصیات، مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم  تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگردانہ حملوں کی کھلی دھمکیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن شیعیان حیدر کرارؑ نے ہمیشہ قومی سلامتی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے،تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک خداداد میں بانیان پاکستان کی اولادوں ملت جعفریہ کو حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملت جعفریہ کو ملک میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو دوسری جانب ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو سالوں سے لاپتہ کیا گیا ہے اور اب تک ان کے گھر والے بے سکونی و اضطراب میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا ہر لمحہ تکلیف و پریشانی میں گزر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ نوجوان اگر کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو انہیں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عدالتوں میں پیش کیا جائے آخر انہیں کس حکمران یا نادیداقوتوں کی خوشنودی کے لئے لاپتہ کیا جارہا ہے ملت جعفریہ ملک بھر میں جاری اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتی ہے اور حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمائدین کو مسنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی طرح اس حکومت کے مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے دعوے بھی جھوٹے نکلے اگر ہمارے نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو پوری شیعہ قوم ماضی کی طرح ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منظم احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree