Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے مڈل سکول رزسنا کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹی کی طرف سے اس سکول کا قیام قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا سکول کی منظوری اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 وزیر زراعت گلگت بلتستان نے کہا کہ تعلیمی بیداری کا سلسلہ پورے علاقے میں شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی نیک شگون اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکبادی دی۔ منسٹر ایگریکلچر نے طلبا اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر اور داعی اتحادبین المسلمین علامہ سید تصور حسین جوادی پر حملے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری قابل ستائش اقدام ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے۔

 مجلس وحدت مسلمین ریاست آزادجموں وکشمیر کے صدر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ علامہ تصورحسین جوادی کو 2017 میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس ظالمانہ حملے میں انکی اہلیہ محترمہ بھی زخمی ہوئی تھیں، عوام میں ابھی تک غم وغصہ باقی تھا کہ ابھی تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر سن کر اب امید پیدا ہوئی کہ ان قاتلوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے گا تاکہ کوئی دوبارہ اس طرح کے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام کی جرائت نہ کر سکے، ہم انتظامیہ سے پرزو مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ازجلد ان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائےتاکہ انصاف کےتقاضےپورے ہو سکیں۔

وحدت نیوز(کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلع صدر میر فائق علی خان جکھرانی کی رہائش گاہ پر مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ضلع کشمور میں جاری اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے اختتام پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر  غلام مصطفیٰ میرانی امیر جماعت اسلامی ضلع کشمور ، دلمراد ڈاھانی صدر سندہ یونائیٹڈ پارٹی ضلع کشمور ، اکرم خان باجکانی صدر سندہ ترقی پسند پارٹی ضلع کشمور ، عبدالعزیز سومرو جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع کشمور ، سجاد احمد بروہی صدر قومی عوامی تحریک ضلع کشمور ، بشیر احمد میرانی ڈویژنل صدر پاک سرزمین پارٹی میزبان ایم ڈبلیو ایم کے ضلع صدر سردار زادہ میر فائق علی خان جکھرانی و دیگر رہنماؤں نے ضلع کشمور میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آئے روز اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے سبب ضلع کشمور کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ یہ بات کتنی شرمناک ہے کہ پولیس تاوان کی رقم ادا کرکے ڈیل کے تحت مغوی بازیاب کرا رہی ہے۔ کشمور ضلع وانا اور وزیرستان کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ معصوم بچوں کے اغواء اور ظلم و تشدد کا از خود نوٹس لے۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان کی معروف علمی سماجی شخصیت جناب آغا سید امیر علی شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر رائے سیاسی امور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائے سیاسی اموربننے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں ملت کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے متعلق گفتگو کی گئی ۔

خصوصی مشیر برائے سیاسی اموروزیر اعلیٰ پنجاب نے نے یقین دلایا کہ میری پہلی ترجیحی ملک اور ملت کی خدمت ہے ۔ جہان تک ممکن ہوا آپ بزرگان کے تعاون اور مشاورت سے حکومت وقت کو بروقت آگاہ کرتا رہوں گا ۔ اور ان مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے ایک دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا ۔

 وفد کے معزز ارکین نے سید اسد عباس نقوی کےلئے دعا کی اللہ تعالیٰ آپکو مزید ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ مشیر خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب نےآغا سید امیر علی شاہ اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

اس ملاقات پاکستان کی معروف بزرگ شخصیت پیر سید نوبہار علی شاہ، لاہور شہر کے بزرگ آستانہ گلشن زہراء بھیکے والے موڑ کے متولی جناب سیٹھ ظفر عباس،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی موجود تھے۔یہ ملاقات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

وحدت نیوز(احادیث)قالت فاطمة الزهراء سلام الله عليها:” من أصعد إلی الله خالص عبادته، أہبط الله عزوجل إلیه أفضل مصلحته.”
"جو شخص اپنی خالص عبادت خداوند متعال کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے (اور صرف اس کی رضا کے لئے عمل کرتا ہے﴾ خدا بھی اپنی بہترین مصلحتیں اس پر نازل فرماکر اس کے حق میں قرار دیتا ہے.”
(تحف العقول ص۹۶۰ )

4۔ ایمان اور نماز کے فوائد
قالَتْ (سلام الله عليها): "فجعل الله الایمان تطهیرا لکم من الشرک ، و الصلاة تنزیها لکم عن الکبر”
"خدائے تعالی نے ایمان کو تمہارے لئے شرک سے پاکیزگی کا سبب قرار دیا اور نماز کو غرور وتکبر سے دوری کا عامل.”
(احتجاج طبرسی،ج1،ص258)

مرکزی کردارسازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا زخم پوری قوم کے دلوں پر آج بھی تازہ ہے، زندہ قوموں کی یہی نشانی ہے کہ وہ اپنے شہداءکو کبھی فراموش نہیں کرتیں،سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور ناقابل فراموش سانحہ تھا۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ ریاستی ادارےآج بھی انتے بڑے بڑے سانحات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قیام امن اور دیرپا استحکام کیلئے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ناگزیر ہے۔ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے پر حملے ایک بار پھر تیز کیئے جارہے ہیں، بھارت اور افغانستان کی سرحدیں ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہیں۔ ان ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہماری صفوں میں موجود ہیں جن کا صد باب نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree