
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) ہنگو کوہاٹ کے علمائے کرام پر مشتمل وفد کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے بزرگ عالم دین پرنسپل جامعہ عسکریہ (ہنگو) علامہ خورشید انور جوادی ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین کے پی کےعلامہ جہانزیب جعفری ، ڈاکٹر علامہ جاوید حسین شیرازی ،محمد احسان بنگش ،صادق حسین بنگش کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی رہائش گاہ پر آمد اورملی و قومی امور پر خصوصی ملاقات ہوئی ۔
وحدت نیوز(لاہور)ضلع شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر جناب ملک محمداقبال نےاپنے وفد کےہمراہ وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی سے چیف منسٹر ہاؤس میںان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک پیش کی ۔ اس موقع پر برادر سید حسن کاظمی صوبائی رہنما و رکن مرکزی عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی موجود تھے ۔
ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کےموضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئی ۔اور آنے والے الیکشن میں بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملک میں جاری سیاسی بے چینی کی فضا پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ہر اس اقدام کی حمایت کرنا ہوگی جو ملک و ملت پاکستان کےبہترین مفاد میں ہوگا ۔ ملت پاکستان کی ہم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ۔ عمران خان اب ملت پاکستان کی امید بن چکے ہیں ۔ اب ہم نے مشکل مراحل طے کر لئے ہیں۔ آگے بھی ایک ساتھ ملکر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کے وژن کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی خدمت اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے ۔ جس کے لئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔
ملک محمد اقبال نے اپنے وفد کی جانب سے سید اسد عباس نقوی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ آپ کی باتیں سن کر ہمیںنہ صرف حوصلہ ملا بلکہ ایک نئی امنگ پیدا ہوئی ہے کہ اب ہم اکیلے نہیں بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین ہمارے ساتھ ہیں اور اب ہم اپنی منزل آسانی سے طے کرلیں گے ان شاءاللہ ۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔
وحدت نیوز(کشمور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کشمور کے گاؤں حاجی شاہ نواز خان ڈومکی اور گوٹھ سراج احمد ڈومکی میں غریب کسانوں میں کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہئے۔ حکومتی عدم توجہی کے باعث غریب غریب تر ہو رہا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے غریب لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کو غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔
سردی کے موسم میں گرم کپڑے اور کمبل ہر گھر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔ بدقسمتی سے مل مالکان کماد کی فصل سرکاری ریٹ پر خرید کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ بااثر اور بے رحم سرمایہ دار غریب کسان کی محنت کا حق ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ مل مالکان ایک مافیا کی طرح کسان کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم مستضعفین محرومین کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے اضلاع کی تنظیم سازی اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس 16دسمبر بروز جمعہ کو منعقد ہوگا جبکہ ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ غازیخان کا اجلاس 18دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔ دونوں اجلاس میں ضلعی کابینہ اور اراکین ضلعی شوریٰ شریک ہوں گے اور اگلے تین سالوں کے لیے نئے ضلعی صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر اسد اللہ چیمہ نے مولانا ضیغم عباس اور انجینئر سید ظہیر نقوی کے ہمراہ تحریک انصاف کے ریجنل راہنما علی نواز اعوان و دیگر کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کی ۔
پریس کانفرنس میں31 دسمبر کو منعقدہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) رہنما مجلس وحدت مسلمین و خطیب جمعہ شیعہ جامع مسجد فاروق آباد شیخوپورہ علامہ گلزارحسین فیاضی کے بھائی عارف حسین طویل علالت کے بعد لاہور گلاب دیوی ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں اُن کی نماز جنازہ آج بتاريخ 13 دسمبر 2022 بمقام جامعہ منتظر ماڈل ٹاؤن میں فوراً بعد نماز مغربین ادا کی جائے گی۔
مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین ، مرکزی وصوبائی رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ احمداقبال رضوی ، جنرل سیکریٹری ناصرشیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ،علامہ حسن رضا ہمدانی سمیت دیگر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔