Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے زیر اہتمام " اجلاس ضلعی شورا ، انٹرا پارٹی الیکشن و انتخاب ضلعی صدر " کا پاکیزہ شادی ھال میں انعقاد کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی صوبائی رہنما صابر حسین ، ارشد اللہ مکتبی اور محمود الحسن نے شرکت کی ۔

 انٹرا پارٹی الیکشن و اجلاس ضلعی شورا میں " ضلعی کابینہ کے اراکین " یونٹس کے " صدور و  نائب صدرو نے شرکت کی اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ،میر فائق علی جکھرانی بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے ضلعی صدر منتخب ہوئے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی سے عہدے کا حلف لیا اور آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس علمائے شیعہ ضلع غربی کراچی کا اجلاس برائے تنظیم نو صوبائی صدر مولانا عبداللہ مطہری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران نے کثرت رائے سے مولانا حمید حسین الحسینی پیش نماز مرکزی مسجد وامام بارگاہ حیدر کرارؑ اورنگی ٹاؤن کو صدر منتخب کرلیا ۔

اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر وامام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن مولاناصادق جعفری سمیت علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں نائب صدر مولانا باقر صاحب، جنرل سیکریٹری مولانا عامرشیرازی صاحب، تبلیغات سیکریٹری مولانا ملازم حسین غدیری صاحب کو نامزد کیا گیا صوبائی صدر مولانا عبد اللہ مطہری نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران میں اسلامی نظام عملی طور پر نافذ ہے اور وہاں موجود قوانین قرآن اور سنت سے اخذ شدہ ہیں۔ حجاب قرآن و سنت میں عورت پر فرض کیا گیا ہے اسی لئے یہ ایران کے قانون کا حصہ ہے۔اس لحاظ سے حجاب حق اللہ ہے جسے ختم کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعجب ہے ان مسلمان صحافیوں اور دانشوروں پر جو ایران میں پردہ کے خلاف استعماری تحریک کی حمایت میں بیان دے رہے ہیں کہ اس وقت ایران میں پردہ نہ کرنا مزاحمت کی علامت ہے ، یہ ایران کے نظام سے نہیں اللہ، رسول ص اور قرآن سے جنگ ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے سیمینار "زن ، زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں" کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عفت اور حجاب جیسے اہم موضوع کی اہمیت کو دشمن منظم انداز میں سرزمین انقلاب ایران اور پاکستان میں بھی مختلف باطل نعروں کے ذریعے کم کرنا چاہتا ہے اور مغربی بیہودہ ثقافت کو اسلامی ثقافت کے مقابلے پر رائج کرنا چاہتا ہے ایسے میں باحجاب اور با ایمان خواتین کے اس اجتماع نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس پروگرام میں شرکت کی جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ان شاء اللہ اپنی تہذیب و ثقافت اور حجاب و پاکدامنی کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عملی میدان میں حاضر رہیں گے ۔

وحدت نیوز(گلگت) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی پہلی نشست مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صدر شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائش گاہ برمس پائین  میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل  نائب صدر خواہر صائمہ شفیع، برمس پائین یونٹ کی صدر خواہر شہزادی، برمس بالا یونٹ کی صدر سبی زہراء نے شرکت کی ۔

جبکہ اس موقع پر  مختلف یونٹس کارکنان بھی شریک تھے،ڈویژنل نائب صدر خواہر صائمہ شفیع نے شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، اس کے علاوہ رہبر معظم کی کتاب استفتأات رہبری کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل 18 دسمبر بروز اتوار  ٹھیک 11 بجے دن امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین میں منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مجلس علماء شیعہ ضلع جھل مگسی کے صدر مولانا علی نواز کی زیر نگرانی اسٹڈی سرکل کی دوسری نشست مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں رکھی گئی۔

جس میں علامہ شہید باقر الصدر کی کتاب آزمائش و استفتاآت رہبر معظم کے صفحات کا بغور مطالعہ کیا گیا۔ اسٹڈی سرکل میں ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، سید اسد اللہ شاہ، حسینی یونٹ بخاری محلہ کے سید اختیار شاہ، بخاری یونٹ حسینی محلہ کے صدر اطہر صادق شیرازی، اظہر صادق شیرازی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree