
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ سید احمداقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تمام صوبائی ،ضلعی صدور اور آرگنائزر کے نام باقاعدہ ایک خط تحریر کیا ہے جس میں اسٹڈی سرکل کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کیا گیا ہے ۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے کارکنان اور مسئولین کی فکری ،نظریاتی اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ گذشتہ ماہ سے شروع ہوچکا ہے مرکزی کردار سازی کونسل کی سفارش پر ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست ہوا کرے گی۔
اس خط میں تمام مسئولین سے گزارش کی کئی ہے کہ ان مسئولین اور کارکنان کی خالصانہ کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں ۔
اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو بھی ان کو سوٹ کرتا ہو ) اب اگلا اسٹڈ ی سرکل 18 دسمبر 2022ء بروز اتوار منعقد ہورہا جس کی مکمل تفصیلی رپورٹ ، مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن ظہیر کربلائی کے وٹس ایپ نمبرز پر ارسال کی جاسکتی ہے: 03004244863 / 03359242345
تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش کی گئی ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیئے جائیں گے۔
وحدت نیوز (احادیث) عن رسول الله صلی الله عليه و آلہ وسلم...وجعل من صلب الحسين أئمة يقومون بأمري، ويحفظون وصيتي، التاسع منهم قائم أهل بيتي، ومهدي أمتي، أشبه الناس بي في شمائله وأقواله وأفعاله يظهر بعد غيبة طويلة وحيرة مضلة، فيعلن أمر الله، ويظهر دين الله عز وجل، يؤيد بنصر الله وينصر بملائكة الله، فيملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت جورا وظلما.
اور اللہ نے میرے فرزند حسین ع کے صلب سے اماموں کو قرار ديا ہے جو میرے حکم سے قیام کریں گے اور میری وصیت کی حفاظت کریں گے.
ان میں سے نواں فرزند میری اھل بیت کا قائم اور میری امت کا مھدی ہے.
وہ اپنی شکل و شمائل اور کردار و گفتار میں مجھ جیسا ہے.
وہ ایک طولانی اور گمراہ کن پریشانی کے بعد ظھور کرے گا اور حکم خدا و دین خدا کو آشکار کرے گا.
خدا اور اس کے فرشتوں کی مدد اس کے ساتھ ہوگا اور زمین کو اس طرح سے عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔
?کمال الدین و تمام النعمة ص 285
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چنیوٹ کی جانب سے زن زندگی آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمہ محترمہ گلشن بتول ، صدر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین چینیوٹ محترمہ عابدہ عرفان اور مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔
تقریب میں سابقہ مرکزی رہنما ڈاکٹر ردا فاطمہ نے بھی شرکت کیاپنے خطاب میں محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ دین اسلام کے بنیادی احکامات اور قوانین خدا میں اپنی مرضی کی توجیحات شامل کر کے انہیں یکسر تبدیل کر دیں ، حجاب اسلامی کے خلاف جاری موجودہ سازشی لہر اسی لیے ہے کہ خواتین نام نہاد آزادی کے حصول کے لیے اپنے حجاب سے روگردانی کریں تاکہ اسلامی معاشرہ مزید کھوکھلا اور غیر متحرک و بے اثر ہوجائے۔
انہوں نے کہا مسلمان خواتین اللہ تعالی پر ایمان رکھتی ھیں اور پردہ کا حکم خدا کی جانب سے ہے جو کہ خواتین کے تحفظ وقار اور ان کی عزت میں اضافے کا باعث ہے حجاب کبھی بھی کسی معاشرے کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنا بلکہ تاریخ اسلام گواہ ھے کہ محجبہ خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں اپنا کردار پیش کیا ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)عالمی یوم پہاڑ کی مناسبت ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام سدپارہ کے نامور کوہ پیماوں کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان, منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم اور منسٹر ٹورزم راجہ ناصر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ سدپارہ کے کوہ پیماء صرف گلگت بلتستان کے لیے قابل فخر نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ کسی بھی سطح پر انکی پذیرائی اور معاونت نہ ہونے کے باوجود پوری دنیا میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ سدپارہ اس وقت ٹریڈ مارک بن چکا ہے انکی صلاحیتوں کو دنیا مان چکی ہے لیکن باقاعدہ ادارہ نہ ہونے اور ٹریننگ نہ ہونے اور سرٹیفکیشن کا کوئی ادارہ نہ ہونے کے سبب انکی خدمات کو دوسرے ادارے اپنی جھولی میں ڈال دیتے ہیں۔ سدپارہ میں ماونٹینیرنگ سکول کے قیام سے ایک بڑا مسئلہ ہوگا اور اپنی اے ڈی پی سے ماونٹینیرنگ سکول کے لیے فنڈ رکھا جائے گا تاکہ اس کو صنعت کا درجہ دیا جاسکے اور پوری دنیا سے کوہ پیمائی اور کوہ نوردی کے شوقین یہاں سے تربیت حاصل کرسکے۔ ماونٹینیرنگ سکول کو عالمی سٹینڈرڈ کے مطابق قائم کرنے کے بعد گلگت بلتستان کوہ پیمائی کا نیا باب کھلے گا۔
وزیر زراعت گلگت بلتستان نے اس تقریب میں شرکت کرنے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے والے تمام اداروں بالخصوص سدپارہ کے کوہ پیماوں اور دیگر جوانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) جو قومیں شہدا کو یاد رکھتی ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ عالمی استکبار اور اسلام دشمن قوتوں سے ٹکرانے والے عظیم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمیں مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں جماعت کے آئندہ کے پروگرامات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہ وطن عزیز کے باوفا شہدا ء ملت جعفریہ اور عالم اسلام کے عظیم شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان یکم جنوری تا دس جنوری عشرہ تکریم شہداء کے طور پر منائے گی ۔ اس حوالے سے مرکزی کانفرنس اسلام آباد میں اور تمام صوبوں میں بھی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے استحکام کے لئے خون کا نذرانہ دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدائےتحریک آزادی کشمیر، یمن ،فلسطین اور خصوصا عراق میں مقدس مقامات کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا انشااللہ شہداء کی یاد کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور نصاب کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے تحفظات اور اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے متنازعہ نصاب تعلیم کو اسکولوں میں نافذ کیا جا رہا ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ حکومت نے متنازعہ نصاب تعلیم پر جس نظرثانی کا شیعہ علماء اور اکابرین سے وعدہ کیا تھا، وہ وعدہ وفا نہیں ہوا اور متنازعہ نصاب تعلیم نافذ کرکے ملک میں حکومت خود فرقہ واریت کی فضا پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے علماء و اکابرین اور نمائندہ جماعتیں بالاتفاق متنازعہ نصاب تعلیم کو رد کر چکے ہیں۔
اس کے باوجود حکومتی ضد اور ہٹ دھرمی حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ دینیات شیعہ طلباء کا بنیادی آئینی حق ہے۔ جلد یا دیر حکومت اور ریاستی اداروں کو یہ مطالبہ ماننا پڑے گا۔ دنیا کے مہذب ممالک میں قوم کو اپنے آئینی حقوق مطالبے پر ہی ملتے ہیں۔ مگر وطن عزیز پاکستان کے حکمرانوں کا مزاج ہی کچھ ایسا ہے کہ یہاں عوام کو اپنے جائز قانونی مطالبات منوانے کے لئے بھی مجبور ہو کر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ارباب اقتدار و ارباب اختیار دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیعہ دینیات سے متعلق ملت جعفریہ کے آئینی حقوق تسلیم کریں گے۔