Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جلیل القدرعالم دین ، آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و رہبر معظم سید علی خامنہ'ی، آپ کے خانوادہ، بزرگ علماء، شاگردان اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید محمد صادق روحانی ایک صالح اور باتقوی جید عالم دین تھے، آپکی دین اسلام کے لیے گراں قدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔۔آمین یا رب العالمین

وحدت نیوز(لاہور) مجاہد ملت جعفریہ ،شیعہ رہنما خواجہ میثم عباس ابن خواجہ اجمل حیدر (سفیر امن ) کی پنجاب سول سیکرٹریٹ آمد سید اسد عباس نقوی کو مشیر برائے سیاسی اموروزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد ۔پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور منصب سنبھالنے پر حوصلہ افزائی کی ملکی سیاسی ،مذہبی صوارتحال کا جائزہ لیا گیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اسد نقوی صاحب کومزید ترقی عطا فرمائے ۔آمین ۔

اس ملاقات میں سید نوید علی شاہ بخاری نائب صدر ،قومی امن کمیٹی لاہور و حاجی امیر عباس مرزا کربلائی (ممبر بیت المال پنجاب )وصوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید حسین زیدی وصوبائی رہنماجناب مجلس وحدت مسلمین پاکستان شیخ عمران (کیولری گراونڈ )و سید ظہیر شاہ موسوی کربلائی (نمائندہ پاک یورپ ،امریکہ ،گلف اتحاد )بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر برائے سیاسی امورسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آستانہ قلندریہ پرحاضری قبلہ حضور صاحبزادہ پیر باباجی غلام اسحاق قادری قلندری سے ملاقات ۔

 صاحبزادہ پیر باباجی غلام اسحاق قادری قلندری نے سید اسد عباس نقوی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کامشیر خصوصی برائے سیاسی اموربننے پر مبارکباد پیش کی اور سید اسد عباس نقوی کا شکریہ ادا کیا اوران کی ترقی کے لئے دعا فرمائی ۔

وحدت نیوز(لاہور)معروف مذہبی اسکالر علامہ کرامت عباس حیدری نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیربرائے سیاسی امور برادرسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر خصوصی برائے سیاسی اموربننے پر مبارکباد پیش کی۔ مشیر خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجا ب نےکرامت عباس حیدری اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

کرامت عباس حیدری نے علماء کرام ، ذاکرین عظام کے خلاف مختلف علاقوں میں مجالس عزاء پڑھنے اور بعض صوبوں میں انتظامیہ کے نارواسلوک اور بانیان مجالس کو ہراساں کرنے کے متعلق سید عباس نقوی کو بریف کیا ۔وزیر اعلی کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور سید اسد نقوی کاکہنا تھا ہم نے آج مشیر داخلہ پنجاب جناب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی ہے اور جہاں دیگر امور پر گفتگو کی گئی وہاں پر اتفاقاً یہ امور بھی زیر غور آئے ۔ ان شاءاللہ جہاں تک ہوسکا اس سلسلے میں ہم اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔یہ ملاقات مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ اس ملاقات میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(راجن پور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورے پر ضلع راجن پور کے گاؤں شمس آباد پہنچے تو گاؤں کے مومنین اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے سردی کے موسم کی مناسبت سے غریب اور مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو کمبل اور گرم کپڑوں کی اشد ضرورت ہے ہم سب کو چاہیئے کہ حسب توفیق و حسب استطاعت معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کریں۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو نا عوام سے کوئی ہمدردی ہے اور نا ہی عوام کی تکلیفوں کا احساس ہے۔ اقتدارِ کے حریص ہمارے حکمرانوں کو عوام سے فقط ایک دن غرض ہوتی ہے اور وہ ہے الیکشن کا دن ۔ ایسے خود غرض حکمران ملکی عوام اور خزانے پر بوجھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا پسماندہ ضلع راجن پور غربت اور افلاس کی مجسم تصویر ہے عدل وانصاف کا تقاضا ہے کہ بلوچستان اور راجن پور کو بھی ترقی میں اسلام آباد کے برابر لایا جائے۔ وطن عزیز پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے یہاں کرپٹ اور بدکردار حکمرانوں کی جگہ صالحین کی حکومت ضروری ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) فیروز والہ ضلع شیخوپورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب ندیم عباس کونسلر نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےمشیر برائے سیاسی امور برادرسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کامشیر خصوصی برائے سیاسی اموربننے پر مبارکباد پیش کی۔

اس ملاقات میں جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنمائی مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اور حاجی مرزاامیر عباس معزز ممبر بیت المال حکومت پنجاب بھی موجود تھے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب نےجناب ندیم عباس کونسلر اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ دستوں کے تعاون سے اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے اعتماد پر یہ ذمہ مجھے ملی ہے جہاں تک ممکن ہوا آپ کے تعاون اور حمایت سے علاقے کی عوام اور ملک وملت کی خدمت کریں گے۔اصل ہدف اور مقصد ملت کی خدمت ہے اور اسی صورت ممکن ہے کہ علاقے عوام اور آپ جیسے مخلص ساتھی  ہمارا ساتھ دیں ۔

جناب ندیم عباس کونسلر نے کہا کہ ہم آپ کے لئے ہمیشہ دعا گو ہیں اور ان شاءاللہ جہاں تک ممکن ہوا آپ کا ساتھ نبھائیں گے ۔ یہ ملاقات مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع ایوان وزیر اعلی پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ اس ملاقات میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب بھی موجود تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree