
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب شادمان لاہور میں مرکزی کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی اور ضلعی آرگنائزننگ کمیٹیوں اور صوبائی وحدت یوتھ کے باہمی اشتراک سےاسٹڈی سرکل منعقد ہوا،
آیۃ اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقرالصدر ؒکی شہرہ آفاق کتاب ’’آزمائش ‘‘ کے صفحہ نمبر 55سے لیکر صفحہ نمبر 65 تک شرکاء نے کتاب کو پڑھا ۔
علمائے کرام نے ان صفحات کا خلاصہ اور وضاحت کی جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔ اب اگلا اسٹڈی سرکل 8 جنوری بروز اتوارکو صوبائی اور ضلعی مسئولین اور صوبائی وحدت یوتھ صوبہ پنجاب کی باہمی ہم آہنگی سے منعقد ہوگا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی دوسری نشست مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صدر شعبہ خواتین گلگت ڈویژن محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائش گاہ برمس پائین میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل نائب صدر خواہر صائمہ شفیع، برمس پائین یونٹ کی صدر خواہر شہزادی، برمس بالا یونٹ کی صدر سبی زہراء نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر مختلف یونٹس کی کارکنان بھی شریک تھیں۔
محترمہ انعم زہرا نے شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، اس کے علاوہ رہبر معظم کی کتاب استفتاءات رہبری کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل جنوری کے پہلے اتوار کو بی بی سلیمہ سابقہ اسمبلی ممبر و صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی رہائش گاہ میں ہوگا۔
وحدت نیوز(اٹک) قبل از اسلام خواتین کو ہر علاقے اور ہر مذہب میں کم تر سمجھا جاتا اور انہیں تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر اسلام کی آ مد کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو عزت و تکریم عنایت کی انہیں بلند مقام و مرتبہ عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ چمن صاحبہ نے مجلس عزا سے خطاب کےدوران کیاجس کا انعقاد بعنوان زن زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اپنے خطاب میں محترمہ چمن فاطمہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و سکون خواتین کو ان کا حقیقی مقام ، عزت اور اختیار عطا کرنے سے دین اسلام نے بہت خوبصورتی کے ساتھ خواتین کے حقوق اور انہیں اسلامی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے آزادی عطا کی ہے مغربی معاشرہ خواتین کو آزادی کے نام پر بے راہروی کا شکار کر رہا ہے یہ ہم پر ہے کہ آنکھیں کھولیں اور درست راہ کا انتخاب کریں ۔اس مجلس سے محترمہ فائزہ صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر روشنی ڈالی ۔مجلس کا اہتمام امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں کیا گیاتھا۔
وحدت نیوز(جھل مگسی) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر ضلع جھل مگسی بلوچستان میںزیر نگرانی صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کیجانب مسجد امام مہدی گارڈن ٹاؤن گنداواہ ضلع جھل مگسی میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا جس میں علامہ شہید باقر الصدر کی کتاب آزمائش اور استفتاءات رہبر کا مطالعہ کیا گیا۔
اسٹڈی سرکل میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں صدر مجلس علماء شیعہ جھل مگسی مولانا علی نواز عرفانی اور ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، گہنور خان، نجف مرزا ،رحیم بخش ،غوث بخش ترین ،تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاہد حسین شاہ ،حسینی یونٹ حسینی محلہ کے صدر اطہر صادق شیرازی، اظہر صادق شیرازی، غلام محمد شیرازی ، ڈاکٹر علی شیرازی ،محمد طفیل شیرازی نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے کہا کہ آئندہ بھی باقائدگی سےاسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(نگر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان ضلع نگر کے عزم و عمل تنظیمی کنونشن میں پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کےسب معترف ہیں۔ پاکستان کی سرزمین میں آزاد خارجہ پالیسی، ہمارے فیصلے اسلام آباد میں کرنے، خودمختار پاکستان، امریکی غلامی نامنظور کا نعرہ جب ہم لگاتے تھے تو اسے امپورٹڈ نعرہ کہا جاتا ہے جبکہ وہ ہر پاکستانی کا نظریہ تھا آج پورا پاکستان اسی نظریے پر گامزن ہے کہ پاکستان کو آزاد و خود مختار ہونا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کابنیادی اور مشترکہ اصول سب کے سامنے ہے جو پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کسی کی حمایت و مخالفت اصولوں کے مطابق کرتی ہے۔ نظریہ، دستور و منشور، قیادت اور فعالیت کے عنوان سے کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یہ جماعت کسی خاندان کی کاسہ لیسی کرنے والی جماعت نہیں بلکہ اصولوں کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت ہے۔ پچہتر سالوں میں باریاں بدلنے والی جماعتوں نے ملک کو بحران کی طرف دھکیل دیا آج پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ مشکلات کی ذمہ دار وہی جماعتیں ہیں جنہوں نے اس ملک کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے سیاسی جد وجہد جاری رکھیں گے۔ہر وہ عمل جو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے برخلاف ہو اس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے جدو جہد ہر صورت میں جاری رکھیں گے اور گلگت بلتستان جو کہ پچھتر سالوں سے حقوق سے محروم ہے ان حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر جدو جہد جاری رکھیں گے،یقینا مستحکم و خوشحال گلگت بلتستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے سکردو میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم کو ترجیح اول پر رکھنے کے بعد صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور کھیل کے میدان کو امن محبت اور اتحاد و یگانگت کی آماجگاہ بنانے کی تلقین کی۔
انہوں نے جسمانی وزرش دور حاضر میں ایک صحت مند دماغ کے لیے ناگزیر قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور سکرین نے نوجوانوں کو لہو لعب میں مبتلا کرنے کے ساتھ سٹریس انزائٹی اور دیگر نفسیاتی و اخلاقی برائیوں میں مبتلا کر دیا ہے جس کے سبب منشیات کے استعمال میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانان صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھیں۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومت کی کاوشیں چل رہی ہیں اور نوجوان جہاں بلائیں انکی خدمت کے حاضر ہو جائیں گے۔ نئی پود کو ہر میدان میں لیڈ کرنے کی ضرورت ہے جس کی صلاحیت ہمارے جوانوں میں بدرجہ اتم موجود ہے۔میچ میں آمد پر انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا۔