
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسسٹنٹ کمشنر آفس گمبہ اور کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع نے اسسٹنٹ کمشنر آفس سکردو میں ڈومیسائل ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈومیسائل ڈیسک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلے میں تمام اختیارات پہلے ہی سے تفویض کرچکے ہیں اور اس کا آج باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈیسک کے قیام سے لوگوں کے وقت کا ضیاع نہیں ہوگا اور متعلقہ تحصیل سے ضروری دستاویزات بمعہ رپورٹ آنے کے بعد لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ تیار ملے گا اور ڈومیسائل کے حصول کے لئے دورانیہ زیادہ سے زیادہ ایک دن کا ہوگا۔ عوام کی آسانی کے لئے تجربہ کار سٹاف اور تمام سہولیات اسی ڈیسک پر فراہم کی گئی ہے، تاکہ عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ کیونکہ ایک سائل ڈومیسائل حاصل کرنے کے لئے متعلقہ سب ڈویژن سے ڈپٹی کمشنر آفس آنا پڑتا تھا۔ اب اس کو ختم کر کے متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اختیارات سونپے گئےہیں جس سے عوام الناس کو براہ راست فائدہ حاصل ہو گا۔
وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے حوطو دریائی کٹاو پر جاری حفاظتی بند کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور ایکسین پی ایچ ای سمیت متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔
وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے ایکسئن پی ایچ ای سے تفصیلی بریفنگ لی اور حفاظتی بند پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ حفاظتی بند کی تعمیر کے لیے جاری کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اور پانی کی سطح بلند ہونے سے قبل اسے ہر صورت مکمل ہونا ضروری ہے۔ کام کے معیار اور رفتار پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ بورڈ امامیہ کالونی کے وفد کی سید اسد عباس نقوی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ،سفیر امن ومذہبی اسکالر علامہ سید وقارالحسنین نقوی ، سید حسن رضا کاظمی سیکرٹری سیاسیات MWM پنجاب ،سید عرفان نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ سید محمد علی شیرازی صدر شیعہ بورڈ ،سید جبار علی نقوی سیکرٹری شیعہ بورڈ ، چیئرمین انوارالحق حیدر ،سید مختار شمسی نائب صدر شیعہ بورڈ ان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد وفد میں شامل تھے وفد میں شامل شخصیات نے سید اسدعباس نقوی کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
سید اسد عباس نقوی مشیر وزیر اعلی پنجاب نے وفد کا شکریہ کا ادا کیا ۔ اور کہا کہ یہ سب آپ دوستوں کی محبت اور دعاوں کا نتیجہ ہے کہ ہم مزید ملت کی خدمت کرسکیں ۔ یہ جذبہ خدمت میںنے آپ بزرگان سے سیکھا ہے کہ انسان جہان کہیں بھی ہو اپنی ذات سے بڑھ کر دوسرے کے کام آئے ۔عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہی سعادت ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دین پر عمل پیرا ہوتےہوئے ملک ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ یہ ملاقات معاون وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع سیکرٹریٹ حکومت پنجاب لاہور میں ہوئی جوڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ دعا کمیٹی کے تحت ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و جشن ولادت باسعادت امام زین العابدین علیہ السلام کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمد بشیر انصاری نے دعا کی تلاوت کی جبکہ معروف شعراء کرام و منقبت خواں ناصر آغا، ثاقب رضا ثاقب، علی حیدر زیدی، شاہ حسین الدین رحمانی نے بارگاہ امامتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ مزارات اسلام کی عزت اور پاکستان میں بسنے والے تمام مسالک کیلئے عزت و احترام کا مرکز ہیں، اولیاء اللہ کے مزارات کسی سے بھی گروہ سے مخصوص نہیں ہیں۔
علامہ مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ ایک ولی اللہ ہیں، ان کے مزار پر تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنے طور طریقے سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، عزاداری ہماری عبادت ہے ہمیں اس سے روکا نہیں جا سکتا، ملک میں متعدد مزارات ایسے ہیں جہاں عزاداری کی جاتی ہے، گژشتہ ماہ کراچی میں امام زادہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کے مزار میں عزاداری پر عزاداروں کے خلاف دہشت گردی کے مقامات درج کرنے والے قانون کے بنیادی احکامات سے بھی نابلد ہیں، ایسے متعصب افسران کو فوری طور ہر برطرف کیا جانا چاہیئے جو عبادت کے آئینی حق کو دہشت گردی قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے زیر اثر پولیس گردی کا یہ معمولی واقعہ نہیں، ایسے متعصب افسران کو فوری طور ہر برطرف کیا جانا چاہیئے جو عبادت کے آئینی حق کو دہشت گردی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں شیعہ عالم دین امام جمعہ مولانا غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مولانا غلام حسنین وجدانی اور امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے اسیروں پر سے جھوٹے مقدمات ختم کرے اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے، ورنہ ملت تشیع حکومتی ایوانوں کے سامنے احتجاج کا اپنا قانونی و آئینی حق رکھتی ہے۔ آخر میں علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، ناصر حسینی نے ملکی سلامتی، ملت جعفریہ کے اسیروں کی رہائی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر بلال خان نیازی سےان کے دفترمیں ملاقات، ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
وفد میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، سینیئرنائب صدر مولانا گلزارحسین شاہدی ، نائب صدر شعیب رضا ، پولیٹیکل سیکریٹری عارف رضا زیدی اور دیگر شامل تھے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل سمیت ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بھی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وحدت نیوز(بنوں)مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ مجلس علماء شعیہ کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر علامہ سید عبد الحسین الحسینی کا دو روزہ دو رہ بنوں ۔اس موقع پر بنوں مشران کی جانب سے اپنے مطالبات کے لئے دئے گئے دھرنے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے انکے مطالبات کی حمایت کی۔
اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹرز۔ کمشنر بنوں ، ڈی سی بنوں اور دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے مظاہرین کی مطالبات منظور کئے۔ علامہ عبد الحسین حسینی نے کمشنر بنوں اور ڈی سی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور بنوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔